چین کے ارب پتی تاجر جیک ما کا خفیہ دورہ پاکستان

0
191
Jack Ma Yun علی بابا کے چیک ما

چین کے ارب پتی تاجر جیک ما کا خفیہ دورہ پاکستان

عید والے دن چین کے ارب پتی تاجر جیک ما کا خفیہ دورہ پاکستان، اس دورے کی کسی کو کانوں کان خبر تک نہیں ہوئی

جیک ما  کا شمار دنیا کے امیر ترین افرادمیں ہوتا ہے۔ جیک ما مشہور کمپنی علی بابا کے مالک ہیں، یہ کتنی بڑی کمپنی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اس کمپنی کی نیٹ ورتھ 221 ارب ڈالر ہے۔ اور اس کمپنی کے صرف ملازمین کی تعداد اڑھائی لاکھ کے قریب ہے۔

آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوتے ہی 29 جون عید والے دن صبح صبح جیک ما لاہور ایئرپورٹ پر پہنچے، یہ ان کا خفیہ دورہ تھا جس کی مزید تفصیلات نہ تو حکومت نے جاری کی ہیں اور نہ ہی چینی سفارت خانے نے کچھ بتایا ہے۔

جیک ما جتنی بڑی شخصیت ہیں ظاہر ہے یہ ان کا دورہ نجی تو نہیں تھا، حکومت پاکستان اور فوج کے علم میں ہوگا۔ بلکہ پوری پلاننگ کے ساتھ یہ دورہ ہوا ہے۔

امید یہ ظاہر کی جارہی ہے کہ ای کامرس اور ڈیجیٹل بزنس کو پاکستان میں فروغ دینے کے لیے ان کا یہ دورہ ہوا ہے۔ اور وہ کروڑوں ڈالر کی انوسٹمنٹ کریں گے۔جس سے لاکھوں پاکستانی نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

Leave a Reply