سپریم کورٹ دھرنا

0
162
مولانا فضل الرحمن سپریم کورٹ دھرنا
مولانا فضل الرحمن

سپریم کورٹ دھرنا

پی ٹی آئی کے پر کاٹنے کی تیاری مکمل

پی ٹی آئی کے دو پر تھے، جن سے وہ اڑ رہی تھی، اور وہ دو پر اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ تھے۔ سن 2021 میں مولانا نے اسلام آباد میں ایک منظم دھرنا دیا، رات کو جلسہ اور دن کو پی ٹی آئی کے ایک پر جنرل باجوہ، فیض حمید وغیرہ سے مذاکرات ہوتے تھے۔ دھرنا کئی دن جاری رہا اور باالاخر دھرنے کے دباو سے مولانا نے پی ٹی آئی کا ایک پر کاٹ لیا، مولانا نے ایک رات اچانک فتح کا اعلان کرتے ہوئے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس وقت فتح کے خدوخال تو نظر نہیں آرہے تھے لیکن چند مہینوں بعد تحریک عدم اعتماد کی صورت میں یہ بات واضح ہو گئی۔ اگرچہ سپورٹر جرنیل حاضر سروس تھے لیکن مولانا نے ان کو ایسا جکڑ لیا تھا کہ وہ دل میں حسرت رکھنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے تھے۔

اب پیچھے پی ٹی آئی کا صرف ایک پر باقی رہ گیا ہے جس کے سہارے پی ٹی آئی اڑان بھر رہی ہے، ایک سال تک کوشش کی گئی کہ اس پر کو نہ کاٹنا پڑے لیکن اب اس پر کو کاٹنا بھی ضروری ہو گیا تھا، اس لیے مولانا نے اس دوسرے پر کو بھی کاٹنے کا فیصلہ کیا اور 15 مئی 2023 پروز پیر سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق یہ دھرنا بھی طویل ہو سکتا ہے جس میں چیف جسٹس عطاء بندیال کو یا تو آئین اور قانون کا پابند کیا جائے گا اور یا استعفیٰ دینے پر مجبور کیا جائے گا۔ اس طرح اس دھرنے کے ذریعے پی ٹی آئی کے دوسرے پر کو بھی کاٹا جائے گا۔

Leave a Reply