بھنگ کا تعارف

0
553
بھنگ
بھنگ

بھنگ کا تعارف

اردو بھنگ (cannabis benefits) ۔پنجابی بھنگ ۔ہندی بھانگ ،بھنگ ۔یونانی قنابّس۔مرہٹی بھنگ ۔عربی ورق الخیال ،قب  ،حشیش ۔فارسی بنگ ، فلک سیر ۔تیلگو بھنگی ،چنبری تلواراں ۔گجراتی بھانگیہ۔سنسکرت شکراشن ،وجیا،جیا ،متکشاری،بھنگا ،اندراشن،بیرپترا،چیلا ،اجیا،آنندا،ہرشتی،موہنی، بھرنکسی،دھورت ودھو،بھرنگال،دھورت پتنی وغیرہ۔تامل پنگی میدا متاگم ۔لاطینی میں کینے بس(Cannabis) اور انگریزی میں ہمپ(Hemp)کہتے ہیں۔

شناخت:

بھنگ کا پودا آدھے میٹر سے ایک میٹر تک لمبا ہوتا ہے۔اس کی شاخیں باریک  باریک  ہوتی ہیں جن پر چار پانچ  پتے لگتے ہیں۔یہ پتے گہرے سبز اور کھردرے سے ہوتے ہیں۔ پھول سفید رنگ کا ہوتا  ہے اور بیج ہلکا گول اور چھوٹا سا ہوتا ہے۔بھنگ کے پودوں کے پھول دار شاخوں کو جن کے پتوں پر رال دار دودھ لگا رہتا  ہے اس کو گانجا کہتے ہیں اور  بھنگ (cannabis remedies) کے پتوں پر جو لیس در رطوبت لگی رہتی ہے اسے چرس بولتے ہیں۔یہ رطوبت بھنگ کو جوش دے کر حاصل کی جاتی ہے۔

بھنگ کی تین قسمیں ہیں:

بستانی ،صحرائی اور کوہی۔بستانی سے مراد وہ بھنگ (cannabis benefits) ہے جو بوئی جاتی ہے۔صحرائی وہ ہے جو اپنے آپ پیدا ہوتی ہے۔ادویات میں زیادہ تر کار آمد بستانی بھنگ ہے۔ اس کا قد ایک ہاتھ سے لے کر پانچ ہاتھ تک ہوتا ہے۔لکڑی اندر سے کھوکھلی ہوتی ہے۔شاخیں پتلی ہوتی ہیں۔ ہر ڈنڈی پر پتے پانچ سے نو  تک آتے ہیں اور اکثر نیچے کو لٹکے ہوئے ہوتے ہیں۔پتے بہت سر سبز اور کھردرے ہوتے ہیں۔پھول نہایت چھوٹا سا اور سفید رنگ کا ہوتا ہے،پھل گول اور جوار کے دانے کے برابر ہوتا ہے۔اس کے اوپر سبز رنگ کا چھلکا  ہوتا ہے۔جب چھلکے کو رگڑ پہنچتی ہے تو وہ دور ہو جاتا ہے۔اند رسے سفید ،چکنا اور گول دانہ جوار کے دانہ سے کسی قدر چھوٹا نکلتا ہے۔کچھ عرصہ کے بعد اس کی سفیدی دور ہوکر اس میں میلا پن اور تاریکی آجاتی  ہے۔اس کے دانہ کا خول سخت ہوتا ہے،توڑنے سے اندر سے میلا اور کچھ سبزی مائل یا بالکل سیا ہ اور چھوٹا سا بیج نکلتا ہے۔صحرائی اور پہاڑی قسم کے درخت اس قدر اونچے نہیں ہوتے۔ان کا پتہ زیادہ کھردرا ہوتا ہے اور رنگ بھی  زیادہ سبز نہیں ہوتا بلکہ اس پر سفیدی غالب ہوتی ہ ے اور پھول سرخی مائل ہوتا ہے۔

مزاج:

پتے تیسرے درجہ میں سرد خشک ہوتے ہیں اور ان میں تھوڑی سی لطیف حرارت بھی پیدا  ہوتی ہے لیکن کثیف  برودت بڑھی ہوئی ہوتی ہے۔چھال سرد و خشک ہوتی ہے۔مگر ریشوں میں سردی اور خشکی اعتدال پر ہوتی ہے۔صحرائی قسم تیسرے درجہ میں گرم اور خشک پائی جاتی ہے۔

مقدار خوراک :

اس کی جڑ کا سفوف آٹھ رتی تک کھلایا جاتا ہے،اس کا جوہر چوتھائی رتی سےا ٓدھی رتی تک استعمال (cannabis remedies) کیا جاتا ہے۔شروع میں خوراک ہمیشہ  کم دینی چاہئے ۔بھنگ کے پتوں کی خوراک دورتی سے دو تین گرام تک ہے۔

 فوائد:

پیاس، بھوک اور اُمنگ (cannabis benefits) کو تیز کرتی ہے اور آخر میں دماغی طاقت کو بالکل سست کر دیتی ہے جس کی وجہ سے بینائی خراب ہو جاتی ہے۔ آنکھوں کے آگے اندھیرا آنے لگتا ہے۔ کمزوری، خوف اور نقاہت بڑھ جاتی ہے۔امنگ ختم ہو جاتی ہے۔میٹھی چیز بھنگ کے نشہ کو تیز کرتی ہے لیکن ترشی سے اس کا نشہ کم ہو جاتاہے۔بعض آدمی جو کبھی کبھی تفریح کے لئے پیتے ہیں اور عادت نہیں پڑنے دیتے انہیں  اس سے نقصان نہیں ہوتا لیکن جو لوگ صبح  و شام بکثرت استعمال (cannabis remedies) کرتے ہیں۔کھانسی وغیرہ میں مبتلا ہو کر آخر کو لقمئہ اجل بن جاتے ہیں۔مغز بادام،مغز کدوئے شیریں،مغز تربوز،چھوٹی الائچی یا سونف وغیرہ کے ساتھ گھوٹ کر پینے سے اس کا نقصان کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔ اس کا مضر اثر دور کرنے کے لئے ترش میوے کھانا، سرد پانی پینا یا شربت لیموں کا استعمال (cannabis benefits) کیا جاتا ہے۔ اگر بھنگ کے برے اثرات ظاہر ہوں تو گھی گائے اور گرم پانی سے قے کرائیں۔ معمولی ادرک وحرمل کے دانے سرکہ میں ملا کر چاٹنے سے بھنگ کا نشہ دور ہو جاتا ہے۔اسی طرح ادرک، نمک لاہوری، رس لیموں میں ملا کر دینے سے غشی اور نشہ کی زیادتی دور ہوجاتی ہے۔

ماڈرن ریسرچ:

اس میں مندرجہ ذیل  مادے پائے گئے ہیں :

 1۔رال کی قسم کا ایک جوہر مؤثر جسےکینے بینول(Canna Binol) یا جوہرقنب کہتے ہیں۔ 33 فیصدی، یہ پانی میں حل نہیں ہوتا۔ البتہ الکوحل اورایتھروغیرہ میں آسانی سے حل ہو جاتا ہے۔

 2۔ٹرپن 1.8 فیصدی۔

  3۔پیر افن ہائیڈروکاربن۔

 4۔ ایک قسم کا والے ٹائل آئل(روغن فراری)

 5۔ایک الکلائیڈ، جو مؤثر و معروف نہیں۔

 بھنگ کے آزمودہ  وآسان مرکبات درج ذیل ہیں:

 کمزوری:

بھنگ  ایک گرام، مرچ کالی تین عدد پانی میں پیس کر پلائیں۔شادی سے پہلے و شادی کےبعد کی کمزوری میں مفید (cannabis benefits) ہے لیکن اسے کبھی کبھی استعمال کرنا چاہئے۔

موسمی بخار:

بھنگ کے  پتے ایک گرام، کالی مرچ ایک گرام،ہینگ ایک رتی۔ سفوف بناکر بخار (cannabis benefits) کی باری سے ایک گھنٹہ پہلے دیں۔

بخور  بواسیر:

بھنگ کے پتے9 گرام، کبوتر کی بیٹ 9گرام۔پڑیہ  بنائیں اور کوئلوں پر ایک پڑیہ  ڈال کر دھونی دیں۔ بواسیر کے مسوں کو دور کرنے کے لئے  مجرب (cannabis remedies) ہے۔

سپن دوش:

پھول انار، مغزسیتا سپاری،بھنگ کے پتے، مغز دھنیا ہر ایک دس دس گرام۔ پانی کی مدد سے دو دو رتی کی گولیاں بنائیں۔ ایک سے دو گولی صبح و شام ہمراہ تازہ پانی استعمال کریں۔ بڑھتی ہوئی اُمنگ کو دور کرکے سپن  دوش کو آرام (cannabis remedies) دیتی ہے۔

دیگر:

سمندر سوکھ، بیج بند، تخم سریالی، بیج بھنگ ہر ایک 12۔ 12 گرام، کشتہ قلعی ایک گرام، کشتہ چاندی ایک گرام۔ باریک پیس کر سفوف بنائیں۔ بقدر  ڈیڑھ گرام ہمراہ دودھ نیم گرم۔ جریان اور سپن دوش کے لئے مفید (cannabis benefits) ہے۔

معجون فلک سیر:

مغز بادام شیریں، مغز فندق، مغز چلغوزہ، مغز اخروٹ افیون،بھنگ، مغز کدو شیریں، مغز کاہو ہر ایک 6گرام، جائفل، جاوتری ہر ایک 48 گرام، مشک، عنبر ہرایک  6 رتی۔ چینی سفید سب ادویہ سے دوگنی۔

 حسب دستور معجون بنائیں۔ خوراک ایک گرام دودھ سے دیں۔ اسے لگاتار استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ شروع میں تو طاقت دے گی، بعد میں کمزوری (cannabis remedies) پیدا کر سکتی ہے۔

بھنگ  کے پتوں سے تیار ہونے والے کشتہ جات

کشتہ قلعی:

قلعی 12 گرام، پترہ بناکر باریک باریک کتر لیں اور ان ٹکڑوں کو 125 گرام بھنگ کے نغدہ میں رکھ کر دس کلو اُپلوں کی آگ دیں۔ سرد ہونے پر نکال لیں۔قلعی  شگفتہ برآمد ہو گی۔ پیس کررکھ لیں۔جریان، احتلام کے لئے مفید (cannabis remedies) ہے۔ خوراک ایک رتی سے دورتی ہمراہ مکھن دیں۔

کشتہ مرجان:

250 گرام بھنگ کے پتوں کو پانی کے ساتھ مل کر نغدہ  بنائیں۔ اس میں شاخ مرجان شدھ 60 گرام رکھ کر کوزہ گلی میں گل حکمت کرکے بیس کلو اپلوں کی آگ ہوا سے محفوظ رکھ کر دیں۔ کشتہ برنگ سفید برآمد ہوگا۔ پہلی دفعہ کچا رہے تو دوبارہ یہ عمل کریں۔

 خوراک:

دورَتی سے تین رتی ہمراہ بالائی دیں۔ پیشاب کی نالی کی سوجن اور کمزوری جگر کے لئے مفید (cannabis benefits) ہے۔

 کشتہ سنگ جراح:

سنگجراح 25گرام کو مٹی کے برتن میں رکھ کر 5 گرام دودھ آک بطریق چویہ جذب کریں۔ پھر دودھ بھینس 50 گرام کا چویہ دیں پھر 50 گرام بھنگ کے پتوں کا نغدہ بناکر سنگ جراح کو اس میں لپیٹ کر کوزہ گلی میں نیچے اور اوپر 15 گرام پھٹکری سرخ رکھ کر گل حکمت کریں۔ خشک ہونے پر پانچ کلو اُپلوں کی آگ دیں۔ ایک رتی ہمراہ مکھن دیں۔ پیشاب کی نالی کی سوجن میں مفید (cannabis remedies) ہے۔

کشتہ مردارسنگ:

مردار سنگ شدھ 10 گرام کو نغدہ برگ بھنگ  250گرام میں رکھ کر 10 کلو اُپلوں کی آگ دیں۔ اس طرح تین بار آگ دیں۔ نہایت عمدہ کشتہ ہوگا۔ اس کو باریک پیس لیں اور آدھی رتی(اگرین) مکھن یا بالائی میں دیں زہریلے امراض میں ازحد مفید (cannabis benefits) ہے۔

کشتہ شنگرف:

شنگرف 50 گرام کی ڈلی کوایک بوتل اوّل  درجہ کی شراب میں متواتر کھرل کریں۔پھر ٹکیہ بنا کر 25 گرام لہسن اور 25 گرام بھنگ کے پتوں کے نغدہ میں محفوظ جگہ پر 25 کلو اپلوں کی آگ دیں۔ سفید کشتہ ہوگا۔

 خوراک:

ایک سے دو گرین( آدھی رتی سے ایک رتی) تک  مکھن میں کھلائیں۔ شادی سے پہلے اورشادی کےبعد کی کمزوری میں مفید(cannabis benefits) ہے۔

جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا

از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی

بھنگ (ورق الخیال)

(Cannabais Indian Hemp)

دیگر:

عربی میں قضب یا ورق الخیال ،فارسی میں حشیش یا بنگ ،بنگائی میں سدھی ،گجراتی میں بھا نگیہ اور انگریزی میں کنا بس انڈین ہمیپ کہتے ہیں۔

یہ بھی یاد رکھیں کہ یہ بھنگ پاکستان اور انڈیا میں پیدا ہونے والی کےخواص ہیں جبکہ امریکہ میں پیدا ہونے والی بھنگ(کنابس ساسیٹوا) کے خواص مختلف ہیں۔

اصلاحی نام:

نشاط افزا ،حشیش الفقرات ،فلک سیروغیرہ۔

ماہیت:

مشہور عام منشی (نشہ لانے والی) پودا ہے۔ جو ایک گز سے لے کر پانچ گز بلند ہوتا ہے۔ اسکی باریک باریک شاخیں ہوتی ہیں ۔ جن پرچار پانچ پتے لگے ہوتے ہیں۔ پتوںکی شکل قدر نیم کے پتوں سے مشابہ ہوتی ہے ۔ جو گہرے سبز اور کھردرے ہوتے ہیں۔پھول سفید رنگ اور تخم چھوٹا سا گول ہوتا ہے جس کو تخم قنب یا شہدانہ بھی کہتے ہیں۔

رنگ :پتے سبز رنگ کے ذائقہ: تلخ اور تیز

اقسام :

بھنگ کاپودا دو قسم کا ہوتا ہے ۔مذکر اور مونث ،مذکر قسم زیادہ بلند اور طویل القامت ہوتی ۔   اس کے پتے زیادہ گھنے اور سیاہی مائل (cannabis remedies) ہوتے ہیں۔

مادہ (مونث )بھنگ کی پھول دار شاخوں کو جن پر رال دار مادہ لگا ہوتا ہے۔ گنجا کہتے ہیں۔جولیسدا ررطوبت بھنگ کے پتوں پر لگی ہوتی  ہے اور ہاتھوں پر چپک جاتی ہے۔ چرس کہتے ہیں۔

مقام پیدائش:

پاکستان (خصوصاً   ٹیکسلا، راولپنڈی سے پشاور تک )ہندوستان، ایران، عراق ،مصر وغیرہ۔

دس ہزار فٹ کی بلندی پر یہ بلکل نہیں ہوتی ۔سردممالک میں  پیدا ہونے والی بھنگ اپنے افعال و خواص میں ایسی قوی نہیں ہوتی جو کہ گرم ممالک بالخصوص پاکستان انڈین میں پیدا ہونے والی۔ بھنگ کو مئی، جون اور جولائی میں خشک کر کے جمع کر لیتے ہیں۔

بھنگ
بھنگ

مزاج:

گرم خشک درجہ سوم (برگ بھنگ کا)

افعال:

قابض، مقوی معدہ ومشتہی، مفرح وممسک، مجفف منی ،مسکن الم ،منوم ،دافع تشنج، مورث ہذیان ،مسکر

استعمال:

قابض، مقوی معدہ ا،ور مشتہی ہونے کے باعث سوءہضم ،اسہال اور زحیر میں استعمال کرتے ہیں۔ قابض ہونے کی وجہ سے کثرت حیض میں بھی سفوفاًکھلاتے ہیں ۔مسکن الم ہونے کی وجہ سے اندرونی اور بیرونی طور پر تسکین دردکے لیے استعمال کراتے ہیں ۔بواسیری مسوں کے درد کو تسکین دینے کی غرض سے اس کو شیر گاؤ میں جوش دے کر بھپارہ     دیتے ہیں اور بھنگ کو دودھ سے نکال کر اس کی ٹکیہ بنا کر باندھتے ہیں۔شقیقہ اور دائمی درد سر میں  اندرونی طور پر بھی استعمال (cannabis remedies) کرتے ہیں ۔منوم ہونے کی وجہ سے سحر،ہذیان اور جنون میں بھی مفید ہے ۔مسکن الم کی اور دفع  تشنج  ہونے کی وجہ سے کالی کھانسی،درد جگرقولنج اور کٍزاز میں بھی استعمال  کرتے ہیں۔

مشتہی ،مفرح اور مقوی باہ و ممسک ہونے کی وجہ سے اکثر مقوی باہ معاجین اور مفروضات کاجزو اعظم ہے ۔

بھنگ کا بکثرت یا متواتر استعمال سقوطاشتہا،بےخوابی ،لاغری جسم،ضعف باہ   وغیرہ عوارض لاحق ہوتے ہیں اور دماغ پر مضراثر پڑتا ہے کے مریض دیوانہ ہوجاتا ہے ۔

گانجا اور چرس بطور منشی تمباکو میں ملاکر یا تمباکو کی طرح استعمال کئے جاتے ہیں۔ چرس کے بارے میں کہا جاتا ہے ‏ کہ یہ درد گردہ ،قولنج وغیرہ میں بطور دوا فوری طور پر فائدہ (cannabis benefits) کرتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پلر پیج

نفع خاص :

مسکن اور نشاط آور۔ مضرضعف بصر ،مورث جنون مالیخولیا وغیرہ۔

مصلح گھی اوردودھ

مزید تحقیقات :

کیتابنیول،کیستابیڈیول،کیسنین،اورکیتابول   جیسے قلمدار مرکبات کے علاوہ کچھ روغن فراری ،کیلشیم کاربونیٹ وغیرہ اجزاء پائے جاتے ہیں۔

مقدار خوراک :

ایک گرام (ماشہ )

مشہور مرکب: معجون فلک سیر، معجون مقوی و ممسک,,سفوف کبیر (طب نبوی دوا خانہ)جو کہ میں حمیٰاجامیہ( ملیریا) اسہال ارو دردوں  میں استعمال کرتا ہے ۔اس کے علاوہ پشاب کی جلن اور پیلے پن کو دور (cannabis remedies) کرتا ہے۔،،( حکیم نصیر احمد)

تاج المفردات

(تحقیقاتِ)

خواص الادویہ

ڈاکٹروحکیم نصیر احمد طارق

Leave a Reply