مصطگی رومی کو انگریزی : Mastic Gum کہتے ہیں جبکہ اس کو لاطینی : Pistacia Lentiscus کہتے ہیں۔ اسی طرح عربی : الصمغ یا مملک، رومی فارسی : کندررومی، मस्त गम
فہرست یہاں دیکھیں
Mastic tree in a Mastic farm in Chios Island Greece.
ماہیت مصطگی رومی :
مصطگی رومی جماہوا رال دار مادہ ہے جو ایک درخت پس ٹا سیا لین ٹیسکس کا گوند ہے جو کے تنے اور موٹی شاخوں میں شگاف دینے سے حاصل ہوتی ہے۔ایک اچھے درخت سے دس بارہ پونڈ مصطگی حاصل ہوتی ہے۔مصطگی کے چھوٹے گول بے قاعدہ دانے مختلف شکلوں کے ہوتے ہیں اس کی رنگت زرد مائل شفاف ذائقہ معمولی شیریں خوشبودار ہے ۔منہ میں چبانے سے ملائم مگر چپچپاساہوتاہے۔یہ پانی میں حل پذیر نہیں الکوحل ایتھر اور کلوروفارم میں حل ہوجاتی ہے۔
اس کے درخت مغربی افریقہ اور یونان کے قدیم جزیروں میں پیداہوتے ہیں بحیرہ روم وغیرہ ۔
نقلی مصطگی:
درخت پس ٹاسیاٹیری بن تھس کی رال دار گوند ہے اس کی بو گندہ بہروزہ جیسی ہوتی ہے۔اسے خنجک یا کابلی مصطگی کہتے ہیں ۔اسی لئے بعض لوگ بہروزہ خشک کرکے بھی نقلی مصطگی تیارکرلیتے ہیں ۔یہ کھرل آسانی سے ہوجاتی ہے۔اور ہاتھ میں دبانے سے ریزہ ریزہ ہوجاتی ہے۔اصلی مصطگی کو زور سے رگڑا جائے تو باریک ہونے کی بجائے چمٹ جاتی ہےاور گرم ہوکر سخت ہوتی ہو جاتی ہے۔ اس لئے ہلکے ہاتھ اور ٹھنڈے کھرل میں باریک پاوڈر ہو جاتی ہے۔
مصطگی رومی کا مزاج گرم خشک درجہ دوم میں شمار ہوتا ہے۔
افعال:مقوی معدہ و امعاء و جگر، کاسرریاح، ملین، دافع قبض و اسہال، منفث بلغم، ملطف طبع، محلل، اورام، جاذب رطوبات، جالی، دافع بخار، مسمن بدن
استعمال:
مقوی معدہ ہونے کی وجہ سے ضعف معدہ اور کاسرریاح ہونے کی وجہ سے ریاح کو تحلیل کرتی ہے۔مصطگی رومی بھوک بڑھاتی ہے معدہ جگر اور قوت ہاضمہ کوقوت دیتی ہے۔
مسہل ادویہ کی اصلاح یا تیزی کو کم کرنے کے لئے اس میں مصطگی رومی شامل کرتے ہیں مسہل ادویہ کے تیزی کم ہونے کے ساتھ آمعاء میں خراش بھی پیدا نہیں ہوتی ۔
نفع خاص:مقوی معدہ ،حابس، مضر:امراض مقعد، مصلح:سرکہ و آب مورد، بدل:پودینہ
مقدار خوراک:ایک سے دو گرام
Heap of good quality natural mastic gums, isolated on white background. Greek mastic gums.
۱- مصطگی رومی محلل ہونے کی وجہ سے ورموں کو تحلیل کرنے کے لئے ضمادوں میں شامل کرتے ہیں
۲- جالی ہونے کی وجہ سے ابٹن میں شامل کرکے چہرہ پر ملتے ہیں۔ یہ چہرے کے رنگ کو نکھارتی ہے۔
۳- اس کا منجن دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ہے۔
*اندرونی استعمال*
مقوی معدہ ہونے کی وجہ سے ضعف معدہ اور کاسرریاح ہونے کی وجہ سے ریاح کو تحلیل کرتی ہے۔مصطگی بھوک بڑھاتی ہے معدہ جگر اور قوت ہاضمہ کو بڑھا دیتی ہے۔ بغرض تلین گل قند کے ساتھ ملاکر کھاتے ہیں۔ جاذب رطوبات ہونے کی وجہ سے نسیان میں استعمال کراتے ہیں کیونکہ یہ رطوبت دماغ کو جذب کرتی ہے۔
قابض و حابس ہونے کی وجہ سے دست و اسہال کو نافع ہے۔ کھانسی اور قصبۃ الریہ کے تصیفہ کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ غاریقون کے ساتھ مسہل بلغم ایلوا کے ساتھ مسہل صفرا اور ہلیلہ جات کے ساتھ مسہل سودا ہے سردی کی وجہ سے باربار پیشاب آنے اور بول الفراش کو مفید ہے۔
*مسہل ادویہ کی اصلاح یا تیزی کو کم کرنے کے لئے اس میں مصطگی رومی شامل کرتے ہیں مسہل ادویہ کے تیزی کم ہونے کے ساتھ آمعاء میں خراش بھی پیدا نہیں ہوتی۔*
پہلے مصطگی کو نہایت نرم ہاتھوں سے چوٹ پہنچائے بغیر رگڑ لیں۔ پھر باقی اجزاء ملا کر کھرل کر کے نہایت باریک سفوف تیار کرلیں۔
*مقدار خوراک*:
بچوں کو ایک تا دو رتی بڑوں کو چار تا آٹھ رتی ہمراہ بدرقہ مناسبہ کھلائیں
*مزاج* غدی اعصابی (گرم تر)
*خواص و فوائد*:
معدہ کی گرمی ہاتھوں پاؤں کی جلن، جگر کی گرمی ALT ہائی، موسمی بخار، ٹائیفائیڈ بخار ضعف معدہ و امعاء کی بہت اعلٰی دوائی ہے۔ ہمارا خاندانی مجرب نسخہ ہے۔
بچوں کے اکثر امراض الٹی متلی ہرے پیلے دست بخار بالخصوص عطاش یعنی سوکھڑا مسان یا دق الاطفال کی بھروسہ کی دوا ہے۔
جن بچوں کی گروتھ رک جائے ان کے لیے آب حیات نویدِ مسرت ہے۔ پچیس سال کی عمر تک کےبچوں اور بچیوں کے کی رکی ہوئی گروتھ درست ہو جاتی ہے۔ ایک دو ماہ کے استعمال سے ان کا قد بھی بڑھنے لگتا ہے اور وزن بھی پورا ہو جاتا ہے۔ بارہا کا آزمودہ نسخہ ہے۔
مجرب و معمول مطب ہے۔
*ڈاکٹر سید تنویر حسین*
دھرن پڑنا یا ناف ٹلنے کا حکمی علاج*
*ھوالشافی*
1- تخم سداب 50 گرام
2- نکچھکنی تازہ 50 گرام
3- مصطگی رومی 20 گرام
4- مویز منقٰی 100 گرام
تمام اجزاء پیس کر منقٰی میں گولیاں بقدر چنا کلاں بنا لیں ایک ایک گولی صبح و دوپہر و شام پانی سے کھلائیں۔ ان شاء اللہ دوبارہ ناف نہ پڑے گی۔ سات دن کھلا دیں۔ ناف ٹلنے کی وجہ سے ہونے والے تمام عارضے بفضل خدا ختم ہو جائیں گے۔
اول الائچی کے بیج مصری میں ملا کر نہایت باریک کھرل کر لیں۔ پھر کشتہ جات ملا کر کھرل کرکے خوب یکجان کرلیں۔ آخر میں مصطگی ملا کر آہستہ آہستہ کھرل کر کے یکجان کر لیں۔ بس تیار ہے۔
*مقدار خوراک*
دو رتی تا چار رتی صبح نہار منہ ناشتہ سے ایک گھنٹہ پہلے دودھ یا بدرقہ مناسبہ سے۔
*خواص و فوائد*
مقوی اعضائے رئیسہ و مقوی باہ ہے۔ دافع سرعت و خفقان القلب ضعف قلب بوجہ تسکین و تحلیل کو نافع ہے۔ استسقائے قلبی پر مفید ہے۔ چہرے کی رنگت نکھارتی ہے۔ وزن کی کمی درست ہوجاتی ہے۔ چہرے کی جھائیاں اور زردی اڑ جاتی ہے۔ ذکاوت حس کو نافع ہے۔ دق الاطفال کی اچھی دوائی ہے۔ لٹکے ہوئے جسم کو ٹائٹ کرتی ہے۔
We use cookies on our website to give you the most relevant experience by remembering your preferences and repeat visits. By clicking “Accept All”, you consent to the use of ALL the cookies. However, you may visit "Cookie Settings" to provide a controlled consent.
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. These cookies ensure basic functionalities and security features of the website, anonymously.
Cookie
Duration
Description
cookielawinfo-checkbox-analytics
11 months
This cookie is set by GDPR Cookie Consent plugin. The cookie is used to store the user consent for the cookies in the category "Analytics".
cookielawinfo-checkbox-functional
11 months
The cookie is set by GDPR cookie consent to record the user consent for the cookies in the category "Functional".
cookielawinfo-checkbox-necessary
11 months
This cookie is set by GDPR Cookie Consent plugin. The cookies is used to store the user consent for the cookies in the category "Necessary".
cookielawinfo-checkbox-others
11 months
This cookie is set by GDPR Cookie Consent plugin. The cookie is used to store the user consent for the cookies in the category "Other.
cookielawinfo-checkbox-performance
11 months
This cookie is set by GDPR Cookie Consent plugin. The cookie is used to store the user consent for the cookies in the category "Performance".
viewed_cookie_policy
11 months
The cookie is set by the GDPR Cookie Consent plugin and is used to store whether or not user has consented to the use of cookies. It does not store any personal data.
Functional cookies help to perform certain functionalities like sharing the content of the website on social media platforms, collect feedbacks, and other third-party features.
Performance cookies are used to understand and analyze the key performance indexes of the website which helps in delivering a better user experience for the visitors.
Analytical cookies are used to understand how visitors interact with the website. These cookies help provide information on metrics the number of visitors, bounce rate, traffic source, etc.
Advertisement cookies are used to provide visitors with relevant ads and marketing campaigns. These cookies track visitors across websites and collect information to provide customized ads.