آف پیج ایس ای او کیا ہے

0
561

آف پیج ایس ای او کیا ہے

(سید عبدالوہاب شاہ)

آف پیج ایس ای او  اور آن پیج ایس ای او میں یہ فرق ہے کہ آن پیج ایس ای او وہ ہوتی ہے جو آپ اپنے پیج پر کرتے ہیں اور وہ آپ کے کنٹرول میں ہوتی ہے۔

جبکہ آف پیج ایس ای او وہ ہوتی ہے جو پیج سے باہر ہوتی ہے اور مکمل آپ کے کنٹرول میں نہیں ہوتی۔ آف پیج ایس ای او کا اہم عنصر وہ لنکس ہیں جو دوسرے لوگ اپنی اپنی ویب سائٹ پر لگاتے ہیں۔ یعنی آپ کی ویب سائٹ کے لنک جب دوسرے لوگ حوالے کے طور پر اپنی اپنی ویب سائٹ پر دیتے ہیں تو یہ آف پیج ایس ای او ہے۔

اس کام کو کچھ لوگ مصنوعی طریقے سے کرتے ہیں۔ یعنی خود ہی دوسری ویب سائٹس پر اپنی ویب سائٹ کے لنک بناتے ہیں، یا ریکوسٹ کرتے ہیں۔ اس مصنوعی طریقے سے پہلے بہت فائدہ ہوتا تھا لیکن اب گوگل کا الگورتھم بہت سمجھدار ہو چکا ہے اور وہ اس طرح کے مصنوعی کام کو پہچنان لیتا ہے، جس سے فائدہ کے بجائے الٹا نقصان ہو جاتا ہے۔

اب تو گوگل الگورتھم  لائک اور شیئرز کو بھی اہمیت نہیں دیتا۔ اس لیے آف پیج ایس ای او کے لیے ہمیں بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ کاپی پیسٹ سے کام نہیں چلنے والا۔ اس لیے بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی موضوع پر لکھیں تو پوری تحقیق سے یونیک قسم کی تحریر لکھیں تاکہ دوسرے لوگ خود آپ کی ویب سائٹ کا لنک بطور حوالہ کے اپنی ویب سائٹ پر استعمال کریں۔ یہی اصل طریقہ ہے لیکن یہاں تک پہنچنے میں کئی مہینے یا سال بھی لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی آر کیا ہے

یہ بھی پڑھیں: آن پیج ایس ای او کیا ہے

یہ بھی پڑھیں: آرگینک سرچ کیا ہے

یہاں ہم آف پیج ایس ای او کے چند مزید طریقے بھی بتا دیتے ہیں جنہیں آپ اختیار کرسکتے ہیں:

١۔ لنکس حاصل کرنے کے لیے آپ کی تحریر اور مواد نہایت موثر ہونا چاہیے۔ آپ کی تحریر جتنی موثر ہوگی، اتنے ہی زیادہ لوگ اسے بطور حوالہ اپنی ویب سائٹ میں استعمال کریں گے۔

٢۔ دوسری ویب سائٹس پر آپ لکھیں اور وہاں بطور حوالہ اپنی ویب سائٹ کا لنک دیں۔اکثر لوگ ایسا کرتے ہیں اور پہلے اس سے بہت فائدہ بھی ہوتا تھا لیکن اب گوگل ایسی پوپوسٹس میں دیے گئے لنک کو اتنی ترجیح نہیں دیتا لیکن پھر بھی جہاں آپ لنک پوسٹ کر رہے ہیں وہ ویب سائٹ اگر طاقتور ویب سائٹ ہے تو آپ کو بھی فائدہ ہوگا۔

Five Tricks For Off Page SEO آف پیج ایس ای او
آف پیج ایس ای او

٣۔ لنکس دینے کی درخواست

کچھ لوگ یہ طریقہ اختیار کرتے ہیں کہ بڑی بڑی ویب سائٹس کے مالکان کو ای میل کرکے اپیل کرتے ہیں کہ : برائے مہربانی آپ میری ویب سائٹ کا لنک اپنی کسی پوسٹ میں دے دیں۔

اس طرح کی درخواستوں کو عام طور پر رد ہی کر دیا جاتا ہے، لیکن کوشش کرنے میں کوئی حرج نہیں شاید آپ کی پچاس درخواستوں میں سے دو چار قبول کر لی جائیں۔

٤۔ کچھ لوگ ایسا کرتے ہیں کہ اپنی ویب سائٹ پر دوسروں کی ویب سائٹ کا لنک دیتے ہیں اور پھر اس ویب سائٹ کے مالک کو اطلاع دیتے ہیں کہ ہم نے آپ کا لنک اپنی ویب سائٹ پر دیا ہے، آپ بھی ہمارا لنک اپنی ویب سائٹ پر دیں۔

٥۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ لنک بنانا

اگرچہ گوگل کے نظر میں سوشل میڈیا پر لنک پوسٹنگ سے آپ کی رینکنگ میں اضافہ نہیں ہوتا  کیونکہ سوشل میڈیا کے تمام لنک نوفالو لنک ہوتے ہیں ، جس کا مطلب ہے سرچ انجن اسے نظر انداز کردیتا ہے۔ لیکن پھر بھی سوشل میڈیا پر شیئرنگ فائدے سے خالی نہیں، نئی ویب سائٹ پر ٹریفک لانے کے لیے سوشل میڈیا سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

آپ کی ویب سائٹ کی رینکنگ   کو وہ کمنٹس بھی فائدہ دیتے ہیں  جو دوسرے لوگ آپ کی تحریر، پروڈکٹ، یا سروس کے بارے میں کرتے ہیں، خاص طور پر اگر یہ  کمنٹس  Google Business، yelp، اور Trustpilot پر ہوں۔

ہم آپ کو یہاں ایک لنک فراہم کر رہے ہیں،  جہاں چند دن بعد SEO سے متعلق تازہ ترین آرٹیکلز پبلش کیے جاتے ہیں ۔ آپ ان آرٹیکلز ، سٹوریز سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہاں کلک کریں۔



 

Leave a Reply