Wifaq ul Madaris Result 2023

0
2355
Wifaq ul Madaris Result

Wifaq ul Madaris Result 2023

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات اور ان کے نتائج Wifaq ul Madaris Result کی تیاری ایک مشکل، پیچیدہ، بھاری اور ذمہ داری والا کام ہے۔ امتحانات کا انعقاد اور اس سے قبل کے مراحل تو پھر بھی کس نا کسی درجے میں سب کے سامنے ہوتے ہیں لیکن امتحانات کے بعدملک بھر کے دوردراز اور دشوار گزار علاقوں سے لاکھوں پرچوں کو بحفاظت دفتر وفاق المدارس تک پہنچانا، پرچوں پر درج رول نمبر کی سلپ ہٹا کر ان کو خفیہ کوڈ نمبر دینا تاکہ کسی ممتحن کو بھی یہ اندازہ نہ ہو کہ یہ کس طالبعلم اور کس مدرسہ کا پرچہ ہے، پھر پرچوں کی چیکنگ، پرچوں کی چیکنگ کے لیے ملک بھر کے مدارس کو نمائندگی دینا، اہل لوگوں کا انتخاب کرنا، مارکنگ اور چیکنگ کے دوران دیانتداری اور خداخوفی کی مسلسل ترغیب کے ساتھ ساتھ مانیٹرنگ کا سسٹم، تہ در تہ چیکنگ کا نظام، نگران اعلی، ممتحن اعلی اور گروپ لیڈر کی طرف سےنظرثانی کا اہتمام، وفاق المدارس کی مرکزی قیادت کی طرف سے مستقل نگرانی، حضرت صدر وفاق دامت برکاتہم العالیہ اورحضرت ناظم اعلی صاحب حفظہ اللہ سمیت دیگر اکابر کی طرف سے براہ راست رہنمائی کے ساتھ چیکنگ کا عمل سرانجام دیا جاتاہے۔

Wifaq ul Madaris Result

اس دوران ملک بھر سے آئے ہوئے علماء کرام اور اساتذہ کرام کا اکرام، خدمت، قیام و طعام، بعد ازاں خفیہ کوڈ کو حقیقی رول نمبر میں تبدیل کرنا، پھر نتائج کی کمپیوٹرائزڈ تیاری، اس تیاری کے دوران اس بات کا اہتمام کہ حتی الامکان کوئی غلطی باقی نہ رہے، اس کے بعد پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے بارے میں فیصلہ، آن لائن نتیجہ معلوم کرنے کی سہولت سمیت دیگر معاملات سرانجام دینا اور اس پورے عمل کے دوران رازداری کا مکمل اہتمام کرنا کہنے اور لکھنے کو تو بہت سہل ہے مگر اتنے مختصر وقت میں اتنے مرتب، منظم، محتاط انداز سے دیانتداری کے ساتھ یہ سب سرانجام دینا بہت بڑا کام ہے۔ اس لیے ان تمام مراحل کی جب تک تکمیل اور تسلی نہ ہو جائے نتائج کا اعلان ممکن نہیں ہوتا-
ان دنوں چونکہ سوشل میڈیا کا دور ہے، مختلف لوگ مختلف قسم کی خبریں، پوسٹیں اور ویڈیوز چلا دیتے ہیں جن کی وجہ سے نتائج کا انتظار کرتے طلبہ و طالبات میں اضطراب پیدا ہوجانا ایک فطری امر ہے لیکن یاد رہے کہ وفاق المدارس کی طرف سے جب تک باضابطہ کوئ اعلان نہ کر دیا جائے تب تک ایسی کسی اطلاع پر توجہ نہ دیں۔۔۔اس وقت اللہ ربّ العزت کے فضل و کرم سے چیکنگ اور نتائج کی تیاری کے جملہ مراحل مکمل ہو چکے، نتائج کے اعلان کی مکمل تیاری ہے، بظاہر سب اوکے ہونے کے باوجود بھی کل 26 مارچ نتائج کے اعلان کے لیے “متوقع” کا لفظ اس لیے استعمال کیا جا رہا ہے کہ انسانی کوشش اور انتظام میں بہرحال کوئ کمی بیشی رہ جاتی ہے اور تبدیلی کا امکان موجود ہوتا ہے۔
اللہ رب العزت اس امتحان سمیت دنیا آخرت کے سب امتحانات میں سب کو سرخرو فرمائیں اور اس عظیم محنت میں کسی درجے میں بھی حصہ لینے والوں کو اجر و ثواب عطا فرمائیں خاص طور پر دفتر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے عملہ کے اراکین ناظم دفتر مولانا عبدالمجید صاحب کی قیادت میں جس محنت و جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ ربّ العزت انہیں اس پر اپنی شان کے مطابق اجر عطا فرمائیں 
آمین

رزلٹ وفاق المدارس العربيہ پاکستان 2023 

Wifaq ul Madaris Result

ہر سال کی طرح اس سال بھی بذریہ ایس ایم ایس رزلٹ وفاق المدارس العربیہ پاکستان Wifaq ul Madaris Result اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے امتحانات شعبان کے پہلے ہفتے میں ہوتے ہیں جبکہ رزلٹ شعبان کے آخری ہفتے یا رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں بتا دیا جاتا ہے۔ 

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رزلٹ کے ساتھ ہی پورے پاکستان میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن کا علان بھی کر دیا جاتا ہے۔ اسی طرح صوبائی سطح پر پوزیشن ہولڈرز کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔ 

جبکہ بنات کی پوزیشن ہولڈر طالبات کا اعلان الگ سے کیا جاتا ہے۔ اسی طرح تجوید اور حفظ القران کے نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کا اعلان بھی الگ سے کیا جاتا ہے۔

طریقہ کار معلومات Wifaq ul Madaris Result

رزلٹ وفاق المدارس بذریعہ ایس ایم ایس حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل کے رائٹ میسج میں بنین کے لیے M لکھیں اور بنات کے لیے F اور پھر درجہ کا کوڈ لکھیں پھر سپیس دے کر اپنا رول نمبر لکھیں اور اس میسج کو 9143 پر بھیج دیں۔

Wifaq ul Madaris Result بنین درجات کے کوڈ مندرجہ ذیل ہیں:

عالمیہ سال اول: 801     عالمیہ سال دوم: 802

عالیہ سال اول: 701      عالیہ سال دوم: 702

خاصہ: 602

عامہ: 502

متوسطہ 403

دراسات سال اول: 1001          دراسات سال دوم: 1002

تجوید للعلماء: 202    تجوید للحفاظ:  201

Wifaq ul Madaris Result بنات درجات کے کوڈ مندرجہ ذیل ہیں:

عالمیہ سال اول: 801     عالمیہ سال دوم: 802

عالیہ سال اول: 701      عالیہ سال دوم: 702

خاصہ سال اول: 601     خاصہ سال دوم: 602

دراسات سال اول: 1001          دراسات سال دوم: 1002

تجوید للعالمات: 202    تجوید للحافظات:  201

وفاق المدارس رزلٹ Wifaq ul Madaris Result
وفاق المدارس رزلٹ Wifaq ul Madaris Result

Wifaq ul Madaris Result

امتحان دینے والے طلباء

مجموعی طور پر درجات حفظ وکتب میں سوا پانچ لاکھ طلباء وطالبات شریک امتحان ہیں۔گزشتہ سال کی نسبت تقریبا پچاس ہزار طلباء وطالبات کا ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ درس نظامی کی تکمیل کرنے والے گیارہ ہزار چھ سو تریسٹھ (11663) طلباء اور اکیس ہزار نو سو بیس (21920) طالبات امتحان میں کامیاب ہوکر سند فراغت حاصل کریں گی۔

دراسات دینیہ کے دو سالہ کورس مکمل کرنے والے دو ہزار آٹھ سو پینتالیس (2845) طلباء اور بائیس ہزار چھ سو بیس (22620) طالبات شریک امتحان ہونگی۔جبکہ تجوید للحفاظ والحافظات اور تجوید للعلماء والعالمات میں تیرہ ہزار ستاون (13057) طلباء و طالبات شریک ہونگے۔مجموعی طور پر تمام درجات کے پانچ لاکھ بیس ہزار آٹھ سو چونتیس (520834) طلباء وطالبات کے نتائج تقریبا ایک ماہ سے بھی کم مدت میں ایک ساتھ جاری کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکنیکل ایس ای او

اس تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت مجموعی طور اننچاس ہزار نو سو چہتر(49976) شرکائے امتحان میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے۔مولانا طلحہ رحمانی نے بتایا کہ ملک بھر میں اتنی کثیر تعداد میں طلباء و طالبات کے الگ الگ امتحانی مراکز (سینٹرز) کی تعداد دو ہزار آٹھ سو اڑتالیس (2848) ہے،جس میں طلباء کیلئے سات سو پینسٹھ (765) اور طالبات کیلئے دو ہزار تیراسی (2083) سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزن کے قدیم اور جدید پیمانے

اس طرح گزشتہ سال کی نسبت مجموعی طور پر دو سو بھتر(272) سینٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ان امتحانی مراکز میں نگران عملہ کی مجموعی تعداد سترہ ہزار سات سو اکیانوے (17791) ہے۔جس میں پانچ ہزار نو سو چھیاسٹھ (5966) نگران علماء طلباء کے سینٹرز میں اور گیارہ ہزار آٹھ سو پچیس (11825) خواتین عالمات طالبات کیلئے قائم کئے گئے امتحانی مراکز میں نگرانی کی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔مجموعی طور پر گزشتہ سال کی نسبت پندرہ سو دو (1502) نگران علماء و عالمات کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Wifaq ul Madaris Result
Wifaq ul Madaris Result رزلٹ وفاق المدارس العربیہ پاکستان

How to check Wifaq ul Madaris Result 2023

To check the result of Wifaqul Madaris Al-Arabia Pakistan, you can follow the steps below:

  1. Visit the official website of Wifaqul Madaris Al-Arabia Pakistan at http://www.wifaqulmadaris.org/
  2. Click on the “Result” tab located on the top navigation bar.
  3. Select the examination type for which you want to check the result from the drop-down menu.
  4. Enter your roll number in the designated field.
  5. Select the year of the examination.
  6. Click on the “View Result” button.
  7. Your result will be displayed on the screen.

Alternatively, you can also check the result through SMS by sending your roll number to the specified number provided on the official website.

It’s important to note that the result is usually announced a few months after the examination, so make sure to check the website or contact the relevant authorities for the latest updates regarding result announcements.

How to check Wifaq ul Madaris Result by sms

To check the result of Wifaqul Madaris Al-Arabia Pakistan through SMS, you can follow the steps below:

To obtain Wifaqul Madaris result through SMS, type “M” for boys or “F” for girls in your mobile phone’s text message, followed by the code for the degree, then leave a space and enter your roll number. Send the message to 9143.

The codes for Wifaqul Madaris results for boys are as follows:

Almia First Year: 801    Almia Second Year: 802

Aalia First Year: 701     Aalia Second Year: 702

Khasa: 602

Aama: 502

Mutawassit: 403

Dirasat First Year: 1001    Dirasat Second Year: 1002

Tajweed for Scholars: 202    Tajweed for Hafiz: 201

The codes for Wifaqul Madaris results for girls are as follows:

Almia First Year: 801    Almia Second Year: 802

Aalia First Year: 701     Aalia Second Year: 702

Khasa First Year: 601     Khasa Second Year: 602

Dirasat First Year: 1001    Dirasat Second Year: 1002

Tajweed for Alimahs: 202    Tajweed for Hafizahs: 201

Leave a Reply