ای کامرس سٹور پر کی جانے والی غلطیاں

0
439
ای کامرس سٹور

ای کامرس سٹور پر کی جانے والی غلطیاں

Few Ecommerce Store Big Mistakes

( سید عبدالوہاب شاہ  )

ای کامرس سٹور کی چند غلطیاں

غلطی نمبر 1: ڈپلیکیٹ مواد

غلطی نمبر 2: تھوڑا مواد

غلطی نمبر 3:خراب یو آر ایل اور ٹائٹل.

غلطی نمبر5: پروڈکٹ کا اسکیما نہ بنانا

ای کامرس سٹور کی ویب سائٹ کا مقصد اپنی پروڈکٹ بیچ کر کمائی کرنا ہوتا۔ اور کمائی کرنے کے لیے ویب سائٹ کی مشہوری اور گوگل رینکنگ میں بہتری ضروری ہے۔ گوگل رینکنگ میں بہتری کے لیے بہترین ایس ای او کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ایس ای او بہتر نہیں ہوگی تو اس سے آپ کی آمدنی بھی متاثر ہوگی۔

غلطی نمبر 1: ڈپلیکیٹ مواد

چونکہ ایک ہی قسم کی پروڈکٹ کئی آن لائن سٹور فروخت کر رہے ہوتے ہیں ہیں اس لیے ان کا مواد بھی ان آن لائن سٹورز پر ایک ہی جیسا ہوتا ہے۔ بلکہ چھوٹے ای کامرس سٹور کے مالکان تو سارا مواد کاپی پیسٹ کر لیتے ہیں۔ ڈپبلیکٹ مواد گوگل ایس ای او کو خراب کر دیتا ہے۔ یہ ایک ایسی غلطی ہے جس کی اصلاح تھوڑا مشکل کام ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔ آپ کو اپنی پراڈکٹ کے لیے تھوڑا منفرد مواد لکھنا ہوگا۔ اسی طرح ویڈیوز یا تصاویر بھی اپنی خود کی بنائی ہوئی ہی اپلوڈ کرنا ہوں گی، ڈسکرپشن، ٹائٹل وغیرہ بھی منفرد لکھنا ہوگا تاکہ آپ کا سٹور باقی سٹورز سے مختلف اور منفرد رہے اور گوگل رینکنگ میں جگہ پا سکے۔

غلطی نمبر 2: ای کامرس سٹور پر تھوڑا مواد

ای کامرس سٹور پر ایک اور غلطی کی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ کسی بھی پروڈکٹ کو پوسٹ کرتے وقت اس کا تحریری، یا تصاویری مواد بہت کم رکھا جاتا ہے۔ مثلا صرف ٹائٹل ، ایک لائن کی تفصیل، اور قیمت بس۔

یہ بہت بڑی غلطی ہے، کیونکہ اتنی مختصر مواد کو گوگل کے لیے سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسے میں گوگل کسی ایسی ویب سائٹ کو سرچ میں اوپر دکھاتا ہے جسے وہ آسانی سے اور جلدی سے سمجھ لیتا ہے۔ کیونکہ گوگل سرچ کا مقصد لوگوں کو ان کی مطلوبہ چیز دکھانا ہے، جب آپ نے تفصیلی ڈسکرپشن ہی نہیں لکھی تو گوگل کیسے سمجھے گا کہ یہ چیز سرچ کرنے والے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

ای کامرس سٹور پر اس مسئلے سے بچنا نہایت ہی ضروری ہے۔ آپ جب بھی کوئی پروڈکٹ پوسٹ کریں تو اس کی تفصیلی ڈسکرپشن لکھیں، اس کے ہر پہلو کو اجاگر کریں، آپ جتنا زیادہ لکھیں گے اتنا ہی زیادہ اس بات کا امکان پیدا ہوگا کہ گوگل آپ کی پروڈکٹ کو اچھا رینک دے۔

ای کامرس سٹور

غلطی نمبر 3: ای کامرس سٹور پرخراب یو آر ایل اور ٹائٹل

ای کامرس ویب سائٹ پر ایک اور غلطی جو کی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ پروڈکٹس کے یو آر ایل کی طرف توجہ نہیں کی جاتی۔ یہ نہیں دیکھا جاتا کہ یو آر ایل کیسا ہے۔ مثلا

www.yourstore.com/product=198636?some code/8542

اس لنک کو دیکھ کر کچھ نہیں پتا چلتا کہ یہ کس چیز کا لنک ہے۔ اس لیے ایسے لنک بنانے سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔

آپ اس طرح کے لنک بنا سکتے ہیں مثلا

https://etop.com/product/shilajit/

اب اس لنک کو دیکھ کر ہر کوئی آسانی سے سمجھ سکتا ہے کہ یہ سلاجیت کا لنک ہے، اور نہایت مختصر لنک ہے جسے یاد بھی رکھا جاسکتا ہے۔

اسی طرح کسی بھی پروڈکٹ کا ٹائٹل لکھتے وقت بھی اس پروڈکٹ کا نام اور قسم ٹائٹل میں ضرور لکھیں۔ اگرچہ بظاہر یہ چیزیں معمولی نظر آتی ہیں لیکن سٹور کی ایس ای او میں ان کی بہت اہمیت ہے۔

غلطی نمبر4: ای کامرس سٹور موبائل فرینڈلی نہ ہونا۔

آج کے دور میں نیٹ استعمال کرنے والوں کی اکثریت موبائل پر ہی انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے۔ بہت کم لوگ ایسے ہیں جو کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کا استعمال کرتے ہیں۔ خاص طور پر عام عوام تو صرف موبائل کا ہی استعمال کرتی ہے۔ چونکہ لیپ ٹاپ  کی سکرین بڑی ہوتی ہے اور اس کا ڈسپلے اور طرح کا ہوتا ہے، یعنی دائی سے بائیں لمبا ہوتا ہے۔ جبکہ موبائل کی سکرین اور ڈسپلے اور طرح کا ہوتا ہے یعنی اوپر سے نیچے کی طرف لمبا ہوتا ہے۔

چنانچہ آپ کے سٹور کی تھیم اور ویب سائٹ کا موبائل فرینڈلی ہونا نہایت ضروری ہے، تاکہ جو لوگ موبائل پر دیکھتے ہیں آپ کی ویب سائٹ خود بخود موبائل میں اس کی سکرین کے مطابق اوپن ہو۔

غلطی نمبر5: پروڈکٹ کا اسکیما مارک اپ نہ بنانا

ای کامرس سٹور پر ایک بہت بڑی غلطی یہ بھی ہے کہ آپ اپنی پروڈکٹ کا اسکیما Schema نہیں بناتے۔

اسکیما آپ کی پروڈکٹ کی تمام تر اہم تفصیلات کو ایک بہترین ترتیب سے گوگل رزلٹ میں دکھاتا ہے، مثلا ٹائٹل، ڈسکرپشن، قیمت، ریٹنگ اور دیگر جو کچھ آپ دکھانا چاہیں۔

جب گوگل میں کسی بھی پروڈکٹ کی اتنی ساری تفصیل ایک کلک پر نظر آتی ہے تو سی ٹی آر، یعنی کلک کرنے کا امکان زیادہ ہو جاتا ہے۔

دوسرا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ دیکھنے والے کو آپ کا لنک ایک پروفیشنل لگتا ہے، اور وہ ایک بار ضرور وزٹ کرتا ہے۔

تیسرا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ گوگل کو بھی کسی پروڈکٹ کی اتنی تفصیل جب پتا چلتی ہے تو وہ اسے بہتر رینک دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکنیکل ایس ای او

Leave a Reply