ماہ رمضان میں لاحق عام شکایت کا آسان حل

0
267

ماہ رمضان میں اکثر افراد کو پیٹ پھولنے یا گیس کی شکایت ہوجاتی ہے اور ممکنہ طور پر انہیں علم نہیں ہوتا کہ ان کی غذا ہی اس شکایت کا باعث بن رہی ہے۔

ذیل میں کچھ ایسی ہی غذاؤں اور پھلوں کا تذکرہ کیا جارہا ہے، جو ہیں تو صحت بخش، مگر اکثر یہ معدے یا چھوٹی آنت میں گیس پیدا ہونے کا باعث بھی بن جاتے ہیں۔

اس کے نتیجے میں پیٹ پھول جاتا ہے جبکہ معدے میں تکلیف ہونے لگتی ہے تو پہلے تو یہ جان لیں کہ کونسی غذائیں اس کا باعث بنتی ہیں جس کے بعد ان کے علاج پر بات ہوگی۔

تلی ہوئی غذائیں

ماہ رمضان کے دوران پکوڑوں، سموسے اور ایسی ہی تلی ہوئی غذاؤں کا استعمال بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں بھی پیٹ پھولنے اور گیس کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے، اعتدال میں ان کا استعمال اس مسئلے سے بچاسکتا ہے۔

تربوز

موسم گرما کی یہ سوغات انسان کو تازہ دم کردیتی ہے تاہم یہ معدے میں گیس یا پھولنے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

درحقیقت اس پھل میں چینی کی قدرتی شکل fructose کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جسے پوری طرح ہضم کرنے میں اکثر معدہ ناکام رہتا ہے جس کے نتیجے میں گیس پیدا ہوتی ہے، ہر تین میں سے ایک شخص تربوز کھانے کے بعد اس تکلیف کا شکار ہوتا ہے۔

مصالحے دار غذائیں

مصالحے دار غذائیں معدے کے ایسڈ کو حرکت میں لاتی ہیں جس کے نتیجے میں پیٹ پھولنے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

زیادہ بو والی سبزیاں

سبزیاں جن کی بو بہت تیز ہوتی ہے جیسے سبز پیاز، لہسن، پیاز وغیرہ میں فائبر کی ایک قسم فریوکٹانس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور ہمارے معدے کے لیے اسے توڑ کر ہضم کرنا آسان نہیں ہوتا جس کے نتیجے میں پیٹ کے مختلف مسائل جیسے گیس اور پھولنا وغیرہ سامنے آتے ہیں۔

کولڈ ڈرنکس

تمام کاربونیٹڈ مشروبات یعنی سوڈا سے فیزی منرل واٹر سب پیٹ پھولنے کا باعث بنتے ہیں جس کی وجہ کاربن ڈائی آکسائیڈ معدے میں بھرنا ہے، ان مشروبات میں تیزابیت کی سطح کافی زیادہ ہوتی ہے جو غذائی نالی کے لیے تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے جس کے باعث وہ سوج اور پھول جاتی ہے۔

آم

آم کو تو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور سامنے ہو تو کسی کے لیے بھی ہاتھ روکنا مشکل ہوجاتا ہے مگر اس میں گلوکوز کے مقابلے میں fructose کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ عدم توازن جسم کے لیے ہضم کرنا مشکل ہوجاتا ہے، جب بھی ایسا ہوتا ہے تو پیٹ کے پھولنے، گیس یا دیگر مسائل درپیش ہوسکتے ہیں۔

آلو بخارے

آلو بخارے میں بھی polyols کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں معدے کے بیکٹریا میں ہلچل پیدا ہوتی ہے جو گیس یا پیٹ پھولنے کا باعث بنتی ہے۔

سیب

سیب میں موجود قدرتی مٹھاس اگر ہضم نہ ہو تو اس کے نتیجے میں پیٹ پھولنے، ہیضے اور معدے کے دیگر مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

گیس سے نجات قدرتی اور ڈاکٹر کے خرچے کے بغیر نجات چاہتے ہیں تو ان چیزوں کو استعمال کرکے دیکھیں۔

زیرہ

ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں ایک سے دو چائے کے چمچ پسے ہوئے زیرے کو ملائیں، دس سے پندرہ منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر پی لیں۔ دن میں دو سے چار بار کھانے کے دوران اس کا استعمال کرنا فائدہ مند ثابت ہوگا۔

اجوائن

ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں ایک چائے کا چمچ اجوائن ملائیں اور دس سے پندرہ منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اسے کھانے سے پہلے یا بعد میں پی لیں۔

سونف

ایک کپ گرم پانی میں ایک سے دو چمچ پسی ہوئی سونف کو ملائیں، دس سے پندرہ منٹ تک ٹھنڈا کریں اور پی لیں۔ اسے کھانے سے پہلے یا بعد پی لیں۔

Leave a Reply