یوٹیوب ویڈیوز کے لیے کی ورڈ کیسے تلاش کریں

0
628

اپنی یوٹیوب ویڈیوز کے لیے کی ورڈ کیسے تلاش کریں؟

( سید عبدالوہاب شاہ )

How to Find YouTube Keywords For Your Videos

١۔ یوٹیوب سرچ بار.

٢۔ دوسروں سے آئیڈیا لیں.

٣۔ کی ورڈز ریسرچ ٹولز

8 بہترین یوٹیوب کی ورڈز ٹولز

٤۔ یوٹیوب سٹوڈیو ریسرچ.

٥۔ گوگل ٹرینڈز کا استعمال.

یوٹیوب چینل کو کامیابی سے چلانے کے لیے کی ورڈ ریسرچ بھی ضروری چیز ہے۔ آپ ان الفاظ کو تلاش کریں جن کے ساتھ لوگ سرچ کر رہے ہیں اور پھر انہیں موضوع پر ویڈیوز بھی بنائیں اور ان کی ورڈز کو اپنے ٹائٹل، ڈسکرپشن اور ٹیگز میں استعمال کریں۔

کی ورڈز سرچ کے لیے کچھ مفت ٹولز بھی دستیاب ہیں، آج کے آرٹیکل میں اس بارے بات کی جائے گی۔

١۔ یوٹیوب سرچ بار

کی ورڈ سرچ کے لیے پہلا ٹول خود یوٹیوب ہی ہے۔ یوٹیوب سرچ بار میں خودکار رینکنگ کی ورڈز   کو آپ آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔ جب آپ یوٹیوب سرچ بار میں کچھ الفاظ ٹائپ کرتے ہیں تو یوٹیوب خود بخود کچھ الفاظ دکھاتا ہے، یہ الفاظ آپ کی سابقہ تلاش یا لوگوں کی تلاش کی روشنی میں ظاہر ہوتے ہیں۔ ان کی ورڈز سے آپ کو ویڈیوز بنانے کے لیے موضوعات مل جاتے ہیں۔ اور انہیں الفاظ کو آپ ٹائٹل میں استعمال کرسکتے ہیں۔

youtube auto sagust 1

٢۔ دوسروں سے آئیڈیا لیں

یوٹیوب پر بڑے بڑے دماغ کام کررہے ہیں۔ آپ ان دماغوں کے آئیڈیاز کو فالو کرسکتے ہیں۔ یوٹیوب سرچ میں کچھ لکھیں اور انٹر دبائیں، اب آپ کے سامنے بہت ساری ویڈیوز آئیں گیں۔ ان میں سے جو جو ویڈیوز لاکھوں ویوز رکھتی ہیں  ان ویڈیوز کے ٹائٹل دیکھیں، ان کا تھمبنل دیکھیں، ان کی ڈسکرپشن دیکھیں، بلکہ ویڈیوز کو بھی پلے کرکے دیکھیں۔ اور اسی طریقے کو اختیار کریں۔

مثلا آپ اس موضوع پر ویڈیو بنانا چاہتے ہیں کہ ویب سائٹ بنانے کا طریقہ۔ آپ سرچ میں لکھیں:

ویب سائٹ بنانے کا طریقہ How to make a website

Video t 2

آپ کے سامنے بہت ساری ویڈیوز ظاہر ہوں گیں ان کا جائزہ لیں اور اسی طریقے کو فالو کریں۔ بس اس میں یہ کوشش کریں کہ دو تین سال  پرانی ویڈیوز کے بجائے نئی ویڈیوز کو فالو کریں۔

٣۔ کی ورڈز ریسرچ ٹولز

تیسرا طریقہ ایسے ٹولز اور سافٹ ویئرز کو  استعمال کرنا ہے جو خاص اس مقصد کے لیے بنائے گئے ہیں۔ ان ٹولز میں سے کچھ مفت ہیں اور کچھ بامعاوضہ ہیں۔ یہ ٹولز آپ کو ہر قسم کی رہنمائی  دیتے ہیں۔ نیچے ہم ان ٹولز کے نام اور لنک آپ کو فراہم کر رہے ہیں آپ ان کو چیک کرسکتے ہیں۔

8 بہترین یوٹیوب کی ورڈز ٹولز

TubeBuddy 3

  1. VidIQ
  2. YouTube Keyword Tool Dominator
  3. Ahrefs YouTube Keyword Tool
  4. Google Trends
  5. Keyword Tool
  6. Kparser YouTube Keyword Tool
  7. TubeBuddy
  8. YouTube Studio

VidIQ 4

٤۔ یوٹیوب سٹوڈیو ریسرچ

آپ کے اپنے یوٹیوب سٹوڈیو میں ایک ٹول فراہم کیا گیا ہے جو آپ کو بہت ساری معلومات فراہم کرتا ہے۔ مثلا

  • آپ کے ویور کیا تلاش کر رہے ہیں؟
  • آپ کے چینل سے ملتے جلتے دوسرے چینلز کے ناظرین کیا تلاش کر رہے ہیں؟
  • مطلوبہ لفظ کتنا مقبول ہے، ہائی، درمیانہ، کم
  • مختلف ممالک کو فلٹر کرنے کی سہولت
  • لفظ کو گوگل ٹرینڈز میں دیکھنا
  • یہ ڈیٹا ٢٨ دن کا ہوتا ہے۔

youtube studio Research 1 5

٥۔ گوگل ٹرینڈز کا استعمال

لوگ یوٹیوب پر کیا تلاش کر رہے ہیں اس کے لیے گوگل کا مفت ٹول گوگل ٹرینڈ بھی بہترین چیز ہے۔ یہ ٹول صرف یوٹیوب کے لیے نہیں بلکہ مجموعی لحاظ سے انٹرنیٹ سرچ کے نتائج آپ کو دکھاتا ہے۔

Google Trends 6

ٹیکنیکل ایس ای او

Leave a Reply