مارننگ گلوری

0
339
مارننگ گلوری

مارننگ گلوری

(سید عبدالوہاب شاہ)

مارننگ گلوری ایک خوبصورت پھول ہے، جس کے مختلف رنگ  نیلے، جامنی، گلابی، سفید اور سرخ ہوتے ہیں، مارننگ گلوری کا نباتاتی نام

 MORNING GLORY (IPOMOEA VIOLACEA)

ہے۔

مارننگ گلوری
Morning Glory benefits مارننگ گلوری

یہ پھول بیس ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے کم درجہ حرارت والے علاقوں میں پایا جاتا ہے، گرمی کے موسم میں صبح سویری کھل جاتا ہے، یہ ایک بیل نما پودا ہوتا ہے، جس پر لاوڈ اسپیکر کی شکل کے خوبصورت پھول لگتے ہیں۔  بطور دوا اس کے بیج اور پھول استعمال کئے جاتے ہیں۔ یہ پھول امریکا سے تعلق رکھتا ہے اور چین میں بکثرت ادویات میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

مارننگ گلوری
Morning Glory benefits مارننگ گلوری

مارننگ گلوری  کے فوائد یہ ہیں۔

1۔ اینٹی ڈپریشن

ذہنی دباو اور ڈپریشن میں یہ پھول بہت مفید ہے۔ اس مقصد کے لیے اسے مختلف ادویات میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی چائے بنا کر بھی پی جاتی ہے۔

2۔ اینٹی بکٹیریل

مارننگ گلوری اینٹی بکٹیریل خواص بھی رکھتا ہے۔ جراثیم کش خصوصیات حاصل کرنے کے لیے اس کا لیپ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا سلاد کھایا بھی جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنکو بائیلوبا

3۔ ذیابطیس میں مفید

مارننگ گلوری شوگر کی بیماری میں بھی نہایت مفید پایا گیا ہے، چنانچہ اس مقصد کے لیے چینی معالج خون میں شکر کی سطح نارمل رکھنے کے لیے اس کا استعمال کراتے ہیں۔

4۔ کیڑے کے کاٹے کا علاج

مارننگ گلوری کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے پر اس کے علاج کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ چنانچہ امریکا کے قدیم لوگ جو وہاں کے اصلی علاقائی کہلاتے ہیں اس پھول کو کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے پر اس کا پیسٹ بنا کر متاثرہ مقام پر لیپ کر دیتے تھے، اسی طرح کبھی جسم پر کوئی کیڑا پھر جاتا ہے تو جسم پر آبلے (تراپھڑ) بن جاتے ہیں جن میں سوزش ہوتی ہے اس پر یہ پھول لگانے سے آرام آتا ہے۔

مارننگ گلوری
Morning Glory benefits مارننگ گلوری

5۔ جلدی امراض

انسانی جلد پر خارش اور دیگر امراض میں بھی مارننگ گلوری نہایت مفید پایا گیا ہے۔جس کے لیے اس کا لیپ لگانا اور قہوہ پینا شامل ہے۔

6۔ کھانسی

مارننگ گلوری بلغم کو دفع کرتی ہے اس لیے بلغمی کھانسی میں بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔

7۔ معدے کا علاج

چینی طریقہ علاج میں پیٹ درد یا معدے کے درد کے لیے مارننگ گلوری کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بدہضمی اور معدے کی گرانی میں مفید ہے۔

8۔ برین بوسٹر

مارننگ گلوری برین بوسٹر یعنی دماغی صلاحیتوں میں اضافہ بھی کرتی ہے۔ کیونکہ یہ دماغ کو مضر مادوں سے پاک کرتا ہے۔

9۔ سوجن اور سوزش میں مفید

کبھی جسم میں پانی کی زیادتی سے سوجن ہوجاتی ہے، ایسی سوجن یا سوزش کے خاتمے کے لیے مارننگ گلوری کی چائے بہت مفید ہے۔

10۔جوڑوں کا درد

مارننگ گلوری گنٹھیا یا جوڑوں کے درد میں بھی نہایت مفید ہے۔ اس مقصد کے لیے اس کا قہوہ، اور لیپ متاثرہ مقام پر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔

 ان فوائد کے علاوہ مارننگ گلوری ، عضلاتی کھینچاو، غدد کی سوجن، مرگی، میں مفید ہونے کے ساتھ ساتھ پھپوند کش اور اینٹی فنگل بھی ہے۔

مارننگ گلوری
Morning Glory benefits مارننگ گلوری

مارننگ گلوری کے استعمال میں احتیاط:

گو کہ مارننگ گلوری بے شمار طبی فوائد ہیں لیکن اس کی صرف مقررہ مقدار میں ہی لینا چاہئے۔ مقررہ مقدار سے تجاوز کرنے پر اس کے مضر اثرات بھی ہوسکتے ہیں۔ اس کے پھول میں مختلف الکلائڈ کمپائونڈ موجود ہوتے ہیں جو زیادہ مقدار میں لینے سے hallucinogenic اثرات پیدا کر سکتے ہیں۔

 حاملہ خواتین بھی اس کا استعمال نہ کریں۔ یہ پھول رحم میں سکڑائو پیدا کرتا ہے اس لئے اس کو رحم سے مضر مادے خارج کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن حاملہ خاتون میں اس کا استعمال مس کیرج Miscarriage کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر آپ امراض قلب یا شریانوں کے امراض میں مبتلا ہیں تو یہ پھول استعمال نہ کیجئے۔

 حکیم حضرات مارننگ گلوری کے فوائد اٹھانے کے لئے اس کے پھولوں کا شربت و گلقند بھی تیار کرسکتے ہیں۔

 مارننگ گلوری کی چائےبنانے کا طریقہ:

 ‎اگر آپ مارننگ گلوری کے بیج بطور دوا استعمال کررہے ہیں تو تین سے پانچ گرام بیج یعنی قریبا” 150 بیجوں کا سفوف ایک کپ پانی میں ڈیڑھ دو گھنٹے بھگو دیجئے اور اس کے بعد چھان کر پی لیجئے یا ثابت بیج بھی پانی میں چائے کی طرح ابال کر پی سکتے ہیں۔ ‎پھولوں کی چائے بنانے کے لیے پندرہ بیس تازہ پھول یا پانچ گرام خشک شدہ پھولوں کو ایک کپ پانی میں چائے کی طرح ابال کر استعمال کیجئے۔ ‎

 

Leave a Reply