آن پیج ایس ای او

0
445
آن پیج ایس ای او

آن پیج ایس ای او On-Page SEO

(سید عبدالوہاب شاہ)

اگر آپ آن لائن کاروبار کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے آپ کی ویب سائٹ بھی ہے تو اس کی بہترین آن پیج ایس ای او کرنا ضروری ہے۔ اگر ویب سائٹ نہیں بھی تو فیس بک وغیرہ پر بھی اپنی پوسٹوں کی ایس ای او کریں تاکہ سرچ میں لوگوں کو نظر آسکے۔

پیج پر یا پوسٹ کے اندر ایس ای او SEO سرچ انجن آپٹیمائزیشن کرنے کو آن پیج ایس ای او کہا جاتا ہے۔

یہ آن پیج ایس ای او کیسے کی جاتی ہے۔ اس میں کون کون سے کام شامل ہیں۔ یہ جاننا آپ کے لیے بہت ضروری ہے۔ بظاہر یہ چھوٹے چھوڑے کام ہیں لیکن ان کو کرنے سے سرچ انجن آپ کی پوسٹ کو سب سے اوپر دکھاتا ہے جس سے زیادہ ٹریفک اور زیادہ ٹریفک سے زیادہ سیلز ملتی ہیں۔

آن پیج ایس ای او سکھانے کے لیے انگلش زبان میں بہترین ویب سائٹ reliablesoft.net ہے۔ اگر آپ انگلش نہیں جاتے تو کوئی مسئلہ نہیں یہاں آپ اردو میں سیکھ سکتے ہیں۔

اپنے ویب پیج کو گوگل سرچ میں اوپر لانے کے لیے آن پیج ایس ای او کی بہت اہمیت ہے۔اگر آپ نے ویب سائٹ بنائی ہے تو کسی مقصد کے لیے بنائی ہے، اور وہ مقصد حاصل کرنے کے لیے آپ کو ویب ٹریفک کی ضرورت ہے، اگر ٹریفک نہیں تو آپ کو مقصد حاصل نہیں ہو سکتا۔ اور ٹریفک حاصل کرنے کےلیے آپ کو پوسٹ کرتے وقت صفحے پر کچھ ایسی تکنیک اختیار کرنی ہوتی ہیں تاکہ گوگل کو آپ کا پیج تلاش کرنے میں آسانی ہو۔ بلکہ یہ کہنا زیادہ بہتر ہوگا کہ گوگل آپ کے پیج کو سب سے اوپر لانے پر مجبور ہو جائے۔ جہاں تک تلاش کا تعلق ہے تو گوگل تلاش تو کر لیتا ہے لیکن سب سے اوپر اس پیج کو لاتا ہے جو سب سے بہتر ہو۔ یعنی سرچ کرنے والے کے سوال کے جواب میں جو پیج سب سے بہتر ہوگا گوگل اسی کو سب سے اوپر لائے گا۔

Nukta Colum 003 1
نکتہ سید عبدالوہاب شیرازی

آج کے اس مضمون میں آپ کو بتایا جائے گا کہ کیسے آپ اپنے پیج کی ایس ای او بہتر کرسکتے ہیں۔

آن پیج ایس ای او کیا ہے؟

آن پیج ایس ای او اپنے ویب صفحے کے مواد کو سرچ انجن کے لیے بہتر بنانے کو کہتے ہیں۔ یعنی آپ اپنے مواد کو ان قوانین کے مطابق بنائیں جو گوگل نے اپنے سرچ سسٹم میں انسٹال کر رکھے ہیں۔ کیونکہ آپ کا مواد اگر گوگل کے ان قوانین کے مطابق نہیں ہوگا تو گوگل آپ کے مواد کے بجائے کسی اور کے مواد کو تلاش کرنے والے کے سامنے پیش کر دے گا۔

اسے آن پیج اس لیے کہتے ہیں کہ یہ تکنیک آپ اپنے پیج پر اختیار کرتے ہیں۔ جبکہ آف پیج ایس ای او آپ کے پیج سے باہر کی جانے والی کوششوں کو کہا جاتا ہے۔

آن پیج ایس ای او کیوں ضروری ہے؟

جیسا کہ میں نے بتایا کہ یہ اس لیے ضروری ہے کہ گوگل کو آپ کا مواد پہچاننے میں آسانی ہو ، اور وہ جان سکے کہ واقعی آپ کا مواد تلاش کرنے والے کی ضرورت کو پورا کر سکتا ہے۔ تاکہ گوگل اسے تلاش کرنے والے کے سامنے پیش کرے۔

آن پیج ایس ای او دراصل کچھ ایسے اشارے ہوتے ہیں جو گوگل کی طرف جارہے ہوتے ہیں، اور گوگل ان اشاروں کو سرچ کے الفاظ کے ساتھ ملا کر چیک کرتا ہے۔

ہائی رینکنگ کے لیے ١٠ آن پیج ایس ای او تکنیک

  1. جو مواد آپ شائع کر رہے ہیں وہ اعلیٰ معیار کا ہونا چاہیے۔
  2. موادکا ٹائٹل اور میٹا ڈسکرپشن بہتر سے بہتر لکھیں۔
  3. عنوانات اور پیراگراف کی اچھی فارمیٹنگ کریں۔
  4. جو تصاویر اور ملٹی میڈیا اپلوڈ کریں ان کی بھی ایس ای او کریں ۔
  5. صفحہ کے یوآرایل میں بھی وہی الفاظ شامل کریں جو آپ کے ٹائٹل کے ہیں۔
  6. اندرونی لنکس دیں۔
  7. بیرونی لنکس دیں۔
  8. صفحہ کے لوڈ ہونے کی رفتار کا خیال رکھیں۔
  9. ویب سائٹ موبائل فرینڈ لی ہونی چاہیے۔
  10. لوگوں کو راغب کریں وہ آپ کے مضمون پر کمنٹ کریں۔

١۔ اعلی معیار کا مواد

مواد کے اعلی معیار میں مندرجہ ذیل باتیں شامل ہیں:

  1. متن ، تصاویر، ویڈیوز، پرزنٹیشن، فارمیٹنگ، تحقیق، حوالہ جات وغیرہ۔
  2. ایسا مواد جو پہلے کسی اور ویب سائٹ پر شائع ہو چکا ہے، حتی کہ اگرچہ وہ آپ کا اپنا ہی ہو، اسے شائع کرنا اچھا نہیں ہے۔
  3. آپ کا مواد ویڈیوز یا تصاویر کی صورت ہے تو اس کے ساتھ بھی کچھ نہ کچھ تحری ضرورلکھیں۔
  4. جو مواد آپ پبلش کر رہے ہیں وہ تحقیق شدہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ای او کے دس بہترین کورسز

یہ بھی پڑھیں: آرگینک سرچ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی آر کیا ہے

یہ بھی پڑھیں: آف پیج ایس ای او کیا ہے

٢۔ موادکا ٹائٹل اور میٹا ڈسکرپشن بہتر سے بہتر لکھیں۔

  1. پیج کا عنوان یا مواد کا عنوان ایس ای او کے عوامل میں سے ایک اہم عمل ہے۔
  2. عنوان لکھتے وقت ایسے الفاظ استعمال کریں جن سے پورے مضمون کے موضوع کی طرف اشارہ ہو رہا ہو۔
  3. عنوان اور ٹائٹل مختصر رکھیں، زیادہ لمبا ٹائٹل پسند نہیں کیا جاتا۔
  4. ٹائٹل میں طاقتور اور متوجہ کرنے والے الفاظ استعمال کریں، اور نمبرز کااستعمال کریں، مثلا : پیسہ کمانے کے دس آسان طریقے
  5. پیج کی ڈسکرپشن آپ الگ سے خود بھی ٢٠٠ الفاظ میں لکھ سکتے ہیں لیکن گوگل اسی کو دکھانے کا پابند نہیں، گوگل اکثر آپ کے پورے آرٹیکل میں سے سرچ کے الفاظ سے ملتی جلتی دو لائنیں اٹھا کر لوگوں کو دکھا دیتا ہے۔

٣۔ عنوانات اور پیراگراف کی اچھی فارمیٹنگ کریں۔

  1. اپنے پیج کو اچھا ٹائٹل دیں ، پھر مواد کو عنوان دیں جو ایچ ١ ہونا چاہیے۔ پھر ایچ٢، ایچ٣ وغیرہ یعنی ٹائٹل، ذیلی ٹائٹل۔
  2. اسی طرح پیرا گراف کی فارمیٹنگ اچھی کریں، یعنی کومہ، فل سٹاپ وغیرہ کا خیال رکھیں۔
  3. آرٹیکل کو محض صفحے پر پھینک نہ دیں بلکہ اس کو خوب سنواریں۔جن الفاظ کو نمایاں کرنا ہو انہیں بولڈ کریں، ترچھا کریں۔
  4. فونٹ کا سائز ١٤پکسل رکھیں۔
  5. مواد کو تین چار لائنوں کے پیراگراف میں تقسیم کریں تاکہ پڑھنے میں آسانی ہو۔

٤۔ جو تصاویر اور ملٹی میڈیا اپلوڈ کریں ان کی بھی ایس ای او کریں۔

  • تصاویر کی ایس ای او سے مراد یہ ہے کہ تصاویر کے نام میں بھی وہی الفاظ استعمال کریں جو آپ کے مضمون کا ٹائٹل ہیں، یا جس بارے میں تصویر ہے۔ تصویر کا نام اس طرح نہیں ہونا چاہیے مثلا: امیج ١
  • تصاویر کو چونکہ سرچ انجن نہیں جانتا اس لیے ان کا نام رکھنا ضروری ہے۔ اسی طرح تصویر کے ساتھ بھی چند الفاظ میں تصویر کی وضاحت کریں۔ یعنی ان کا نام اور ڈسکرپشن بھی موضوع اور ٹائٹل کے مطابق ہو۔
  • تصاویر کی فارمیٹنگ بھی کریں، انہیں ریسائز کریں، ان کا سائز کم بائٹ میں رکھیں تاکہ لوڈ ہونے میں مشکل نہ ہو۔

٥۔ یو آر ایل کی سیٹنگ

  • اپنے یو آر ایل کو بھی ٹائٹل یا موضوع کے مطابق بنائیں اور کم سے کم یو آر ایل رکھیں۔
  • اپنے مواد کی کیٹگریز میں تقسیم کریں، پھر ذیلی کیٹگریز بنائیں۔اس سے متعلقہ مواد تلاش کرنے میں گوگل اور صارف دونوں کو آسانی ہوتی ہے۔

٦۔اندرونی لنکس دیں

  • آپ کے مضمون میں اندرونی لنکس ہونے چاہیے، یعنی موقع کی مناسبت سے جہاں چاہیں اپنے ہی کسی دوسرے صفحے یا مضمون کا لنک ایڈ کریں، ورنہ جو وزٹر آئے گا اس مضمون کو پڑھ کر چلا جائے گا۔
  • اندرونی لنکس دینے سے گوگل کو بھی ہیلپ ملتی ہے اور وہ ان صفحات کو بھی نمایاں کرتا ہے جن کے آپ نے لنک دیے ہوئے ہیں۔
  • اس طرح کرنے سے گوگل یہ سمجھتا ہے کہ یہ صفحات بھی اہم صفحات ہیں۔
  • اندرونی لنک آپ خود بھی شامل کر سکتے ہیں اور اس کے لیے انٹرنل لنک نامی پلگ ان بھی دستیاب ہے۔

٧۔بیرونی لنکس دیں

  • یعنی اپنے صفحے پر کسی اور ویب سائٹ کا لنک دیں، یہ بطور حوالہ بھی ہو سکتا ہے اور ویسے بھی۔یہی لنک اس دوسرے شخص کی ویب سائٹ کے لیے بیک لنک کہلاتا ہے جس کی ایس ای او میں بہت اہمیت ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے اس کا ہمیں کیا فائدہ ہے؟
  • بیرونی لنک دینے سے گوگل یہ سمجھتا ہے کہ یہ واقعی تحقیقی مواد ہے جس میں بیرونی حوالے بھی دیے ہوئے ہیں، اسی طرح پڑھنے والا بھی آپ پر اعتماد کرتا ہے کہ یہ گفتگو باحوالہ ہو رہی ہے۔
  • اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ نے جس کا لنک دیا ہے آپ اسے بھی بتا سکتے ہیں کہ میں نے آپ کو بیک لنک دیا ہے آپ بھی مجھے دے دیں، ممکن ہے وہ آپ پر ترس کھا کر آپ کو بیک لنک دے ہی دے۔

بیرونی لنک دیتے وقت چند باتوں کا خیال رکھیں۔

  1. بطور حوالہ درست اور بااعتماد سائٹ کا لنک دیں۔
  2. اس بات کا خیال رکھیں کہ پڑھنے والے کو واقعی اس لنک سے فائدہ ہوگا۔
  3. اگر بطور حوالہ کسی ایسی ویب سائٹ کا لنک دینا ضروری ہو جن پر آپ کو اعتماد نہیں ہے تو نوفالو کا ٹیگ استعمال کریں۔

٨۔ صفحہ لوڈ ہونے کی رفتار

گوگل ویب کو تیز ترین بنانے کے لیے بہت پیسہ خرچ کر رہا ہے، اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے گوگل نے رینکنگ کے عوامل میں ویب سائٹ کی رفتار کو بھی شامل کیا ہوا ہے۔ اس مقصد یہ ہے کہ  ہر ویب سائٹ مالک رینکنگ حاصل کرنے کے لیے خود ہی اپنی ویب سائٹ کی رفتار کو تیز کرنے کی کوشش کرے۔

ویب سائٹ کے لوڈ ہونے کی رفتار کا تعلق صرف رینکنگ سے نہیں،  بلکہ آپ کا وزٹر بھی سست ویب سائٹ کو چھوڑ کر چلا جاتا ہے، اس لیے ویب ماسٹر کو اس مسئلے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

٩۔ موبائل فرینڈلی ویب سائٹ

 ٦٠فیصد سرچز موبائل سے آرہی ہیں۔ اس کا مطلب ہے اگر آپ کی ویب سائٹ موبائل فرینڈلی نہیں ہے تو ہرسو میں سے ٦٠ وزٹر آپ کھو رہے ہیں۔

١٠۔ کمنٹ اور تبصرے

عام خیال یہی ہے کہ فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹ کی موجودگی میں اب کون ہے جو بلاگ اور آرٹیکلز کے کمنٹ پڑتا ہوگا؟ یہ خیال غلط ہے، اب بھی لوگ آرٹیکلز کے نیچے کمنٹس لکھتے بھی ہیں اور پڑھتے بھی ہیں۔

جب کوئی شخص کمنٹ لکھتا ہے تو وہ پہلے سے موجود کمنٹس کو پڑھتا بھی ہے جس سے اس کا زیادہ وقت آپ کی ویب سائٹ پر گزرتا ہے۔

اس لیے لوگوں کو اس طرف راغب کرنا چاہیے کہ وہ کمنٹ کریں۔

آن پیج ایس ای او
آن پیج ایس ای او

آن پیج ایس ای او زیادہ اہم ہے یا آف پیج ایس ای او؟

کسی بھی ویب سائٹ کے لیے آن پیج ایس ای او اور آف پیج ایس ای او دنوں ہی اہم ہیں، لیکن ان دونوں میں سے آن پیج ایس ای او زیادہ اہم ہے۔ کیونکہ آف پیج ایس ای او صرف ٹریفک لاتی ہے، اگر ٹریفک آ جائے اور آپ کی آن پیج ایس ای او نہیں ہے مواد بکھرا پڑا ہے، منظم نہیں ہے، تو پھر وہ ٹریفک بھاگ جائے گی اور آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اس لیے آن پیج ایس ای او کی بہت اہمیت ہے۔

آرٹیکل کا خلاصہ

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ آن پیج SEO اور آف پیج SEO کے درمیان فرق کو سمجھتے ہیں۔

یقینی بنائیں کہ آپ کا مواد اصلی، مفید اور اچھی طرح سے تحقیق شدہ ہے۔

مطلوبہ الفاظ، طاقتور الفاظ اور نمبرز شامل کرکے اپنے صفحہ کے عنوانات کا جائزہ لیں اور ان کو بہتر بنائیں۔

اپنے صفحہ کے لیے بہترین ڈسکرپشن لکھیں۔

آپ کے صفحہ پر ایک ایچ١ لازمی ہونا چاہیے۔

اپنے مواد کی اچھی طرح فارمیٹنگ کریں۔ پیراگراف، بلوڈ، اٹالک، کومہ، فل سٹاپ وغیرہ

یوآر ایل مختصر اور موضوع کے الفاظ پر مشتمل ہو۔

اندرونی اور بیرونی لنکس شامل کریں۔

موبائل فرینڈلی تھیم استعمال کریں۔

کمنٹس کے جواب دیں اور شکریہ ادا کریں۔

آن پیج ایس ای او

میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو پتا چل گیا ہو گا کہ آن پیج ایس ای او کیا ہوتی ہے، اور آن پیج ایس ای او کیسے کی جاتی ہے، اور آن پیج ایس ای او کے کیا کیا لوازمات ہیں۔


ہم آپ کو یہاں ایک لنک فراہم کر رہے ہیں،  جہاں چند دن بعد ایس ای او سے متعلق تازہ ترین آرٹیکلز پبلش کیے جاتے ہیں ۔ آپ ان آرٹیکلز ، سٹوریز سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہاں کلک کریں۔

Leave a Reply