Tuesday, March 19, 2024
Home Blog

اٹھ شاہ حسینا ویکھ لے اسی بدلی بیٹھے بھیس

اٹھ شاہ حسینا ویکھ لے اسی بدلی بیٹھے بھیس

مشہور زمانہ پنجابی کلام اٹھ شاہ حسینا ویکھ لے اسی بدلی بیٹھے بھیس کو لکھنے والے بابا غلام حسین ندیم ہیں،  بابا غلام حسین ندیم کا تعلق سمندری فیصل آباد سے ہے۔

حالیہ دنوں میں اس کلام کو بہاولنگر کے ایک نوجوان نے نہایت خوبصورت انداز میں گایا تو یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

کچھ دن پہلے فہد شفیق صاحب نے بابا غلام حسین ندیم کا انٹرویو کیا جس میں انہوں نے اس کلام کا پس منظر بیان کیا اور پھر خود اپنے انداز سے یہ مکمل کلام پڑھ کر بھی سنایا۔ 

نیچے ویڈیو کے بعد ہم نے یہ مکمل کلام تحریر بھی کر دیا ہے۔

بابا غلام حسین ندیم شاعر اٹھ شاہ حسینا ویکھ لے
بابا غلام حسین ندیم شاعر اٹھ شاہ حسینا ویکھ لے

ماں بولی

اٹھ شاہ حسینا ویکھ لے

اٹھ شاہ حسینا ویکھ لے اسی بدلی بیٹھے بھیس
ساڈی جند نمانڑی کوکدی اساں رل گئے وچ پردیس
ساڈا ہر دم جی کرلاؤندا ساڈی نیر وگاوے اکھ
اساں جیوندی جانیں مر گئے ساڈا مادھو ہویا وکھ
سانوں سپ سمے دا ڈنگدا سانوں پل پل چڑھدا زہر
ساڈے اندر بیلے خوف دے ساڈے بیلے بنڑ گئے شہر
اساں شوہ غماں وچ ڈب گئے ساڈی رڑ گئ نو پتوار
ساڈے بولنڑ تے پابندیاں ساڈے سر لٹکے تلوار
اساں نیناں دے کھوہ گیڑ کے کیتی وتر دل دی پاؤں
اے بنجر رئ نمانڑی سانوں سجنڑ تیری سوہنہ
اساں اتوں شانت جاپدے ساڈے اندر لگی جنگ
سانوں چپ چپیتا ویکھ کے پئے آکھنڑ لوک ملنگ
اساں کھبے غم دے کھوبڑے ساڈے لمے ہو گئے کیس
پا تانڑے بانڑے سوچدے اساں بنڑدے ریندے کھیس

ہنڑ چھیتی دوڑنڑیں بلھیا ساڈی سولی ٹنگی جان
تینوں واسطہ شاہ عنایت دا ناں توڑنڑیں ساڈا مانڑ

اساں پیریں پا لئے گھنگھرو ساڈی پاوے جند دھمال
ساڈی جان لباں تے اپڑی ہنڑ چھیتی مکھ وکھال
ساڈے سر تے سورج ہاڑ دا ساڈے اندر سیت سیال
بنڑ چھاں ہنڑ چیتر رکھ دی ساڈے اندر بھانبڑ بال
اساں مچ مچایا عشق دا ساڈا لوسیا اک اک لوں
اساں خود نوں بھلے سانولا اساں ہر دم جپیا توں
سانوں چنتا چخا چڑھانڑ دی ساڈے تڑکنڑ لگے ہڈ
پھڑ لیکھاں برچھی دکھ دی ساڈے سینے دتی کڈ
اساں در توں دکھڑے چاگدے ساڈے لیکھے لکھیا سوگ
ساڈی واٹ لمیری دکھ دی ساڈے عمروں لمے روگ
ساڈے ویہڑے پھوڑی دکھ دی ساڈا رو رو چویا نور
اے اوکڑ ساڈی ٹال دے تیرا جیوے شہر قصور

آ ویکھ سخن دیا وارثا تیرے جنڈیالے دی خیر
اج پتر بولی ماں دے پئے ماں نال رکھنڑ ویر
اج ہیر تیری پئ سیکدی اج کیدو چڑھیا زنگ
اج تخت ہزارے ڈھے گئے اج اجڑیا تیرا جھنگ
اج ویلے ہو گئے سنجڑے اج سکیا ویکھ چناء
اج پھرن آزردہ رانجھڑے اج کھیڑے کردے چاہ
اج ٹٹی ونجلی پریت دی اج مکے سکھ دے گیت
بنڑ جوگی درد رٹولیا سانوں کوئ ناں ملیا میت
اساں اکھر موتی رولدے اساں در در لاؤندے واج
کوئی لبھے ہیر سیالڑی جیہڑی رنگے اپنڑا داج
ساڈے ہتھ پیالہ زہر دا اساں ویلے دے سقراط
اساں کھنڈ بنڑاندے کھار نوں ساڈی جگ توں وکھری بات

اٹھ جاگ فریدا ستیا ہنڑ کر کوئی تدبیر
جند ہجر کریرے پھس کے اج ہو گئی لیرو لیر
سانوں جوبن لٹے ویکھ کے سب آکھنڑ بابا لوگ
کس کھویا ساڈا جوبنڑا سانوں کیہا لگا روگ
اساں پیڑاں دا ونج پالیا سانوں دکھاں چاڑی پانڑ
سانوں غم دا پینجا پینجدا ساڈے طنبے اڈدے جانڑ
اساں ویجے رکھ انار دے سانوں لبھے طمے کوڑ
اساں مرن دیہاڑ اڈیکدے ساڈی ودھدی جاوے ساؤڑ
ساڈے سر تے رکھ بلور دے ساڈی دھپوں گہری چھاں
ساڈے تنبو ساڑے سورجے ساڈی لوسے دھرتی ماں
ساڈی اجڑی حالت ویکھ کے پا رحمت دی اک جھات
ساڈے سر توں انھی رات نوں ہنڑ کر سائیں نم شبرات

ہنڑ آ باھو سلطانیا! سانوں درداں لیا لتاڑ
اج توڑ زنجیری دکھ دی اج ھو دا نعرہ مار
سانوں الف پڑھا دے پیاریا ساڈی مک جائے ب دی لوڑ
من مشکے بوٹی عشق دی سب نکلے دل دی کاؤڑ
اتھے تڑدے سب ایمان تے ایتھے اڈ دی عشق دی دھوڑ
جو عشق سلامت منگدا پھڑ اس نوں لیندے نوڑ
ساڈا تالو جاوے سکدا ساڈی ودھدی جاوے پیاس
بنڑ بدل ساونڑ وا دا ساڈی پوری کر دے آس
اساں آپنڑی قبرے آپ ای لئے لہو دے دیوے بال
اساں بے بریاں دے شہر وچ اے کیتا نواں کمال

سائیں دمڑی شاہ دیا پیاریا تیرا جیوے سیف ملوک
ساڈے دیدے ترسن دید نوں ساڈے دل چوں اٹھدی اے ہوک
سانوں گڑدی دے دے سخن دی ساڈی کردے صاف زبان
سانوں بکل وچ لپیٹ کے ہنڑ بخشو علم گیان
اساں راتی اٹھ اٹھ پٹدے ساڈی پئ کالجے سوج
اساں چھم چھم روندے پیاریا سانوں ہر دم تیری کھوج
اساں مہرا پیتا سچ دا ساڈے نیلے ہو گئے بل
اساں رہ گئے کلم کلہڑے ساڈا ویری ہویا کل
ساڈے نینیں نیندر رس کے جا پہنچی کیہڑے دیس
ہر راتیں چھوویاں ماردے سانوں لیف سرہانڑے کھیس

آ کوٹ مٹھن دیا والیا لے جپھ دے ساڈی سار
ہک تکھڑا نین نکیلڑا ساڈے دل تھیں ہویا پار
سانوں چڑھیا تیا ہجر دا ساڈا کر لے کوئ توڑ
سانوں برہن جوکاں لگیاں ساڈا لتا لہو نچوڑ
اساں اپنڑے ہی گل لگ کے نت پائیے سو سو وینڑ
ساڈی آ قسمت نوں چمڑی اک بکھاں ماری ڈینڑ
اینوں کیلے منتر پھوک کے اینوں کڈھو دیسوں دور
اے پچھل پیری اوتری ایتھے بنڑ بنڑ بیٹھے حور
اج پئے گیا کال پریت دا اج نفرت کیتا زور
کر تتا لوگڑ پریم دا ساڈے جسے کرو ٹکور

ساڈی سوچ نوں پیندیاں دندلاں ساڈے چل چل ہپ گئے ساہ
نت پھندے بلبل سخن دے اساں خود نوں دیندے پھاہ
سانوں ویلا پچھ لگاؤندا اوتے گڑیاں پاونڑ لونڑ
دن راتاں مچھ مریلڑلے سانوں غم دی دلدل دھونڑ
سانوں لڑدے ٹھونویں یاد دے ساڈا جسا نیلو نیل
سانوں کوڑے کوڑا آکھدے کی دئیے اساں دلیل
آ تلونڈی دے بادشاہ گرونانک جی مہاراج
توں لاڈلہ بیلی ماں دا تیری جگ تے ریہنڑی واج

لے فیض فرید کبیر توں کیتا الفت دا پرچار
توں نفرت دے وچ ڈبدے کئ بیڑے کیتے پار
توں مانڑ ودھایا پرش دا توں ونڈیا ات پیار
پا سچ دی چھاننری پاپ چوں توں لتا پن نتار
تیرا وسے گرو دوارڑا تیرا اچا ہووے ناں
دن راتی سیساں دیوندی تینوں نانک بولی ماں

آ شو کمارا پیاریا! منگ ماں بولی دی خیر
اساں ٹر پئے تیری راہ تے اساں نپی تیری پیڑ
توں چھوٹی عمریں پیاریا کیتا عمروں ودھ کمال
توں ماں بولی دا بوٹڑا لیا لہو اپنڑے نال پال
توں بھنے پیر پراگڑے توں پیتی گھول رساؤنت
تیرا لکھیا گاناں کڈھدے کئ سر دے شاہ کلونت
پا چھاپاں چھلے پینتھڑا لا ٹکا نتھ پجیب
توں ورت کے لفظ انوکھڑے بھری ماں بولی دی جیب
تساں سب سچجے سچڑے رل پیش کرو فریاد
رب ماں بولی دا اجڑیا گھر فیر کرے آباد
چل چھڈ ندیمے قادری ہنڑ کردے پور کلام
توں سیوک بولڑی ماں دا تیرا جگ تے رہنڑا نام

غلام حسین ندیم

بھکاری نہیں ہنر مند بنائیں

بھکاری نہیں ہنر مند بنائیں

بھکاری نہیں ہنر مند بنائیں

عام خیراتی ادارے سال میں ایک مہینہ کھلاتے ہیں، جبکہ مدارس پورا سال لاکھوں طالبعلموں کو کھلاتے بھی ہیں اور پڑھاتے بھی ہیں۔
خیراتی ادارے کسی مقام پر ایک دسترخوان لگاتے یا دیگ تقسیم کرتے ہیں، کوئی ویلیو ایڈ نہیں کرتے۔
جبکہ مدارس کھلانے کے ساتھ ساتھ بنیادی تعلیم سے لے کر ماسٹر لیول تک کی تعلیم دیتے ہیں۔ اس لیے صدقہ خیرات کرتے وقت صدقہ جاریہ کا تصور ذہن میں رکھیں۔
یاد رکھیں! ایک کارخانہ، یا تعلیمی ادارہ بنانا ایک ہزار فری دسترخوان لگوانے سے بہتر ہے۔ قوم کو بھکاری نہ بنائیں بلکہ تعلیم یافتہ اور ہنرمند بنائیں۔

بھکاری نہیں ہنرمند بنائیں
بھکاری نہیں ہنرمند بنائیں

مدرسہ معھد علوم القران اور مہربان فاونڈیشن کے ساتھ تعاون کریں۔ اپنے صدقات و زکوۃ کے ساتھ غریب بچوں کو تعلیم دینے میں حصہ ڈالیں۔

الداعی الی الخیر: مولانا سید عبدالوہاب شاہ 

متصل مسجد سیدہ فاطمہ، دکان سٹاپ، گولڑہ اسٹیشن روڈ، اسلام آباد

92 321 5083475

https://wa.me/923215083475

ٹک ٹاک پر پابندی

ٹک ٹاک پر پابندی

ٹک ٹاک چین کی مشہور سوشل میڈیا ایپ ہے، جسے دنیا بھر سے کروڑوں لوگ استعمال کرتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے میدان میں اس اعتبار سے امریکا سب سے آگے ہے کہ دنیا کی تمام بڑی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنیاں امریکا اور یورپ سے تعلق رکھتی ہیں۔ اگر کسی اور ملک میں کوئی ٹیکنالوجی کمپنی مقبول ہونا شروع ہوتی ہے تو امریکا اسے فورا خرید لیتا ہے اس طرح امریکا کی برتری دنیا میں قائم رہتی ہے۔ 

ٹک ٹاک چین کی سوشل میڈیا ایپ ہے جو نہ صرف دنیا بلکہ خود امریکی عوام میں بہت مقبول ہے۔ ایسے میں امریکا نہیں چاہتا کہ کوئی اتنی بڑی کمپنی کسی اور ملک کی ہو۔ چنانچہ پچھلے کئی سالوں سے امریکا ٹک ٹاک کو ہر صورت خرید کر امریکی کمپنی بنانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے لیکن ابھی تک اسے کامیابی نہیں ملی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کیا ہے؟

ٹک ٹاک پر پابندی

چنانچہ اب امریکا جارحانہ اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یا تو ٹک ٹاک ہمیں بیچ دیا جائے ورنہ ہم امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا دیں گے اور گوگل پلے سٹور سے بھی ہٹا دیں گے۔ اس سارے عمل کو سرانجام دینے کے لیے باقاعدہ وہاں کام شروع ہو گیا ہے، اور ایوان نمائندگان نے متفقہ طور پر ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور کر لیا ہے، جسے اب سینٹ کو بھیجا جارہا ہے جہاں سے منطور کے بعد ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی لگا دی جائے گی۔ 

Global TikTok monthly Users ٹک ٹاک 1

اس کے جواب میں چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر ٹک ٹاک پر پابندی لگائی گئی تو یہ پابندی خود امریکا کے گلے پڑے گی۔

کیا اسلامی سیکولرازم بھی ہوتا ہے

کیا اسلامی سیکولرازم بھی ہوتا ہے

کیا اسلامی سیکولرازم بھی ہوتا ہے۔ انجینئر محمد علی مرزا کا نظریہ اسلامی سیکولرازم

سیکولرازم کے چار مراحل

سیکولرازم کے چار مراحل

انسانی زندگی میں نفوذ کے لیے سیکولرازم کے چار مراحل

سیکولر ازم کی عملی صورتیں

سیکولر ازم کی عملی صورتیں

انسانی زندگی میں سیکولر ازم کی عملی صورتیں

Wifaq Ul Madaris Result 2024

Wifaq Ul Madaris Result 2024

رزلٹ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سالانہ امتحانات 2024 بمطابق 1445 ہجری

اسلامی تعلیمی نظام میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان ایک بڑا نام ہے، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام لاکھوں طالبعلم اور طالبات امتحان دیتے ہیں، یہ امتحانی نظام انتہائی منظم اور مربوط ہوتا ہے۔

فہرست یہاں دیکھیں

میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان

(وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحان1445ھ مطابق 2024ء کے نتائج کا اعلان)

اسلام آباد/ملتان/کراچی(10/مارچ 2024ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان1445ھ مطابق 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔نتائج کا اعلان وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدرشیخ الحدیث حضرت مولانامفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ اور ناظم اعلیٰ وفاق شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے 28/ شعبان المعظم 1445ھ مطابق10/مارچ 2024ء بروزاتوار جامعہ دارالعلوم کراچی بمقام کورنگی انڈسٹریل ایریا کراچی میں کیا۔

سالانہ امتحانات میں طلبہ و طالبات کی تعداد مجموعی طورپر پانچ لاکھ ترانوے ہزار پانچ سو باسٹھ(5,93,562) تھی، جن میں سے پانچ لاکھ انہتر ہزار بیاسی(5,69,082)نے شرکت کی۔

چار لاکھ چھیاسٹھ ہزار چھ سو تئیس(4,66,623)پاس ہوئے اور ایک لاکھ دو ہزار چار سو انسٹھ(1,02,459)نا کام ہوئے۔مجموعی نتیجہ 82 فیصد رہا۔

درجات کتب میں ملکی سطح پر اول دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ:

دورہ حدیث

  1. طلبہ میں سے درجہ عالمیہ سال دوم (ایم اے پارٹ2)میں جامعہ الٰہیہ لیاقت آباد کراچی کے محمد سحبان نے ملکی سطح پر اول پوزیشن،

2. جامعہ دارالعلوم کراچی کے سید منیب الرحمن نے دوم پوزیشن.

3. جامعہ صدیق اکبر ملتان کے محمد ابراہیم اورجامعہ بیت السلام چکوال کے عمار معیز نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

درجہ موقوف علیہ

1۔ عالمیہ سال اول(ایم اے پارٹ1) میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے محب اللہ نے اول پوزیشن۔

2۔ جامعہ آس اکیڈمی لاہور کے شاہد خان نے دوم پوزیشن۔

3۔ جبکہ جامعۃ الصفہ سعید آباد کراچی کے احمد اورجامعہ فاروقیہ حاجی آباد دیر کے محمد سلیمان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

درجہ سادسہ

1۔ عالیہ سال دوم(بی اے پارٹ2) میں جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے حق نوازنے اول پوزیشن،

2۔ جا معہ دارالعلوم کراچی کے عبدالرؤف نے دوم پوزیشن۔

3۔ اورجامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے سید عمر علی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

درجہ خامسہ

1۔ عالیہ سال اول (بی اے پارٹ 1)میں جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے عواد طارق نے اول پوزیشن،

2۔ جامعہ بیت السلام چکوال کے یاسر محمد نے دوم پوزیشن۔

3۔ جبکہ جامعۃ العلوم الاسلامیہ الفریدیہ اسلام آباد کے حذیفہ محمد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

درجہ رابعہ

1۔ درجہ ثانویہ خاصہ سال دوم (ایف اے پارٹ2)میں جا معہ بیت السلام چکوال کے محمد داؤد نے اول پوزیشن،

2۔ جامعہ دارالعلوم کراچی کے عبدالصبور نے دوم پوزیشن۔

3۔ اور جامعہ بیت السلام چکوال کے محمد طاہر خان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

درجہ ثالثہ

1۔ درجہ ثانویہ خاصہ سال اول(ایف اے پارٹ1)میں جامعۃ الزیتون نیلے پیر ایبٹ آباد کے نور نواب نے اول پوزیشن،

2۔ جامعہ بیت السلام کراچی کے شاکر اللہ نے دوم پوزیشن

3۔ جبکہ جامعہ بیت السلام کراچی کے محمد شمائل بن کامران اور جامعہ بیت السلام چکوال کے عبدالرحمان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

درجہ ثانیہ

1۔ درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک) میں جامعہ بیت السلام چکوال کے نصیب اللہ نے اول پوزیشن،

2۔ جامعہ بیت السلام کراچی کے حضرت علی نے دوم پوزیشن2

3۔ اورجامعہ بیت السلام چکوال کے محمد عمیر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

درجہ متوسطہ

1۔ درجہ متوسطہ(مڈل)میں جامعہ دارالعلوم مدنیہ بہاولپورکے علی رضا نے اول پوزیشن،

2۔ جامعہ ابوہریرہ میلسی وہاڑی کے محمد طلحہ نثار نے دوم پوزیشن۔

3۔ اورجامعہ اسلامیہ مفتاح العلوم فیض آباد پشین کے حسین احمد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

دراسات دینیہ سال دوم

1۔ جامعہ معہد الفقیرالاسلامی جھنگ کے محمد بلال نے اول پوزیشن،

مدرسہ ابوہریرہ قصبہ گورمانی کوٹ ادو مظفر گڑھ کے توفیق احمد نے دوم پوزیشن۔

3۔ اور دارالعلوم اسلامیہ سنٹرل جیل راولپنڈی کے واجد حسین نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

دراسات دینیہ سال اول

1۔ مدرسہ اصحاب صفہ خوئیداد خیل لکی مروت کے وحید اللہ نے اول پوزیشن،

2۔ مدرسہ اصحاب صفہ خوئیداد خیل لکی مروت کے ثناء اللہ نے دوم پوزیشن۔

3۔ اورمدرسہ سراج العلوم مینگورہ سوات کے محمد عامر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

تجوید للعلماء

1۔ مدرسہ انوارالعلوم گڑنگہ بالا پشاور کے وقاص احمدنے اول پوزیشن،

2۔ مدرسہ سلمان فارسی صوت القرآن ڈیرہ غازیخان کے عبدالباسط نے دوم پوزیشن

3۔ جامعہ عثمانیہ پشاور کے ہمایون خان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

تجوید للحفاظ

1۔ جامعہ دارالعلوم مدنیہ بہاولپور کے محبوب احمد نے اول پوزیشن،

2۔ جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ کامران بلاک لاہور کے صغیر احمد اورمدرسہ عربیہ تبلیغی مرکز لیہ کے محمد احسن نے دوم پوزیشن۔

3۔ جامعہ اشرف المدارس لیہ کے محمد سمیع اللہ اور جامعہ اشرف المدارس راکھ میرن ڈیرہ اسماعیل خان کے انعام اللہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

درس نظامی مکمل نصاب مع شروحات یہاں سے ڈاون لوڈ کریں

درجات کتب میں ملکی سطح پر اول دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات:

درجہ عالمیہ سال دوم

1۔ اسی طرح طالبات میں سے درجہ عالمیہ سال دوم میں جامعہ خدیجۃ الکبریٰ محمد علی سوسائٹی کراچی کی رملہ سلمان اور جامعہ فاطمۃ الزہراء کنڈیارو نوشہروفیروز کی فاطمہ محمد حنیف نے ملکی سطح پر اول پوزیشن،

2۔ جامعہ عثمانیہ پشاورکی میمونہ گلالئی نے دوم پوزیشن۔

3۔ اور مدرسہ انوارالصحابیات رئیل کوٹیجز لاہورکی ام کلثوم نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

درجہ عالمیہ سال اول

1۔ مرکز فہم الدین ڈیفنس کراچی کی حسنیٰ اورجامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی صدف نور نے اول پوزیشن،

2۔ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ محمد علی سوسائٹی کراچی مریم نے دوم پوزیشن۔

3۔ اورجامعہ عربیہ شمس نور للبنات لطیف آباد حیدر آباد کی عائشہ اقبال نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

درجہ عالیہ دوم بنات

1۔ معہد الخلیل الاسلامی بہادر آباد کراچی کی نور الہدیٰ نے اول پوزیشن،

2۔ جامعہ دارالعلوم کراچی کی حرا ناز نے دو م پوزیشن۔

3۔ جبکہ جامعہ نور القرآن والحدیث ایبٹ آباد کی عفیفہ بی بی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

درجہ عالیہ سال اول بنات

1۔ جامعہ فاطمۃ الزہراء الاسلامیہ للبنات سفید ڈھیری پشاور کی سارہ اشفاق نے اول پوزیشن،

2۔ جامعہ رحیمیہ حسینیہ کلور کوٹ بھکر کی عائشہ راؤ نے دوم پوزیشن۔

3۔ جبکہ جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی ثناء جان، مدرسہ دارالبشائر للبنات بروہی گوٹھ کراچی کی حمنہ اورجامعہ دارالتقویٰ لاہور کی عافیہ شعیب نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

درجہ خاصہ سال دوم بنات

1۔ جامعہ فاطمۃ الزہراء للبنات نوتھیہ جدید پشاور کی سمیہ نے ملکی سطح پر اول پوزیشن،

2۔ جامعہ فاطمۃ الزہراء للبنات نوتھیہ جدید پشاور کی شمائلہ نے دوم پوزیشن۔

3۔ جبکہ مدرسہ حفصہ للبنات بستی مٹھواں وہوا ڈیرہ غازیخان کی مقدس زہراء نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

درجہ خاصہ اول بنات

1۔ جامعہ تعلیم القرآن والسنہ منظور کالونی کراچی کی رابعہ نے اول پوزیشن،

2۔ مدرسہ تحسین القرآن لختی بانڈہ ہنگو کی آفراء فیض نے دوم پوزیشن۔

3۔ جبکہ مرکز فہم الدین ڈیفنس کراچی کی ریحانہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

بنات دراسات دینیہ سال دوم

1۔ مدرسہ فاطمۃ الزہراء للبنات نواں شہر ایبٹ آبادکی فوزیہ بی بی نے اول پوزیشن،

2۔ معہد الخلیل الاسلامی بہادرآباد کراچی کی لائبہ عامر نے دوم پوزیشن۔

3۔ جبکہ جامعہ حفصہ للبنات تتلے عالی گوجرانوالہ کی اقصیٰ ناصر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

بنات دراسات دینیہ سال اول

1۔ مدرسہ خدیجۃالکبریٰ للبنات غریب آباد کراچی کی کلثوم بی بی نے اول پوزیشن،

2۔ جامعہ حمیرا عائشہ للبنات خانیوال کی نگینہ رمضان نے دوم پوزیشن۔

3۔ اور جا معہ ام شریک للبنات نارتھ ناظم آباد کراچی کی حدیقہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

تجوید للعالمات

1۔ جامعہ سیدہ میمونہ للبنات کلابٹ صوابی کی شعوانہ ذکین نے اول پوزیشن،

2۔ جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات سمبٹ چم مٹہ سوات کی صدف نورنے دوم پوزیشن۔

3۔ جبکہ جامعہ عمر ابن الخطاب للبنات سردار کالونی پشاور کی ثانیہ اور جامعہ سیدہ میمونہ للبنات کلابٹ صوابی کی امامہ گل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

تجوید للحافظات

1۔ مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات شاہ ڈھیر اٹک کی فرحت بی بی نے اول پوزیشن،

2۔ مدرسہ اصحاب صفہ خانپور بگا شیرمظفر گڑھ کی مریم مومل اور رباب اعجاز نے دوم پوزیشن۔

3۔ جبکہ جامعہ ابو ہریرہ للبنات مچن خیل لکی مروت کی مہوش گل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

صوبائی پوزیشنیں اور تفصیلی نتائج وفاق کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔

صدر وفاق اورناظم اعلیٰ وفاق نے نتائج کو شاندار قرار دیتے ہوئے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات اور خا ص طور پرنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مدارس و جامعات اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور ان کی مزید ترقی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے اس موقع پر دفتر وفاق المدارس کے جملہ کارکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شبانہ روز محنت کے ساتھ امتحانات کے پر وقار انعقاد اور انتہائی محنت وجانفشانی کے ساتھ مختصر ترین وقت میں شفاف نتائج کی تیاری پر خراج تحسین پیش کیا۔

جاری کردہ
میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان

وفاق المدارس کا رزلٹ 2024 دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Wifaq Ul Madaris Result 2024
Wifaq Ul Madaris Result 2024

Wifaq Ul Madaris Result 2024

In the Islamic education system, Wafaq al-Madaris al-Arabiya Pakistan is a big name, millions of male and female students take exams under the organization of Wafaq al-Madaris al-Arabiya Pakistan, and this examination system is highly organized and coordinated.

Finally, the Wifaq ul Madaris Result 2024 is not just a list of academic achievements. It is a testament to the enduring legacy of Islamic education, the resilience of dedicated students, and the unwavering commitment of an institution that continues to shape minds and hearts in the light of divine knowledge. As the sun sets on this momentous day, echoes of success reverberate, inspiring hopes and aspirations for the future of Islamic knowledge and enlightenment.

For the Result, Wifaq ul Madaris Click Here



Etihad Al Madaris Al Arabiya Annual Examination Result 2024

The result of Etihad Al-Madaris Al-Arabiya’s annual examinations will be announced in March 2024. Students appearing in Etihad Al Madaris Al Arabiya Pakistan Annual Examination 1445 Hijri can check Etihad Al Madaris Result 2024 online here which will be announced in the month of Ramadan 1445 Hijri.

For the Result Ittehad Ul Madaris Al Arabia Click Here

اتحاد المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات کا نتیجہ 2024

اتحاد المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات کا نتیجہ مارچ 2024 میں اعلان کیا جائے گا۔ اتحاد المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحان 1445 میں شامل طلباء ہجری یہاں پر اتحاد المدارس کا نتیجہ 2024 آن لائن چیک کر سکتے ہیں جس کا اعلان ماہ رمضان 1445 ہجری میں کیا جائے گا۔

اتحاد المدارس کا رزلٹ 2024 دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اچھرہ واقعہ اور عربی حروف تہجی کا ادب و احترام

اچھرہ واقعہ اور عربی حروف تہجی کا ادب و احترام

عربی حروف تہجی کا احترام

(سید عبدالوہاب شاہ شیرازی)

دو دن قبل لاہور کے علاقہ اچھرہ میں ایک واقعہ پیش آیا، ایک خاتون ایسا لباس پہنے ہوئے بازار میں آئی جس پر قرآنی خط کے سٹائل میں عربی کے کچھ حروف اور جملے لکھے ہوئے تھے، یہ عربی حروف شلوار اور قمیص دونوں پر مکمل طور پر لکھے ہوئے تھے۔اس عورت کو دیکھ کر دو سمجھدار اشخاص نے اسے ایک کیفے ٹیریا میں بٹھا دیا اور کہا کہ آپ اس نازیبا لباس میں یہاں سے باہر نہ جائیں ہم پولیس کو بلاتے ہیں، اس عورت کے ساتھ اس کا خاوند بھی موجود تھا۔ چنانچہ پولیس کو فون کیا گیا، جتنی دیر میں پولیس آرہی تھی اتنی دیر میں اس کیفے ٹیریا کے باہر سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے، چونکہ کیفے ٹیریا کا دروازہ بند کر دیا گیا تھا اس لیے باہر نئے آنے والے لوگوں میں یہ افواہ پھیل گئی کہ عورت نے شاید قرآنی آیات لکھا ہوا لباس پہنا ہوا ہے۔  ظاہر اس بات پر ہر وہ شخص جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہے اسے غصہ آنا فطری عمل ہے، ہاں جس کا دل سیاہ ہو چکا ہواور  رتی بھر ایمان بھی نہ ہو تو اس کے بارے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

جب پولیس موقع پر پہنچی جس میں ایک خاتون افسر بھی موجود تھیں انہوں نے سارا واقعہ نوٹس کرکے لوگوں کو بتایا کہ لباس پر قرآن کی آیات نہیں بلکہ صرف عربی کے جملے لکھے ہوئے ہیں، اس طرح اس خاتون افسر نے لوگوں کا غصہ ٹھنڈا کیا اور اس عورت کو برقعہ پہنا کر وہاں سے نکالا اور تھانے پہنچا دیا۔ بعد میں تھانے میں اس عورت نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا  کہ مجھے یہ حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی۔

واقعات تو ہوتے رہتے ہیں، اچھے بھی اور برے بھی لیکن اس واقعہ کے بعد دین بیزار، دین دشمن ، دیسی لبرل اور سیکولرازم کا شکار سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے آسمان سر پر اٹھا لیا اور  عربی زبان، دین اسلام، اور ایمان والوں کا مذاق اور ان پر طنز اور جملے کسنا شروع کر دیے۔ احتجاج کرنے والے لوگوں کو جاہل اور انتہاء پسند کہا جانے لگا۔

یاد رکھیں! عربی حروف تہجی اور وہ بھی ایسے سٹائل اور خط میں جو قرآنی ہو اس کی قطعا حمایت نہیں کی جا سکتی، اور نہ اس کو جواز بنایا جاسکتا ہے۔ اس عورت کو دیکھ کر احتجاج کرنے والے جاہل نہیں بلکہ اس بیہودہ گندے اور کمینے عمل کی حمایت کرنے والے پرلے درجے کے جاہل، اجڈ اور دین بیزار ہیں، جو اپنے آپ کو نام نہاد روشن خیالی کے پردے میں چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کسی بھی زبان کے حروف تہجی کا بھی احترام ہوتا ہے اور ہم مسلمانوں کے ہاں عربی جو ہمارے نبی، ہمارے قرآن اور ہمارے دین کی زبان ہے ہمارے لئے بہت محترم ہے، ہم اس بات کی قطعا اجازت نہیں دے سکتے کہ کوئی شخص  ایسا لباس پہنے کہ اس لباس کی ایسی جگہوں پر قرآنی سٹائل میں حروف لکھے ہوں جہاں پیشاب اور گندگی بھی لگ سکتی ہے اور ان حروف کے اوپر پچھوڑا رکھ کر بیٹھنا بھی پڑتا ہے۔

جن  لوگوں کے ہاں عربی حروف تہجی کا احترام نہیں وہ بے شک احترام  نہ کریں کوئی زبردستی نہیں لیکن اس کی آڑ میں سیکولرازم کے نظریات یعنی ”دنیوی معاملات کو کسی بھی آسمانی دین و مذہب سے دور رکھیں” کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی دین اسلام اور عربی زبان کی تضحیک کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

زبان انسانی مقاصد کے حصول باہم رابطے، جذبات کے اظہار اور علم کے حصول کا ذریعہ ہے۔ یہاں تک کہ خدا سے ہمکلام ہونے کا ذریعہ بھی زبان ہی ہے۔ دنیا کی تمام حکومتوں، اداروں اور تعلیمی اداروں کا سارا نظام زبان ہی کی مرہون منت ہے۔

اللہ تعالیٰ بھی انسانوں کو کسی زبان میں ہی مخاطب کرتا ہے، انسانی تاریخ میں مختلف علاقوں اور مختلف ملکوں میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو ان کی مختلف زبانوں سے مخاطب کیا اور ہدایات دیں۔ لیکن سب سے آخر میں پیغمبر آخرالزمان حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد پر آخری کتاب قرآن اور آخری دین، دین اسلام کے لیے اللہ تعالیٰ نے عربی زبان کا انتخاب کیا۔

چنانچہ اسلام کی پوری تاریخ میں مسلمانوں نے عربی زبان کو ایک خدائی نشانی سمجھتے ہوئے ہمیشہ اس کا احترام کیا۔دین اسلام نے عربی زبان کو بعض عبادات میں اتنا ضروری قرار دیا کہ عربی زبان کے بغیر وہ عبادت اللہ کے ہاں قابل قبول ہی نہیں قرار پاتی۔  اسی وجہ سے مسلمانوں کا عربی سے رشتہ ہمیشہ ادب و احترام والا رہا ہے۔

جس طرح کسی بھی ملک ، حکومت اور سلطنت کی ایک قومی زبان ہوتی ہے اور اس سلطنت کے تمام امور اسی زبان میں سرانجام پاتے ہیں اور اس ملک میں اس زبان کو خصوصی احترام والا مقام ملتا ہے، اسی طرح دونوں جہاں کے بادشاہ، خالق و مالک اللہ رب العزت کی حکومت اور سلطنت کی زبان عربی ہی ہے،  جسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنے ارشادات میں بیان کیا ہے۔

اعلیٰ حضرت مولانا  امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:

”ہمارے علماء تصریح فرماتے ہیں کہ نفسِ حروف قابلِ ادب ہیں اگرچہ جدا جدا لکھے ہوں جیسے تختی یا وصلی پر، خواہ ان میں کوئی برا نام لکھا ہو جیسے فرعون ، ابوجہل وغیرہما تاہم حرفوں کی تعظیم کی جائے اگرچہ ان کافروں کا نام لائقِ اہانت و تذلیل ہے۔حروفِ تہجی خود کلام اللہ ہیں کہ ہُود علیہ الصَّلٰوۃ و السَّلام پر نازل ہوئے۔“ (فتاویٰ رضویہ،(ج 23،ص 336، 337)

ادب احترام بہت بڑی چیز ہوتی ہے، عربی زبان تو کیا اردو زبان کے حروف تہجی کا بھی احترام ضروری ہے چہ جائیکہ کوئی ان حروف کی بے ادبی کا کوئی سامان پیدا کرے۔ چونکہ اچھرہ واقعہ میں پورے لباس (شلوار، قمیص) پر کچھ جملے لکھے ہوئے تھے جو واضح طور پر بے ادبی کے زمرے میں آتا ہے بالکل غلط فعل تھا۔ہمارے لیے حجت سعودیہ کا کوئی برینڈ یا کمپنی نہیں بلکہ دین اسلام کی تعلیمات اور اکابرین اسلام کا عمل ہے۔چنانچہ اس واقعہ کے رونما ہونے سے بہت پہلے ہی ہمارے علماء اور جامعات نے ایسے فتاویٰ صادر کر دیے تھے جن میں ایسے لباس کی کراہت اور ممانعت کو بیان کیا ہے۔ مندرجہ ذیل میں دیوبندی اور بریلوی مکتبہ فکر کے دو فتاویٰ پیش کیے جاتے ہیں جن میں اس عمل کو برا کہا گیا ہے۔

بنوری ٹاون کا فتوی:

سوال

کیا اس طریقے کے کپڑے پہننا صحیح ہے، جن پر اردو رسم الخط یا حروف تہجی بنے ہوئے ہوں؟

جواب

حروفِ تہجی  قابلِ احترام ہیں، اس لیے ان حروف کو ایسی جگہ لکھنا جس سے اس کی بے ادبی کا اندیشہ ہو درست نہیں ہے، یہاں تک کہ فقہاء کرام نے ذکر کیا ہے کہ اگر تیر کے نشانہ کی جگہ (ہدف) پر ابوجہل، فرعون وغیرہ کا نام لکھا تو بھی اس پر تیر کا نشانہ لینا مکروہ ہے، اس لیے ان حروف کی حرمت ہے۔

لہذا پہننے کے کپڑوں پر اگر حروف تہجی پرنٹ ہوں تو  اس میں بعض صورتوں میں تو  بے  ادبی کا صدور   اور بعض میں اس کا اندیشہ  موجود ہے، مثلاً قمیص وغیرہ پر اگر حروف پرنٹ ہوں تو اگرچہ ظاہر میں بے ادبی نہیں ہے، لیکن اندیشہ ہے کہ دھلنے میں یا بعد میں پرانے ہونے کی صورت میں پھینکنے پر بے ادبی ہوگی، اور اگر شلوار یا پائجامہ پر یہ حروف ہوں تو اس میں بے ادبی ہونا ظاہر ہے، اس لیے ایسے کپڑوں کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے۔

البتہ اگر کپڑے پر کتابت کا مقصد  انہیں فریم وغیرہ کرا کر (جیسا کہ آیۃ الکرسی وغیرہ لکھی جاتی ہے) اونچی جگہ لگانا ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

 فتاوی ہندیہ میں ہے:

’’إذا كتب اسمَ ’’فرعون‘‘ أو كتب ’’أبو جهل‘‘ على غرض، يكره أن يرموه إليه؛ لأن لتلك الحروف حرمةً، كذا في السراجية‘‘. (٥/ ٣٢٣، ط: رشيدية)

وفیه أیضاً:

’’ولو كتب القرآن على الحيطان و الجدران، بعضهم قالوا: يرجى أن يجوز، و بعضهم كرهوا ذلك مخافة السقوط تحت أقدام الناس، كذا في فتاوي قاضيخان‘‘.

( الباب الخامس في آداب المسجد، و ما كتب فيه شيئ من القرآن، أو كتب فيه اسم الله تعالى، ٥/ ٣٢٣، ط: رشيدية)

 فقط والله أعلم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 بریلوی مکتہ فکر کا فتویٰ

کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایسا لباس جس پر کچھ تحریر ہو جیسے آجکل کچھ برینڈ اپنے کپڑوں پر مختلف تحریریں ،شاعری وغیرہ چھاپتے ہیں، اس کو پہننا شرعاکیسا ہے ؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق وا لصواب

ایسا لباس جس پر کچھ تحریر ہو خواہ وہ سادہ تحریر ہو یا شاعری وغیرہ ،اسے پہننا منع ہے کہ اس میں حروف تہجی ( جن سے کلام بنتا ہے )کی بے ادبی کے کئی پہلو موجود ہیں۔اور حروف تہجی کا ادب کرنے کا کہا گیا ہے۔ دنیا میں جتنی بھی زبانیں ہیں وہ الھامی (اللہ تعالیٰ کی طرف سے اتاری گئی)ہیں اور ان کا ادب ضروری ہے ۔

تفسیر کبیر میں امام فخرالدین الرازی فرماتے ہیں:

”الغات كلها توقيفية“

ترجمہ:(دنیا میں بولی جانے والی) تمام زبانیں الھامی ہیں۔(التفسیر الکبیر،الجزالثانی،سورت البقرہ،آیت31،جلد1،صفحہ396،مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)

واللہ اعلم

کتبہ

غلام رسول قادری مدنی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

#اچھرہ #نکتہ

سیکولرزم كا تعارف اور تباہ کاریاں

سیکولرزم كا تعارف اور تباہ کاریاں

سید عبدالوہاب شاہ شیرازی

یٰٓــاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ کَآفَّۃً

اسلام اور سیکولرازم

سیکولرازم كا معنی

آکسفورڈ میں سیکولر ازم کا معنی

Worldly, not connected with religious or spiritual matters

دنیاوی۔ یعنی مذہبی یا روحانی معاملات سے منسلک نہیں۔
ورڈلی کا مطلب ہے اس دنیا سے متعلق
سیکولرزم (Secularism) کا اُردو معنیٰ دنیویت ہے۔ سیکولر زم ’ایسی دُنیویت کو کہتے ہیں جس کا آخرت یا دین سے کوئی تعلق نہ ہو۔ سیکولر انسان ’وہ ہوتا ہے جو اپنی زندگی میں کسی آسمانی دین کو دخیل نہ سمجھے‘۔ سیکولر نظریہ ’وہ ہے جوکسی آسمانی دین یا مذہبی پیشوائیت کا پیش کردہ نہ ہو۔‘

آکسفورڈ کے 95 کے ایڈیشن میں سیکولرازم کی تعریف اس طرح کی گئی ہے:

The belief that laws and education should be based on facts and science.

ان قوانین اور اس تعلیم پر یقین رکھنا جوفیکٹ اور سائنس پر مبنی ہونی چاہیے۔( یعنی جو حواس خمسہ ، یا تجربات میں آئے)

انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا کے مطابق :

Secularism, any movement in society directed away from otherworldliness to life on earth.

’’سیکولرزم ایک اجتماعی تحریک ہے جس کا مقصد لوگوں کو آخرت کی توجہ سے یکسر ہٹا کر فقط دنیا کی طرف متوجہ کرنا ہے۔ ‘‘

امریکی انسائیکلوپیڈیا کے مطابق :

Secularism is most commonly thought of as the separation of religion from civil affairs and the state and may be broadened to a similar position seeking to remove or to minimize the role of religion in any public sphere.

سیکولرازم کو عام طور پر شہری معاملات اور ریاست سے مذہب کی علیحدگی کے طور پر سمجھا جاتا ہے اور اسے کسی بھی عوامی شعبے میں مذہب کے کردار کو ہٹانے یا کم کرنے کی کوشش کرنے کے لیے اسی طرح کی پوزیشن تک وسیع کیا جا سکتا ہے۔
یعنی ’’سیکولرزم ایک ایسا اخلاقی نظام ہے جو آسمانی ادیان سے ہٹ کر اپنے اُصول وقواعد رکھتا ہے۔ ‘‘

سیکولرزم کا معنی عربی میں یوں کیا جاتاہے:
فصل الدين عن شؤون الدولة او فَصْلُ الدِّیْنِ عَنِ الدَّوْلَةِ اَوِ الْمُجْتَمِعِ
یعنی دین کو معاشرہ یا ریاست سے جدا کرنا۔ یا معاشرہ اور ریاست کو دین کے علاوہ کسی چیز پر اُستوار کرنا۔ یا دین کو عملی زندگی سے الگ کرنا اورعملی زندگی کو غیر دینی بنیادوں پر قائم کرنا۔

سیکولرازم میں دو طرح کی فکریں

اس وقت دنیا میں سیکولرازم میں دو طرح کی سوچیں یا فکریں پائی جاتی ہیں۔ ایک ہے کیپٹل سیکولرازم، اور دوسری ہے سوشلسٹ سیکولرازم۔

جہاں تک تعلق ہے سوشلسٹ سیکولرازم کا تو وہ پوری انسانی زندگی سے دین اور مذہب کو نکال رہے ہیں۔ یعنی ان کا کہنا ہے کسی بھی آسمانی دین ومذہب کا انسانی زندگی کے کسی بھی گوشے سے تعلق نہیں ہونا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا کے مقابلے میں چین میں دین اسلام پر چلنا زیادہ دشور ہے۔وہاں مسجد بنانا اور دینی تعلیم کے اجتماعات کرنا بہت مشکل کام ہے۔

جبکہ کیپٹل ازم کے ماننے والے انسانی زندگی کے انفرادی گوشوں میں کچھ حد تک دین و مذہب کی آزادی دیتے ہیں۔ یعنی ان کے نزدیک انفرادی زندگی میں لوگوں کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ جو چاہیں عقیدہ رکھیں، جس کی اور جیسے چاہیں عبادت کریں، اور جیسے مرضی رسومات ادا کریں۔ یہی وجہ ہے کہ یورپ و امریکا میں مساجد بھی بن سکتی ہیں اور عبادت کرنے پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔

اسی طرح بعض یورپی ممالک عورت کے پردہ کومعاشرت کا حصہ قرار دیتے ہوئے اسے مذہبی علامت سمجھتے ہیں اور اس پر پابندی لگاتے ہیں، جبکہ کچھ یورپی ممالک اسے معاشرت کا حصہ نہیں سمجھتے بلکہ انفرادی زندگی کا معاملہ سمجھتے ہوئے پابندی کے قائل نہیں ہیں۔

کیا سیکولر ازم کا نظریہ نیا نظریہ ہے؟

عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ سیکولرازم نظریہ شاید نیا نظریہ ہے، حالانکہ یہ بات غلط ہے۔ جیسا کہ ہم پہلے یہ جان چکے ہیں کہ سیکولرازم کی بنیاد آخرت کی نفی، اور کسی بھی آسمانی دین و مذہب کی عدم مداخلت پر رکھی گئی ہے، تو یہ دنوں نظریات ہمیں نزول قرآن کے زمانے میں مشرکین مکہ میں بھی نظر آتے ہیں۔بلکہ اس سے پہلے نمرود و فرعون کے زمانے میں بھی ہمیں یہ نظریہ قرآنی واقعات میں نظر آتا ہے۔بس فرق اتنا ہے کہ اس وقت سیکولرازم لفظ موجود نہیں تھا، چند صدیاں قبل یورپ میں یہ لفظ اس نظریے پر بولا جانے لگا۔
قرآن کی وہ تمام آیات جو تصور آخرت، قیامت، حساب،جنت و جہنم ، وجود رب، حاکمیت رب، اور رسالت کے بارے ہیں ، یہی دراصل سیکولرازم کا رد کرتی ہیں۔

سیکولر دنیا کا انسانوں کے لیے اصول

سیکولر ریاستوں نے آج کی دنیا میں یہ اصول بنا لیا ہے کہ آپ چاہے ایک خدا مانیں یا دو مانیں یا کئی خدا مانیں انہیں کوئی اعتراض نہیں، بس آپ خدا کو کری ایٹر Creator یعنی خالق مانیں ، یا معبود یعنی عبادت کے لائق مانیں اس سے آگے نہیں۔اگر آپ اس سے آگے بڑھے یعنی خدا کو خالق ہونے کے ساتھ ساتھ Lord یعنی رب بھی ماننا شروع کردیا تو آپ ایکسٹریمسٹ یعنی انتہاء پسند اور بنیاد پرست کہلائیں گے۔ آسان الفاظ میں یوں سمجھیں کہ سیکولر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہمیں آپ کے مسلمان ہونے پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ آپ کے انتہاء پسند اور ایکسٹریمسٹ ہونے پر اعتراض ہے۔

رب ماننے کا مطلب ہے وہ آقا اور حاکم ہے، لہذا غلام کی اپنی مرضی نہیں ہوتی، غلام اپنے آقا کی مرضی سے ہی سوتا بھی ہےاورجاگتا بھی ہے، اسی کی مرضی سے اٹھتا بھی ہے اور بیٹھتا بھی ہے،وہ کماتا بھی اس کی مرضی سے ہے اور خرچ بھی اس کی مرضی سے کرتا ہے، جو کماتا ہے اس کا مالک بھی وہی آقا ہوتا ہے۔اس کے فیصلے بھی آقا ہی کرتا ہے۔ آقا اگر غلام پر سختی یا تنگی کرے تو کوئی پوچھنے والا نہیں اور نہ غلام کو اعتراض کرنے کا حق ہے۔

اگر کوئی اپنے عقیدے کے مطابق کسی شخص کو اپنا بڑا مانتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، مثلا مسلمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اگر بڑا مانتے ہیں تو سیکولرز کو اس پر کوئی اعتراض نہیں، سیکولرازم کا اصول یہ بتاتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ گریٹ مین مان سکتے ہیں لیکن اس سے آگے یعنی رسول ماننا یہ ایکسٹریمسٹ ہونے کی نشانی ہے۔ کیونکہ رسول ماننے کی صورت میں ان ہدایات پر عمل کرنا ضروری ٹھہرتا ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے۔ لہذا بڑا اور عظیم ضرور مانو، انہیں صادق و امین بھی مانو، انہیں اخلاق حسنہ کے اعلی منصب پر بھی مانو، انہیں مہربان، رحم دل بھی مانو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ بس یہاں تک ہی رہو، انہیں رسول مطیع ماننے کی اجازت نہیں۔

سیکولرازم کی عملی صورتیں:

سیکولر سیاست:

سیکولرازم میں سیاست کی مثال جیسے مغربی نام نہاد جمہوری نظام ، جو خالصتا سرمایہ دارانہ بنیادوں پر کھڑا ہے، جو جتنا زیادہ سرمایہ دار ہے اتنا ہی اس کے پاس سیاسی نظام میں آگے نکلنے کے مواقع ہوتے ہیں۔ ایک کونسلر سے لے کر سنیٹر تک صرف وہی لوگ آگے آسکتے ہیں جو زیادہ سرمایہ لگا سکتے ہیں۔ جمہوری نظام کی دوسری خرابی یہ ہے کہ قانون بنانے یعنی حلال و حرام ، جائز و ناجائز ٹھہرانے کا اختیار پارلیمان کے پاس ہوتا ہے، اور پارلیمان میں سرمایہ دار، جاگیردار، اور دین بیزار لوگوں کی اکثریت ہوتی ہے، جو پیسے کے زور پر یہاں آکر بیٹھ جاتے ہیں۔

سیکولر معاشرت :

جیسے مرد وزَن کی مغربی مساوات ،حقوقِ نسواں کے مغربی تصورات، میرا جسم میری مرضی کے نعرے اور عورتوں کی آزادی کی تحریکیں، اور مردوں کی مردوں سے شادی، عورتوں کی عورتوں سے شادی کے قوانین وغیرہ۔

سیکولر معیشت:

جیسے مغربی سرمایہ دارانہ نظام ۔ جس میں یہ تصور دیا جاتا ہے کہ انسان جو کماتا ہے وہ اس کا مالک ہے وہ اسے جیسے چاہے کمائے اور جیسے چاہے خرچ کرے، انسان پر نہ کمانے میں کوئی قدغن ہونی چاہیے اور نہ خرچ کرنے میں کوئی قدغن ہونی چاہیے۔

سیکولر تعلیم :

جو دینی اہداف وطریق کار سے آزادہو، جو وحی کو حجت تسلیم نہ کرے۔ چنانچہ اس مقصد کے لیے متحدہ ہندوستان میں لارڈ میکالے نے یہاں ایک نیا تعلیم نظام متعارف کروایا اور پھر آہستہ آہستہ اسے یہاں نافذ کردیا، اس نظام تعلیم سے مرحلہ وار دین و مذہب کو خارج کردیا گیا۔اگر اسلامی ممالک میں چند ایک چیزیں باقی بھی رکھیں تو وہ اس حیثیت سے جیسے تاریخ واقعات ہوتے ہیں۔

سیکولرازم کے معاشرے پر اثرات کے چار مراحل:

1۔ فرد کی سطح پر:

جب کوئی فرد مکمل طور پر اپنی توجہ دنیا تک محدود کر لیتا ہے، اور دین سے بیگانہ ہو جاتا ہے، تو تصور آخرت اس کے ذہن سے غائب ہو جاتا ہے، اور اگر باالفرض تصور آخرت موجود بھی ہو تو اس پر ایسا یقین نہیں ہوتا جیسا اس بات پر کہ میں اپنا ہاتھ آگ میں دوں گا تو وہ ضرور جلے گا، یا میں زہر کا پیالہ پیوں گا تو ضرور مروں گا۔
چنانچہ ایسا شخص نام کا مسلمان ہوتا ہے، کبھی نماز بھی پڑھ لیتا ہے، روزہ بھی رکھ لیتا ہے، لیکن دین کے حقیقی تصور سے دور ہوتا ہے۔ اسے دین کی باتیں سننے اور دین کا کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی۔

2۔ معاشرے کی سطح پر :

مندرجہ بالا سوچ والے بہت سے افراد پیدا ہوجائیں تو ان ہی سے معاشرہ وجود میں آتا ہے اور پھر انفرادی کے ساتھ ساتھ معاشرے کے اجتماعی معاملات میں بھی سیکولرازم آجاتا ہے۔ چنانچہ لوگ دین اسلام کی ان تعلیمات کو کوئی اہمیت نہیں دیتے جو معاشرے کی بہتری کے لیے اسلام نے دی ہوتی ہیں، مثلا مرد وزن کے اختلاط پر پابندی، پردہ، میاں بیوی کے احکام، بچوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق اسلام کی ہدایات، قومیت، وطنیت کی نفی وغیرہ۔

3۔ معیشت کی سطح پر:

جب سیکولرازم کا وائرس افراد میں پیدا ہوتا ہے تو اس کے اثرات پھر ان کی معاشی زندگی میں بھی نظر آتے ہیں، چنانچہ لوگ دولت کو اپنا مال سمجھتے ہوئے یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ میں جیسے چاہوں کماوں اور کمانے کے بعد جیسے چاہوں خرچ کروں۔ وہ قرآن میں آنے والے ان خدائی الفاظ ” مما رزقناکم” کو بھول جاتے ہیں، جن کا مفہوم ہے کہ ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ اللہ کی دین ہے، وہی مالک ہے، ہمارے پاس یہ امانت ہے، لہذا امانت میں ہماری مرضی نہیں چلے گی بلکہ مالک کی مرضی چلے گی۔ چنانچہ سود جیسے لعنت بھی کاروبار بن جاتی ہے، رشوت، کرپشن، دھوکہ دہی، زخیرہ اندوزی، اور زکوۃ کی عدم ادائیگی گناہ نہیں لگتی۔

4۔ ریاست کی سطح پر:

جب سیکولرازم افراد میں سرایت کرتا ہے تو اس کے اثرات جیسے معاشرت اور معیشت پر پڑتے ہیں ایسے ہی اس کے اثرات لوگوں کی سیاسی زندگی میں بھی نظر آتے ہیں۔جیسے کوئی بیمار شخص بیماری سے صحت مند تو ہونا چاہتا ہے لیکن نہ پرہیز کرتا ہے اور نہ دوائی کھاتا ہے ایسے ہی سیکولر وائرس کا شکار مسلمان نہ اسلامی ریاست کے لیے کوشش کرتا ہے اور نہ سیکولرازم کی علمبردار پارٹیوں سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے۔
یہ بات با لکل واضح ہے کہ اسلام میں سیکو لرزم کی دونوں اقسام کی کوئی گنجائش نہیں۔ہر وہ فکر جو اپنی مبادیات اور تطبیقا ت میں دینی نہ ہو، وہ دین مخا لف ہے۔ چنا نچہ اسلام اور سیکولرزم دو ایسے نقیض ہیں جو کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے اور اُن کے درمیان کوئی واسطہ نہیں۔

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے !

یاد رکھیں اسلام دین ہے، اور دین نظام حیات کو کہا جاتا ہے۔ یعنی اسلام محض کلمہ پڑھنے، قرآن ناظرہ سیکھنے،اور برکت کے لیے گھر میں رکھنے کا نام نہیں۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، جس میں انسانی زندگی کے تمام گوشوں چاہے وہ انفرادی ہوں یا اجتماعی سب کے لیے مکمل رہنمائی اور اصول موجود ہیں۔ اسلام میں دین اور دنیا الگ الگ نہیں ہیں، اسلام دنیا کے تمام شعبوں میں بھی داخل ہے۔

اسلام اور سیکولرزم

سیکولرزم کئی اعتبار سے اسلام کے منافی ہے:

1۔سیکولرازم تصور عبادت کے منافی ہے۔

اسلام نے ہمیں جو تصور عبادت دیا ہے، سیکولرازم اس کے بالکل منافی ہے۔ اسلام کا تصورت عبادت محض چند عبادات تک محدود نہیں بلکہ زندگی کا ہر لمحہ عبادت ہے۔ کیونکہ عبادت کا لفظ عبد سے بنا ہے اور عبد کا معنی غلام ہے، عبادت کا مطلب ہوا اللہ کی غلامی میں آنا، جسے اردو میں بندگی رب کہا جاتا ہے۔ یعنی آدمی کی زندگی کا ہر لمحہ اللہ کی مرضی کے ساتھ گزرے، اس کا عبادت کرنا، سونا، جاگنا، کاروبار کرنا، رسومات ادا کرنا وغیرہ کوئی کام اللہ کی منشاء کے خلاف نہ ہو۔ یعنی دنیا کا ہر وہ کام جو اللہ کی رضا کے لیے کیا جائے وہ عبادت ہی ہے چاہے وہ کاروبار ہو یا سیاست، معاشرت ہو یا معیشت، رسومات ہوں یا وطن و قوم کی خدمت۔
اس کے برعکس سیکولرازم اجتماعی معاملات یعنی معاشرت، معیشت اور سیاست میں دین اور دینی تعلیمات کا یکسر انکار کرتا ہے۔

2۔ سیکولرزم حاکمیت رب کے تصور کے خلاف ہے:

اسلام ہمیں حاکمیت رب کا تصور دیتا ہے، یعنی ہمارا کوئی بھی معاملہ ہو چاہے وہ انفرادی زندگی سے متعلق ہو یا اجتماعی زندگی سے متعلق اس میں حاکمیت اور آخری فیصلہ رب کا ہی ہوگا۔ خاص طور پر ریاستی امور اور نظام قانون و انصاف میں فیصلے رب کے بتائے ہوئے قانون کے مطابق ہوں گے۔ کوئی قانون قرآن و سنت کے اصولوں کے خلاف نہ بن سکتا ہے اور نا نافذ ہو سکتا ہے، کسی کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ حلال و حرام کے اختیار کا مالک بن جائے اگرچہ وہ کروڑوں لوگوں کی منتخب کردہ پارلیمنٹ ہی کیوں نہ ہو۔

اس کے برعکس سیکولرازم میں جمہوری نظام ہے جس میں عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ جو چاہیں قانون بنائیں اور جو چاہیں قانون ختم کردیں، کیونکہ وہ جمہور کے نمائندے ہیں۔یہ تصور حاکمیت عوام کا تصور ہے جو قرآن کے حاکمیت رب کے تصور کے بالکل منافی ہے۔

٣۔سیکولرزم آسمانی ادیان کو برحق نہیں سمجھتا:

سیکولرازم کی بنیاد ہی دین و مذہب کی نفی اور سائنس و فیکٹ سے ثابت شدہ چیزوں پر ہے۔ چنانچہ ہر وہ چیز جو سائنس اور فیکٹ یا حواس خمسہ اور تجربات کی گرفت میں نہیں آتی سیکولرازم اس کا انکار کرتا ہے۔
جبکہ اس کے برعکس دین اسلام کی بنیاد ہی غیب پر ایمان لانا ہے۔ چنانچہ ہمارا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں جب تک ہم اس بات کا اقرار نہیں کرلیتے:
آمَنْتُ بِاللهِ وملائكته وَكُتُبِه وَرُسُلِه وَالْيَوْمِ الْاخِرِ وَالْقَدْرِ خَيْرِه وَشَرِّه مِنَ اللهِ تَعَالى وَالْبَعْثِ بَعْدَالْمَوْتِ
اللہ پر ایمان، فرشتوں پر ایمان، کتابوں پر ایمان، آخرت پر ایمان، اچھی بری تقدیر پر ایمان اور مرنے کے بعد دبارہ زندہ ہونے پر ایمان۔

www.NuktaGuidance.com  www.EislamicBook.com

کیا سیکولرازم نیا نظریہ ہے

کیا سیکولرازم نیا نظریہ ہے

کیا #سیکولرازم نیا نظریہ ہے؟ سیکولرازم کا ایک اہم اصول کیا ہے؟

The Main Principle of Secularism || Is Secularism A New Ideology

 

سیکولرازم کی تعریف اور معنی 

سیکولرازم کی تعریف اور معنی 

سیکولر ازم کا معنی اور تعریف کیا ہے؟ کیا اسلامی سیکولرازم بھی ہوتا ہے؟

Definition of Secularism ► 

 

 

سیکولرازم کی غلط فہمی

سیکولرازم کی غلط فہمی

سیکولر ازم کی غلط فہمیاں۔ کیا سیکولرازم لادینیت کا نام ہے؟