سفوف مغلظ کیا ھیں

0
1140
۔۔۔۔۔ سفوف مغلظ کیا ھیں ۔۔۔۔۔۔
یہ دوطرح کے ھوتے ھین لیکن اس سے بھی پہلے یہ بات سمجھنا ضروری ھے کہ آخر مغلظ دوا ھوتی کیا ھے یعنی مغلظ سے مراد کیا ھے
یہان مغلظ کے معنی رطوبات کو گاڑھا کرنے سے مراد ھے درحقیقت لفظ رطوبت بہت ھی تشریح طلب ھے رطوبت ھرمزاج مین کیسے ھوتی ھے اب رطوبت کے بھی دوحصے ھین ایک رطوبت طلیہ ھوتی ھے جسے آپ انگریزی مین پلازما بھی کہتے ھین دوسری رطوبت دمویہ ھوتی ھے لیکن اس سے بھی پہلے خود رطوبت کوسمجھنا ضروری ھوتاھے لیکن مین یہان کوئی تشریح نہین کرونگا کیونکہ یہان توبڑے بڑے عالم موجود ھین جوبات شروع ھونے سے پہلے ھی بات کی تہہ تک پہنچ جاتے ھین بس کچھ احباب کے اسرار پہ ابتدائی الفاظ کی وضاحت کردیتاھون مین نے شروع مین لکھا ھے کہ مغلظ دوطرح کے ھوتے ھین وضاحت کے لئے لفظ رطوبت کوبھی چھوڑ دیتا ھون ھماری مراد منی سے ھے بس بات اسی کی کرتے ھین
پہلی بات جب بدن مین منی کی مقدار ھی کم ھو اور جومقدار ھے وہ بھی گرمی کی حدت کی وجہ سے بہت پتلی ھے اب یہان ھمین ایسی دوا چاھیے جو منی کی مقدار بھی بڑھاۓ یعنی پیدائش منی ھو اور جو پیدا ھو وہ اپنے قوام مین معتدل ھو یعنی گاڑھا پن بھی ھو یاد رکھین ایسی دوا مین کچھ نہ کچھ گرمی کی مقدار موجود رھتی ھے
اس مین سب سے بہترین دوا
موصلی سفید ۔ ثعلب مصری ۔ ثعلب دانہ تالمکھانہ چھلکا اسپغول ۔ مغز پنبہ دانہ پیس کرسفوف بنا لین چھ ماشہ تک ھمراہ دودھ دین مزاج کے اعتبار سے اعصابی غدی ھے
یہ دوا منی کی پیدائش بھی بڑھاۓ گی مقوی بھی ھوگی اور منی جو پیدا ھوگی وہ بڑی حد تک گاڑھی ھوگی یعنی اعصابی طور پہ محرک ھے غدی طور پہ محلل ھے اورعضلاتی طور پہ مسکن ھے ممسک بھی ھے اسکی سب سے بڑی خوبی یہ ھے کہ ایڈز کے مریضون کےلئے تریاق ھے
اب دوسرے مغلظ کی طرف چلتے ھین
اب یہان مراد ھے کہ منی تو بےشمار ھے لیکن پتلی بہت زیادہ ھے اب خودبخود ھی جسم سے خارج ھوتی رھتی ھے یعنی جریان کی شکل مین یعنی بدن مین رطوبات بڑھ چکی ھین یاد رکھین جب بدن مین رطوبات کی زیادتی بھی ھو اور رطوبات پتلی بھی ھون تو بدن سے کئی اشکال مین خارج ھوسکتی ھین جیسے نزلہ جریان منی خواتین مین لیکوریا
اب ایسے امراض کی شکل مین جب رطوبات پتلی ھوکرایسے خارج ھورھی ھون توان کا علاج ماسواۓ اس کے کوئی نہین کہ ان رطوبات کوگاڑھا کرکے بہنے سے روکاجاۓ اس کے علاوہ ان رطوبات سے دوطرح سے چھٹکارا ممکن ھے یعنی یا توان کو مکمل خشک کرکے ان کا نام ونشان ھی مٹادیاجاۓ جیسے اینٹی بائیوٹک کااستعمال ھوتاھے لیکن اس سے کچھ عوارض ضرور بدن مین ظاھرھونگے اب خود ھی دیکھ لین اب بدن مین جس مقام پہ رطوبات تھین اگران کو خشک کیاگیاھے تولازم ھے کہ ان کا کچھ نہ کچھ فضلہ توخشک ھوکر ضرور بنا ھوگا اب وہ تو بدن کے اس مقام پہ جم چکا ھے اب ذرا سوچ کربتائین کہ وہ خرابی پیدا کرے گا یا نہین کرے گا تعفن بلکہ سوزش اور کینسر تک جاسکتا ھے
اب دوسرا پہلو تھا کہ ان رطوبات کو بدن سے خارج کردیاجاۓ تاکہ رطوبت سے جان ھی چھوٹ جاۓ یعنی مسہل دے کرخارج کردیاجاۓ لیکن دوستو آپ نے دیکھا ھوگا جب رطوبات بڑھنے سے یہ رطوبات خود خارج ھورھی تھین تو بدن پہ کچھ دیگر علامات بھی ظہور مین آئین جیسے بدن کی لاغری یا کمردرد جیسی علامات ۔۔اب اگر ھم یہ کام کرین گے کہ بدن سے مکمل خارج کر صحت حاصل کرلین تویاد رکھین بجاۓ صحت کے مریض موت کے منہ مین چلاجائے گا جیسے ھیضہ ھونے پہ بدن مین رطوبات پانی کی شکل مین مکمل خارج ھوکر موت کاسبب بنتی ھین اب ایک ھی حل بچاھے یعنی رطوبات کوگاڑھاکرکے روکاجاۓ اب ایسی دوائین جو یہان رطوبات کوگاڑھاکرتی ھین یہ مزاج مین توخشک سرد ھوتی ھین یعنی عضلاتی اعصابی
لیکن ھم ان کوبھی مغلظ دوا کہتے ھین درحقیقت یہی اصل مین مغلظ دوا ھوتی ھے اب اس مین بہترین دوا
تج ۔ تالمکھانہ ۔ بیج بند ۔ سمندر سوکھ ۔ تخم سریالہ ھرایک پچاس گرام تخم بھنگ 25گرام کشتہ قلعی بیس گرام پیس کرسفوف بنا لین ایک چمچ دن مین دوبار دین
اب اس سے مندرجہ ذیل فائدے ھونگے جریان لیکوریا سرعت انزال اور منی کا رقیق ھونا جراثیم منویہ کی تعداد بڑھانا جیسے عوارض مین کامیاب دوا ھےمحمود بھٹہ گروپ مطب کامل
نوٹ۔۔ بہت سے لوگ بھی ایک غلط فہمی کاشکار ھین اور ایسے حضرات جو علمی لحاظ سے ابھی فیڈر پی رھے ھوتے ھین دوا لکھین گے تو ساتھ یون لکھا ھوتاھے کہ یہ دوا سرعت انزال ذکاوت حس جریان منی کمی انتشارامساک کانہ ھونااحتلام کا صدری نسخہ ھے اب ایسی پوسٹ پڑھ کرھی اندازہ ھوجاتاھے کہ ابھی فیڈر پی رھا ھےکیونکہ ان مین بعض امراض مزاج کے اعتبار سے ایک دوسرے کے مکمل متضاد ھوتی ھین یہ ایسا ھی ھے جیسے ایک برتن مین آپ نے پٹرول بھی ڈال رکھا ھے اور آگ بھی لیکن دونون ایک دوسرے کو نقصان بھی نہ کررھے ھون یعنی آگ بھی محفوظ رھے اور پٹرول بھی جون کا تون رھے اللہ حافظ