تھادل شربت

0
493

تھادل شربت

اجزاء :-
گری بادام 200 گرام۔ چہار مغز . 100 گرام. الائچی سبز. 40 گرام. سونف 80 گرام. گل سرخ.40 گرام. خشخاش.40 گرام. زیرہ سفید 10 گرام. چینی5 کلو. پانی4 کلو.
گرمی کا دشمن ”شربت تھادل ” گھر پر بنائیے
مشہور زمانہ شربت ہے.
گرمیاں آتے ہی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال عام ہوجاتا ہے، گرمی ختم کرنے کیلئے تھادل کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔
تھادل گرمیوں کا مشہور اور دلفریب مشروب ہے جس کے پینے سے نہ صرف ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے بلکہ دن بھر گرمی کا احساس بھی کم ہوتا۔
شہر میں رہنے والے لوگ اکثر بازاری تھادل استعمال کرتے ہیں لیکن آپ اسے گھر میں بھی تیار کرسکتے ہیں۔
شربت تھادل 1
اجزاء:
ترکیب تیاری:
بادام گری کو رات بھر پانی میں بھگو کر چھلکا اتار دیں اسی طرح سونف، چہار مغز، خشخاش، سبز الائچی اور زیرہ کو ایک ایک کپ پانی میں رات بھر کیلئے بھگو کر رکھیں۔
گلاب کی پتیاں دھو کر ایک گلاس پانی میں بھگو دیں
تھادل بنانے کیلئے سب سے پہلے ایک برتن میں 4 لیٹر پانی اور چینی کو پکنے کیلئے چولہے پر رکھ دیں، ساتھ ساتھ اس میں بننے والا جھاگ چھلنی سے اتارتے جائیں ۔اب بادام ، چہار مغز، خشخاش کو آدھا لیٹر پانی میں ڈال کر بلینڈر کریں ،اس کو کپڑے کی مدد سے چھان کراس کا پانی شیرے میں ڈال دیں۔ سبز الائچی۔زیرہ سفید۔سونف اور گلاب کی پتیوں کا جوشاندہ آدھا لیٹر پانی میں بنا کر چھان لیں۔ یہ پانی بھی شیرے میں شامل کریں۔
مزید 10 منٹ تک شیرے کو پکا کرچولہے سے اتارلیں ، نیم گرم ہونے پہ ست لوبان 4 گرام ڈالیں اس کو ٹھنڈا کرکے بوتلوں میں ڈال لیں
لیجئے تھادل تیار ہوگیا۔
اب آپ اس کو روح افزا کیطرح استعمال کر سکتے ہیں۔ چار ٹیبل اسپون شربت ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں برف کے ساتھ گھول کر استعمال کریں ۔ ٹھنڈک کے ساتھ جسم اور دماغ کی خشکی دور کرتا ہے، طبیعت کو خوشگوار اور ہشاش بشاش رکھتا ہے۔ بچوں کو دودھ میں ملا کر بھی دے سکتے ہیں۔ اس ترکیب سے آپ کئی بوتلیں تیار کر کے محفوظ کر سکتے ہیں۔
فوائد :-
نہایت ہی مقوی قلب. مفرح. مقوی دماغ شربت بنے گا ایک بار استعمال کریں گے تو دیوانے ہو جاہیں گے اس شربت کے. طالب علموں اور دماغی کام کرنے والوں کے لیے بہترین تحفہ حاضر کر دیا ہے.
والسلام
میاں محمد احسن

Leave a Reply