آن لائن سٹور کے لیے ایس ای او کی اہمیت

0
352
آن لائن سٹور کے لیے ایس ای او

ای کامرس ایس ای او (SEO ) کا تعارف (مبتدی لوگوں کے لیے )

(سید عبدالوہاب شاہ)

آن لائن سٹور کے لیے ایس ای او کی اہمیت

اگر آپ آن لائن کاروبار شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، یا حال ہی میں آن لائن کاروبار شروع کر چکے ہیں، یعنی آپ ابھی اس فیلڈ میں نئے ہیں۔ اور آپ نے اپنا آن لائن سٹور بھی بنا لیا ہے تو آج کا مضمون آپ ہی کے لیے ہے۔ اس مضمون میں عام ایس ای او سے ہٹ کر ، خاص ای کامرس یا آن لائن سٹور کے لیے ایس ای او کا طریقہ بتایا جائے گا۔

Contents

ای کامرس ایس ای او کا تعارف (مبتدی لوگوں کے لیے )

ای کامرس ایس ای او کیا ہے؟.

کیا عام ایس ای او ، اور آن لائن سٹور کی ایس ای او میں فرق ہے؟

آن لائن سٹور کے لیے ایس ای او کیوں ضروری ہے؟

کیا آن لائن سٹور پر صرف رش کافی ہے؟

ایس ای او کا سب سے بڑا فائدہ؟

ان چیزوں کی فہرست جن کی ایس ای او کرنا ضروری ہے۔

١۔ ٹیکنیکل ایس ای او کریں

٢۔ کی ورڈ ریسرچ کی سیٹنگز

٣۔ ویب سائٹ کی ساخت بہتر بنائیں

٤۔ ہوم پیج

٥۔ کیٹگریز

٦۔ پروڈکٹ پیج

٧۔ چیک آوٹ پیج

٨۔ بلاگ

٩۔آف پیج ایس ای او

١٠۔ مارکیٹنگ.

آن لائن سٹور کے لیے ایس ای او

ای کامرس ایس ای او(SEO ) کیا ہے؟

ای کامرس ایس ای او جسے آپ آن لائن سٹور ایس ای او یا دکان ایس ای او بھی کہہ سکتے ہیں، ایک اصطلاح ہے جو کسی آن لائن سٹور کو سرچ انجن میں آپٹیمائز کرنے کے لیے بولی جاتی ہے۔ اسے آپ اس طرح بھی کہہ سکتے ہیں کہ ایسے قواعد جنہیں لاگو کرنے سے آپ کا آن لائن سٹور یا دکان گوگل کے سرچ انجن میں اوپر رینک کرسکتی ہے۔

کیا عام ایس ای او ، اور آن لائن سٹور کی ایس ای او میں فرق ہے؟

کچھ زیادہ فرق تو نہیں، لیکن عام ایس ای او کے مقابلے میں ای کامرس ایس ای او میں کچھ اضافے ضرور ہیں۔

مثلا عام ویب سائٹس میں کیٹگری صفحات کی اتنی اہمیت نہیں ہوتی، لیکن آن لائن سٹور میں کیٹگری کی بہت اہمیت ہوتی ہے، اس لیے آن لائن سٹور کی ایس ای او میں کیٹگری بنانا لازمی ہے۔

آن لائن سٹور کے لیے ایس ای او کیوں ضروری ہے؟

ظاہر ہے آپ نے آن لائن سٹور تفریح یا وقت گزارنے کے لیے تو نہیں بنایا، بلکہ آپ پیسہ کمانا چاہتے ہیں۔ اور پیسہ آپ تب ہی کما سکتے ہیں جب آپ کی ویب سائٹ پر ٹریفک کا رش لگا رہے۔ بالکل ایسے  ہی جیسے عام دکان پر رش زیادہ ہوتا ہے تو پیسہ زیادہ آتا ہے، رش کم ہوتا ہے تو پیسہ بھی کم آتا ہے۔ جیسا کہ مشہور مقولہ ہے:

جب بارش زیادہ ہوتا ہے تو پانی زیادہ آتا ہے

جب بارش کم ہوتا ہے تو پانی کم آتا ہے۔

اس رش کو لانے کے لیے آپ کے پاس دو طریقے ہیں: ایک یہ کہ آپ سرمایہ لگا کر فیس بک ایڈز یا گوگل ایڈز کا سہارا لیں۔ اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی ویب سائٹ کو گوگل قواعد کے مطابق آپٹیمائز کریں یعنی اچھی ایس ای او کریں تاکہ گوگل کا الگورتھم آپ کی ویب سائٹ کو لوگوں کے سرچ رزلٹ میں اوپر دکھا سکے۔

کیا آن لائن سٹور پر صرف رش کافی ہے؟

اس کا جواب ہے نہیں۔ صرف رش نہیں چاہیے، بلکہ مطلوبہ رش چاہیے۔اگر آپ کی دکان کے باہر سڑک پر کوئی حادثہ ہو جائے تو کافی رش لگ جاتا ہے، لیکن اس رش کا آپ کو کوئی فائدہ نہیں، ممکن ہے دو چار لوگ آپ سے خریداری بھی کر لیں، لیکن یہ رش مفید نہیں۔

آپ کو ایسا رش چاہیے جو آپ کی دکان پر کچھ لینے کے لیے آیا ہو۔ بالکل ایسے ہی آن لائن سٹور پر صرف رش نہیں چاہیے، بلکہ ایسی ٹریفک چاہیے جو کچھ خریدنے کے لیے آئے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے کی ورڈ ریسرچ کی جاتی ہے، اپنی پروڈکٹ سے متعلقہ کی ورڈز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بھی ایک فن ہے، جسے سمجھنا اور سیکھنا ضروری ہے۔

پرڈکٹ کے نام، ٹائٹل، ڈسکرپشن اور تفصیلات میں بار بار ایسے الفاظ کا استعمال کیا جاتاجو پروڈکٹ سے متعلقہ اور لوگوں کو اس طرف متوجہ کرنے والے ہوتے ہیں، ان کی ورڈز کی وجہ سے آپ کے پاس صرف ان لوگوں کا رش لگتا ہے جو اس پروڈکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مثلا آپ سلاجیت بیچ رہے ہیں۔ تو آپ کو ایسے ہی لوگ چاہیے جو سلاجیت لینا چاہتے ہیں، ناکہ ایسے لوگ جو چپل خریدنا چاہتے ہیں۔

اس لیے آپ اپنی پروڈکٹ میں ایسی ایس ای او کریں گے کہ صرف سلاجیت خریدنے  والے فورا آجائیں۔

ایس ای او کا سب سے بڑا فائدہ؟

اگر آپ گوگل ایڈز یا فیس بک ایڈز کے ذریعے ٹریفک حاصل کرتے ہیں تو اس سے فورا ٹریفک تو آتی ہے لیکن یہ عارضی ہوتی ہے، جیسے ہی آپ کا بیلنس ختم ہوتا ہے رش بھی ختم ہو جاتا ہے۔ یہ کوئی دیرپا حل نہیں ہے۔

آن لائن سٹور کے لیے ایس ای او
آن لائن سٹور کے لیے ایس ای او

ایس ای او کا سب سے بڑا فائدہ یہی ہے کہ ایس ای او سے ٹریفک آنے میں اگرچہ ٹائم لگتا ہے لیکن جب ٹریفک آنا شروع ہو جائے تو دن کے چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے سات دن مسلسل ٹریفک آتی رہتی ہے۔اور لمبے عرصے تک ٹریفک کا یہ بہاو آپ کے سٹور کی طرف رہتا ہے۔

ان چیزوں کی فہرست جن کی ایس ای او کرنا ضروری ہے۔

١۔ ٹیکنیکل ایس ای او کریں:

  1. گوگل سرچ کنسول کی سیٹنگ کریں۔
  2. ویب سائٹ پر XML سائٹ میپ بنائیں۔
  3. ویب سائٹ پر txt فائل اپلوڈ کریں۔
  4. کی ورڈز پر مشتمل مختصر یوآرایل بنائیں۔
  5. ویب سائٹ کی رفتار کو بہتر بنائیں۔

٢۔ کی ورڈ ریسرچ کی سیٹنگز

اپنے سٹور کے لیے صرف متعلقہ کی ورڈز کا ہی استعمال کریں ورنہ ٹریفک تو آئے گی لیکن سیل نہیں ہوگی۔

٣۔ ویب سائٹ کی ساخت بہتر بنائیں۔

آپ کی ویب سائٹ ہلکی پھلی، تیز رفتار، استعمال میں آسان ہونی چاہیے، تاکہ وزٹر کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

٤۔ ہوم پیج

آپ کی ویب سائٹ کا ہوم پیج دلچسپ اور خوبصورت ہونا چاہیے، جہاں تمام تر ضروری معلومات وزٹر کو مل جائیں۔

٥۔ کیٹگریز

اپنے سٹور پر مختلف پروڈکٹس کو کیٹگریز میں تقسیم کریں تاکہ وزٹر آسانی کے ساتھ اپنی مطلوبہ پروڈکٹ تک پہنچ سکے۔

٦۔ پروڈکٹ پیج۔

ہر آن لائن سٹورپر ایک پیج ہوتا ہے جسے پروڈکٹ پیج کہا جاتا ہے، جہاں آپ کے سٹور کی تمام پروڈکٹ نظر آرہی ہوتی ہیں۔ اس پیج کو بھی بہتر سے بہتر بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

٧۔ چیک آوٹ پیج

ہر سٹور پر ایک پیج چیک آوٹ کے نام سے ہوتا ہے۔ یعنی جب کوئی گاہک کسی چیز کو پسند کر لیتا ہے اور لینا چاہتا ہے تو اسے کارٹ میں ڈال دیتا ہے، پھر وہاں سے چیک آوٹ کرتا ہے، اپنا ایڈریس، فون نمبر لکھتا ہے اور پیمنٹ میتھڈ سلیکٹ کرکے آرڈر کنفرم کرتا ہے۔ یہ سارا پراسس نہایت آسان اور سادہ ہونا چاہیے تاکہ گاہک کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

٨۔ بلاگ

آن لائن سٹور کے لیے ایک بلاگ پیج کا ہونا بھی ضروری ہے، تاکہ آپ ایک ایک پروڈکٹ کے بارے تفصیلی مضامین اور معلوماتی تحریریں شائع کریں، اور ان تحریروں میں ایسے کی ورڈز کا استعمال کریں جو ٹریفک کو آپ کی ویب سائٹ کی طرف لائیں۔

٩۔آف پیج ایس ای او

گوگل رینکنگ میں بہتری کے لیے آپ کو آف پیج ایس ای او کی ضرورت بھی ہے۔ یعنی آپ کی ویب سائٹ کے لنکس دوسری ویب سائٹس پر بطور حوالہ کے درج ہوں اور گوگل کا الگوریتھم آپ کی ویب سائٹ کو ایک پائیدار اور اچھی ویب سائٹ خیال کرکے رینکنگ میں اوپر جگہ دے۔

١٠۔ مارکیٹنگ

صرف ایس ای او پر ہی انحصار نہ کریں۔ بلکہ ایس ای او کرنے کے بعد اپنی ویب سائٹ کی مارکیٹنگ بھی کریں۔ مارکیٹنگ کے لیے فیس بک آئی ڈی، فیس بک پیجز، فیس بک گروپس، وٹس اپ، یوٹیوب، ای میل مارکیٹنگ سمیت ہر ممکن طریقے کو اختیار کریں۔

مجھے امید ہے آپ کو اس معلوماتی مضمون سے فائدہ ہوا ہوگا۔ اگر آپ کا جواب ہاں ہے تو کمنٹ بھی ضرور بتائیں۔ اور اپنے دوستوں سے اس معلوماتی تحریر کو شیئر بھی کریں۔

آن لائن سٹور کے لیے ایس ای او کی اہمیت اور ضرورت بھی آپ کو معلوم ہو چکی ہوگی۔ 

شکریہ 

آن لائن سٹور کے لیے ایس ای او آن لائن سٹور کے لیے ایس ای او آن لائن سٹور کے لیے ایس ای او


ہم آپ کو یہاں ایک لنک فراہم کر رہے ہیں،  جہاں چند دن بعد (ای کامرس ) سے متعلق تازہ ترین آرٹیکلز پبلش کیے جاتے ہیں ۔ آپ ان آرٹیکلز ، سٹوریز سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہاں کلک کریں۔

Leave a Reply