کینڈا ویزا اپلائی کا طریقہ

0
351
کینڈا ویزا اپلائی کا طریقہ

کینڈا ویزا اپلائی کا طریقہ

اگر آپ کینڈا جانا چاہتے ہیں اور یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ کینڈا ویزا اپلائی کا طریقہ کار کیا ہے تو یہ تحریر آپ کے لیے ہے۔

How to Apply for Canada Visa

کینڈا سیاحتی ویزوں کی اقسام

سنگل انٹری ویزا

اس ویزے کے ذریعے آپ صرف ایک بار ہی کینڈا میں انٹر ہو سکتے ہیں، اگر آپ کینڈا سے نکل گئے تو پھر اسی ویزے پر دبارہ داخل نہیں ہو سکتے، بلکہ آپ کو دبارہ ویزے کے لیے اپلائی کرنا ہوگا۔

ایک سے زائد بار داخل ہونے کا ویزا

کینڈا کے اس ویزے کے ذریعے آپ ویزے کی مدت کے اندر کئی بار کینڈا سے نکل کر دوبارہ کینڈا میں داخل ہو سکتے ہیں۔ 

کینڈا ویزا اپلائی کا طریقہ

کینڈا کا سیاحتی ویزا اپلائی کرنا بہت آسان عمل ہے، آپ کو اس مقصد کے لیے کینڈا حکومت کی آفیشل ویب سائٹ پر جانا ہوگا، وہاں سائن اپ کر کے اپنا اکاونٹ بنائیں۔ اور اپنی مرضی کے ویزے کو اپلائی کرنے کے لیے متعلقہ فارم فل کریں۔ 

فارم فل کرنے کے بعد آن لائن 100 کینڈین ڈالر فیس جمع کروانا ہوگی۔

اس کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ پر آپ کو اپنی ضروری دستاویزات، مثلا پاسپورٹ، مالی حیثیت وغیرہ ضروری دستاویزات بھی جمع کروانا ہوں گیں۔ درخواست جمع کروانے کے پندرہ دنوں کے اندر کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

کینڈا سٹڈی ویزا

اگر آپ کینڈا میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بھی آپ کو گورنمنٹ آپ کینڈا کی آفیشل ویب سائٹ پر اپلائی کرنا ہوگا۔ ویب سائٹ وزٹ کریں، اپنا اکاونٹ بنائیں، متعلقہ ویزا کے لیے اپلائی فارم اوپن کریں، فارم درست طریقے سے فل کریں، جو دستاویزات مانگی جائیں انہیں اپلوڈ کریں اور اپلائی کر دیں۔

کینڈا سٹڈی ویزا اپلائی کرنے کے لیے دس ہزار ڈالر کی بینک سٹیٹ منٹ، پاسپورٹ، تعلیمی اسناد، انگلش لینگویچ امتحان اور IELTS یا TOEFL ٹیوشن فیس کی رسید وغیرہ چاہیے ہوتی ہے۔

یاد رکھیں کینڈا سٹڈی ویزا اپلائی تھوڑا مشکل کام ہے، کیونکہ کینڈا میں دنیا بھر سے اپلائی کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اور وہاں رہائش کا بہت مسئلہ ہوتا ہے، اس لیے یہ ایک مسابقتی دوڑ ہے قسمت سے ہی ویزا ملتا ہے۔

Leave a Reply