آن لائن خوب بزنس کریں لیکن دھوکہ اور جذبات سے کھلواڑ نہ کریں۔۔۔

0
157
حامد حسن
حامد حسن
آن لائن خوب بزنس کریں لیکن دھوکہ اور جذبات سے کھلواڑ نہ کریں۔۔۔
لوگ آپ پر اعتماد اور بھروسہ کرتے ہیں آپ کی ذاتی شخصیت کی وجہ سے آپ کی پروڈکٹس بھروسے اور یقین سے خریدتے ہیں اگر آپ کی پروڈکٹس معیار اور کوالٹی والی ہوں گی مناسب منافع ہوگا تو لوگ بار بار آپ سے ہی خریداری کریں گے اور مزید آپ کی ہی پرموشن کا سبب بنیں گے۔۔۔
لیکن اگر پروڈکٹس ضرورت سے زیادہ مہنگی ہوئی، معیار اور کوالٹی کے لحاظ سے ریٹ زیادہ ہوئے تو ایک بار کسی نے خرید لی تو اگلی بار وہ دوبارہ کیسے لے گا اور کتنے لوگوں کو خریداری سے روکے گا۔۔۔
مناسب منافع رکھ کر بزنس کریں اور خوب کریں مگر یہ کیا کہ اصل قیمت سے دس گنا زیادہ منافع لیں اور صرف ذاتی اعتماد پر دعوے کرتے پھریں کہ میری پروڈکٹس جیسی کسی اور کے پاس نہیں، میرا مال سب سے اعلیٰ اور معیاری ہے باقی سب کا مال گھٹیا اور بے کار ہے خریدنے والے اتنے بھی ناسمجھ نہیں کہ ان کو اصل نقل، معیاری غیر معیاری کی پہچان نہ ہو اور اس کوالٹی کا اصل ریٹ معلوم نہ ہو۔۔۔
فیس بک وال پر بلند و بالا دعوے، اپنی پروڈکٹس کی حد سے زیادہ تعریفیں پڑھ کر تو ایسا ہی لگتا ہے کہ واقعی میں ایسا ہی ہوگا جو چیز اس کے پاس ہے شائد وہ کسی اور کے پاس نہیں یا کسی اور سے ملنا ممکن ہی نہیں۔۔۔
اور پھر یہ ہوتا ہے جب کوئی بار بار تعریفیں سن کر بہت شوق اور چاہت سے خریداری کر لیتا ہے تو چیز اس طرح نہیں نکلتی جس طرح سوچا ہوتا ہے تو ظاہر سوال کرنا تو بنتا ہے اب جب خریدار سوال کرے تو آگے سے غصہ کرنا یا ناراض ہونے کا حق نہیں بنتا۔۔۔
فیس بک پر کچھ لوگ دوسرے فیس بک کے دکانداروں سے مال اٹھاتے ہیں تو ڈبل قیمت لگا کر بیچنا چاہتے ہیں، لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ جس سے مال لے رہے وہ جس ریٹ پر فروخت کر رہا ہم اس سے زیادہ قیمت رکھیں گے تو کیسے فروخت ہوگی، جب ہول سیل ریٹ میں کمی ہوچکی ہے تو اصل ریٹ سے مناسب منافع رکھ کر فروخت کریں، ڈبل قیمتیں لگالیں اور بے شک لاکھ تعریفیں کر لیں چکنی چوپڑی باتیں کر لیں لیکن آگے والے بھی عقل دماغ اور آنکھیں رکھتے ہیں۔۔۔
بعض دکاندار سمجھتے ہیں کہ ہماری ذاتی شخصیت سے متاثر ہوکر ہم پر آنکھیں بند کرلیں گے بھروسہ کر کے ہم سے خریداری کریں گے خوب دکانداری ہوگی مگر یہ بھول جاتے کہ لینے والے جب رقم لگا کر خرید رہے تو ظاہر ہے وہ موازنہ تو کریں گے۔۔۔
اس لئے گزارش کی جاتی ہے کہ آن لائن جو بھی کام کر رہے ہیں اس میں ایمانداری اور صاف بات کریں، مناسب منافع رکھ کر بیچیں، حد سے زیادہ تعریفیں اور بے جا پرموشن مت کریں لوگ جب پیسے دے کر کچھ خریدتے ہیں تو ان کا سوال کرنے کا حق بنتا ہے اور پھر غصہ کرنا بلاک کرنا اچھی بات نہیں۔۔۔
ایماندار اور کامیاب تاجر وہ ہےجو مال جیسا ہے ویسا ہی بیچے، بے جا تعریفیں نہ کرے اور واپسی ہنسی خوشی کرے۔۔۔

Leave a Reply