Mehrban Foundation
مہربان فاونڈیشن اسلام آباد
مہربان فاونڈیشن رنگ و نسل قوم و ملت کی تفریق سے بالا تر ہوکر انسانیت کی فلاح، تعمیروترقی کے لیے تعلیمی، تربیتی اور معاشی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔
1۔اغراض و مقاصد
(الف) مذہبی مقاصد
- نظریہ اسلام کو فروغ دینا۔
- تبلیغ کے ذریعے انسانوں کو اسلام کی طرف راغب کرنا۔
- پرائمری اور سیکنڈری سطح پر سکولوں کا ایک ایسا نیٹ ورک قائم کرنا جو رسمی ، پیشہ ورانہ اور دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج ہوں۔
- نئی مساجد ،دینی مدارس ، اور محلے کی سطح پر مکاتب قرآن کا قیام۔
- لوگوں کو قرآن و حدیث اور سنت کی روشنی میں اپنے مذہبی، معاشرتی، معاشی مسائل حل کرنے کے لیے رہنمائی کرنا۔
- اسلامی تعلیمات کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسلامی قانون کے نفاذ کے لیے پرامن جدجہد کرنا۔
- علاقائی سطح پر بچوں اور بڑوں کے لیے بنیادی قرآنی تعلیمات کی کلاسوں کا اہتمام کرنا۔
- ان مقاصد کے فروغ کے لیے میگزین، جرائد اور رسالے وغیرہ شائع کرنا، اور سوشل میڈیا کا بھی بھرپور مثبت استعمال کرنا۔
- مہربان ٹرسٹ راولپنڈی، اسلام آبادسمیت خیبر پختون خواہ اور آزاد جموں و کشمیر میں واقع ان اداروں کا انتظام بھی سنبھالے گی جو اس کے حوالے کیے جائیں گے۔
(ب) میڈیکل/طب و صحت کے مقاصد
- ضرورت کے تحت مخصوص مقامات پر میڈیکل ڈسپنسریز کا قیام۔
- مفت میڈیکل کیمپ، اور طب و صحت سے متعلق لوگوں کو آگاہی وغیرہ کا اہتمام کرنا۔
- انسانی فلاح وبہبود کے لیے متعلقہ سہولیات قائم کرنا۔
- مریضوں کے لیے ایمبولینس سروس اور تجہیز وتکفین کا بندوبست کرنا۔
(ت) سماجی مقاصد
- انسانوں کے درمیان محبت کا ایک ایسا رشتہ پیدا کرنا جو رنگ ونسل اور ذات وبرادری کی حدود سے بالاتر ہو۔
- بلا تفریق دین و مذہب اور قوم و ملت ساری انسانیت کی خدمت اور انسانی جذبے سے معاونت کرنا۔
- معاشرے سے مسلکی اور فروعی اختلافات کی بنیاد پر فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنا۔اور مختلف طبقات کے مابین اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرنے کو کوشش کرینا۔
- فاونڈیشن کے مقاصد کے حصول کے لیے سکاوٹس/رضاکاروں کی ایک ٹیم تیار کرنا۔
- نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے کورسز ،تربیت اور ٹریننگ کا اہتمام کرنا۔
- بیروزگار افراد کو روزگار پر لگانے کے لیے موٹیویشن،رہنمائی، مشاورت اور مالی مدد فراہم کرنا۔
- غریب خاندانوں کے لڑکوں اور لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کرنا۔اور معاشرے میں پھیلی بے بیناد رسومات کی اصلاح کرنا۔
- علاقائی سطح پر خواتین کی دینی و عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں ہنرمند بنانے کے لیے پیشہ وارانہ تربیت اور ٹریننگ کے مراکز قائم کرنا۔
- مدارس کے طالبعلموں کے لیے جدید تعلیم/کمپیوٹر کورسزکا بندوبست کرنا۔
- دنیا بھر میں سیلاب، زلزلے وبائی امراض اور قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا۔
- صدقات، زکوۃ کے ذریعےیتیموں، بیواوں اور عطیات کے ذریعے بنی ہاشم سادات کی مدد کرنا۔
- دوسری سوسائیٹیوں، تنظیموں، فاونڈیشنز اور ٹرسٹس وغیرہ کے ساتھ مل جل کر کام کرنا۔
مہربان فاونڈیشن ایک فلاحی ادارہ ہے اور اس کا کوئی بھی عہدیدار یا رکن فاونڈیشن کے دفتر کے لیے وقف ہونے کے لیے کسی معاوضے کا دعوی نہیں کرے گا اور فاونڈیشن کی رکنیت اعزازی ہوگی۔ البتہ فاونڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی بوقت ضرورت ایک حد تک کسی کا معاوضہ مقرر کرسکتی ہے۔
ایگزیکٹوباڈی
شعبہ | عہدہ | نام | نمبر شمار |
سکالر | چیئرمین | سید عبدالوہاب شاہ | 1 |
ٹیچر | وائس چیئرمین | سیدہ میمونہ بی بی | 2 |
بزنس مین | جنرل سیکرٹری | سید ذوالفقار احمد شاہ | 3 |
ٹیچر | جوائنٹ سیکرٹری | سیدہ عائشہ صدیقہ | 4 |
ٹیچر/سکالر | فنانس سیکرٹری | سید عبیداللہ شاہ | 5 |
ٹیچر | سیکرٹری اطلاعات | سید عطاء اللہ شاہ | 6 |
ٹیچنگ | ایگزیکٹو ممبر | سید فرقان شاہ | 7 |
بزنس مین | ایگزیکٹو ممبر | سیدہ نثار شیرازی | 8 |
سکالر/بزنس مین | ایگزیکٹو ممبر | شارق احمد صدیقی | 9 |
رابطہ
مہربان فاونڈیشن
مسجد سیدہ فاطمہ گلی نمبر2، دکان سٹاپ، گولڑہ اسٹیشن روڈ، اسلام آباد
وٹس اپ:
+923215083475
sherazi313@gmail.com