گُڑھل مختلف نام: ہندی گڑھل ،اوڈہل،اڑھول،جوا،جاسود،جھانسیـمرہٹی جاسوندـسنسکرت جپاشپتـگجراتی جاسود،جاسونسـبنگالی جواپھلیر گاچھ ـ لاطینی میں ہیبسکس روزا(Hibiscus Rosa)اور انگریزی میں شوفلوور(Shoe Flower)،چائنیز روز(Chinese Rose)کہتے ہیں۔ اس کے پھول ،پتے،کلی(پھول کی کلی )،جڑ،چھال اور بیج کام میں آتے ہیں۔ وجہ تسمیہ: ماہرین ادویہ و محققین نے کافی استعمال و تجربہ کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس کے پھولوں کے متواترباقاعدہ استعمال سے انسان کا وحشی پن، حیوانگی،خفگی ،غصہ دور ہو کر دل و دماغ میں یکسوئی،چین و تسکین حاصل ہوتی ہے اور نیکی کی طاقت بڑھتی ہے۔اللہ کی عبادت میں…