سپین کا ویزا پاکستان سے کیسے حاصل کریں

0
715
سپین کا ویزا

سپین کا ویزا پاکستان سے کیسے حاصل کریں

اسپین یورپ کا ترقیافتہ ملک ہے جہاں لاکھوں لوگ وزٹ اور ملازمت کی غرض سے جاتے ہیں۔ اگر آپ بھی سپین جانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو اس بات کا تعین کرنا ہوگا کہ آپ سپین کیوں جانا چاہتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: کینڈا کا ویزا

1. سپین کا ویزا کی مطلوبہ قسم کا تعین۔

سب سے پہلے سپین کے ویزے کا تعین کریں کہ آپ کو کون سا ویزا چاہیے۔ کیا آپ کو سپین کا سٹڈی ویزا چاہیے؟ یا آپ کو سپین کا بزنس ویزا چاہیے؟ یا آپ کو سپین کا وزٹ ویزا چاہیے؟

2. ویزا کی درخواست جمع کروائیں۔

آپ سپین کا ویزا کی درخواست آن لائن یا سپین کے سفارت خانے یا قونصل خانے میں جمع کروا سکتے ہیں۔ سپین کے ویزے کا درخواست فارم آن لائن جمع کروانے کے لیے یہاں کلک کریں۔

آن لائن یا سفارتخانہ میں جا کر درخواست جمع کرائیں۔ ویزا فیس ادا کریں۔ درخواست پر پانچ سے دس دن میں عمل ہو گا اور آپ کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔ ویزا انٹرویو میں شرکت کریں۔

سپین کے ویزا کی درخواست کے لیے ضروری دستاویزات

  1. ویزا درخواست فارم
  2. پاسپورٹ
  3. پاسپورٹ سائز کی تصاویر
  4. سفر مقصد کا ثبوت
  5. بینک سٹیٹ منٹ
  6. سپین میں رہائش کا ثبوت
  7. ہیلتھ انشورنس

سپین کے پاکستان میں سفارت خانے اور قونصل خانے مندرجہ ذیل ہیں:

سفارت خانہ: اسلام آباد

قونصل خانہ: کراچی

ویزا درخواست مرکز

ویزا درخواست مرکز: کراچی، لاہور، اسلام آباد

ویزا فیس

سیاحتی ویزا: 60 یورو

کاروباری ویزا: 80 یورو

طالب علم ویزا: 60 یورو

ویزا انٹرویو

ویزا انٹرویو میں، آپ سے آپ کے سفر کے مقصد پوچھا جائے گا کہ آپ کیوں سپین جانا چاہتے ہیں۔ اسی طرح آپ کے مالی استحکام کے بارے سوال ہو گا کہ آپ کے پاس کتنا پیسہ ہے؟ اور آپ کی رہائش کے بارے پوچھا جائے گا کہ آپ سپین میں کہاں رہیں گے، کسی ہوٹل میں رہیں گے یا کسی رشتہ دار کے پاس؟

ویزا کی منظوری

اگر سپین کا سفارتخانہ یا قونصلٹ آپ کی ویزا درخواست کو منظور کر لیتا ہے، تو آپ کو آپ کا ویزا لگا ہوا پاسپورٹ واپس دے دیا جائے گا۔

ویزا کی مدت کتنی ہوتی ہے؟

ویزا کی مدت ویزا کی اقسام کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ وزٹ ویزے 90 دن تک کے لیے ہوتے ہیں۔

Leave a Reply