چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے 17

0
1190
چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے
چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے

چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے

( تحریر: سید عبدالوہاب شاہ )

چیٹ جی پی ٹی ChatGPT چند مہینے پہلے منظر عام پر آنے والا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم ہے جس نے بہت جلد پوری دنیا میں شہرت حاصل کی ہے۔ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ مثلا طالبعلم، استاد، پروفیسرز، ڈاکٹرز، لکھاری، صحافی، وکیل، سائنسدان وغیرہ ہر کوئی چیٹ جی پی ٹی ChatGPT سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ میں اس تحریر کے ذریعے آپ کو چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے بتاوں گا۔

  • چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے
    • 1. تحریری مواد کی تخلیق:
    • 2. تحریری خدمات
    • 3۔ ترجمہ سازی
    • 4۔ ریسرچ اور تجزیہ سازی
    • 5۔ تحریری معاون
    • 6۔ سمری اور خلاصہ کی تیاری
    • 7۔ سوشل میڈیا منیجمنٹ
    • 8۔ تعلیمی مواد سازی
    • 9۔ کوچنگ خدمات
    • 10۔ شاعری اور ناول نگاری
    • 11۔ موٹیویشنل سپیکر سفارشی اور مشیر
    • 12۔ قانونی مواد
    • 13۔ رپورٹنگ و اعداد و شمار
    • 14۔ میڈیکل کی سہولیات
    • 15۔ سافٹ ویئر، ایپ یا ویب سائٹ ڈویلپر
    • 16۔ ویب سائٹ کی تیاری
    • 17۔ ایس ای او کی خدمات

چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے

1. تحریری مواد کی تخلیق:

اگر آپ تحریری مواد کے تخلیق کار ہیں، تو آپ اپنے بلاگ، ویب سائٹ، یا سوشل میڈیا کے لیے اعلیٰ معیار کا تحریری مواد تیار کرنے کے لیے ChatGPT کی صلاحیتوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ اعلیٰ معیار کا تحریری مواد تیار کر کے، آپ آرٹیکلز، کتابیں بلاگ لکھ کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں۔ یہ مواد ویب سائٹ پر لگا کر اشتہارات یا مارکیٹنگ کے ذریعے اس ٹریفک کو مونیٹائز بھی کر سکتے ہیں۔

2. تحریری خدمات

آپ چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے اپنے کسٹمرز کو تحریری خدمات بہت جلدی اور منظم انداز میں پیش کر سکتے ہیں۔ مثلا کوئی آپ کو کسی خاص موضوع پر تحریر لکھنے کی زمہ داری دیتا ہے تو آپ اس اے آئی سسٹم کی مدد سے وہ ذمہ داری نہ صرف جلدی پوری کر سکتے ہیں، بلکہ ہر پہلو سے اس موضوع کا احاطہ بھی کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کا کسٹمر خوش ہوگا اور آپ کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ دینے کے لیے تیار ہوگا۔

چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے

3۔ ترجمہ سازی

چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے آپ کسی بھی زبان کے مواد کا ترجمہ کرنے کی سروسز بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ ترجمہ کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ جس زبان میں آپ ترجمہ کر رہے ہیں وہ آپ کو بالکل بھی نہ آتی ہو، بلکہ آپ کو ترجمہ والی زبان کی سمجھ بھی ہونی چاہیے تاکہ آپ غلطیوں کو درست کر سکیں۔ چیٹ جی پی ٹی آپ کو بہترین ترجمہ منٹوں میں کر کے دے گا پھر اس کی نوک پلک سنوارنا آپ کا کام ہے۔ یعنی جو کام کرنے میں آپ کو کئی گھنٹے یا دن لگ سکتے ہیں آپ اس سہولت سے وہ کام چند منٹوں میں کرکے پیسہ کما سکتے ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے
چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے

4۔ ریسرچ اور تجزیہ سازی

آپ چیٹ جی پی ٹی ChatGPT کے ذریعے ریسرچ اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کا کام بھی کر سکتے ہیں۔ آپ نے اپنے کسٹمر کے لیے کسی بھی قسم کی ریسرچ کرنی ہے چیٹ جی پی ٹی آپ کو ہر پہلو سے ریسرچ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے اور وہ بھی منٹوں میں۔ آپ کسی بھی ایک موضوع کو لے کر چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے 500 صفحات کی ریسرچ پر مبنی کتاب بھی تیار کر سکتے ہیں۔ ایم فل کا مقالہ ہو یا پی ایچ ڈی کا تھیسز سب ہو سکتا ہے۔ اب تو یونیورسٹیز کے طالبعلم اپنے تھیسز تک چیٹ جی پی ٹی سے تیار کر رہے جس کی وجہ سے یونیورسٹیز کی انتظامیہ بہت پریشانی کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکنیکل ایس ای او

5۔ تحریری معاون

مصنفین اور اینکر اپنے ساتھ تحریری اور حوالاجاتی معاون رکھتے ہیں، لیکن اب آپ کو چیٹ جی پی ٹی کی صورت میں ایک بہترین معاون مفت میں دستیاب ہے۔ آپ نے کوئی کتاب لکھنی ہو، یا کوئی تحقیق پیش کرنی ہو، اس کے لیے مواد کی تلاش، دلائل کی تلاش، پیرا گراف بنانا، مواد کو منظم کرنے سمیت ہر قسم کی مدد آپ کو چیٹ جی پی ٹی جلدی جلدی فراہم کر سکتا ہے۔ اس طرح آپ کم خرچ اور کم وقت میں زیادہ مواد تیار کرکے زیادہ پیسہ کما سکتے ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے

6۔ سمری اور خلاصہ کی تیاری

کسی بھی لمبی تحریر یا مضمون کی سمری اور خلاصہ تیار کرنا بھی ایک فن کا کام ہوتا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے آپ یہ کام نہایت ہی آسانی سے کر سکتے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی آپ کو نہ صرف سمری اور خلاصہ تیار کرکے دیتا ہے بلکہ نمبرنگ کے ساتھ نہایت ہی جامع خلاصہ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے

7۔ سوشل میڈیا منیجمنٹ

کئی لوگوں اور اداروں نے اپنے سوشل میڈیا کو چلانے کے لیے سوشل میڈیا منیجر رکھے ہوتے ہیں۔ اگر آپ بھی کسی کا سوشل میڈیا مینج کرتے ہیں تو پھر آپ چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے سوشل میڈیا منیجمنٹ کا کام اپنے لیے آسان بنا سکتے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے خاص چیز یا خاص مواقع کے لیے پوسٹیں، ٹویٹس بنانا نہایت ہی آسان ہے۔ اسی طرح سوشل میڈیا کے بہت سارے کام آپ خود کار طریقے سے چلانے کی سہولت بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس طرح آپ کسی کو بھی قابل قدر اور تیز تر خدمات فراہم کرکے بھاری فیس وصول کر سکتے ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے

8۔ تعلیمی مواد سازی

مختلف تعلیمی اداروں کو ایسے افراد کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کے تعلیمی نظام کو بہتر اور منظم بنانے میں ان کی مدد کر سکیں۔ یہ سارا کام آپ چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے تیزی کے ساتھ کر سکتے ہیں۔ مثلا: تعلیمی نصاب کی تیاری، مضامین لکھنا، امتحانی پیپر تیار کرنا، مشقیں تیار کرنا، میتھ، سائنس، انگلش، معاشرتی علوم سمیت ہر قسم کے علوم کے سوالات کے جوابات تیار کرنا یہ سارا کام آپ چند گھنٹوں میں کرکے بھاری معاوضہ وصول کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیزو فرینیا

9۔ کوچنگ خدمات

اگر آپ استاد ہیں، تو چیٹ جی پی ٹی ChatGPT کے ذریعے آپ بہترین اور تیز ترین کوچنگ سروسز فراہم کر سکتے ہیں۔ اور ایسے ایسے لیکچر تیار کر سکتے ہیں کہ طالبعلم اور ان کے والدین آپ کی صلاحیتوں کی داد ہی دیتے رہ جائیں گے۔ اس طرح آپ نہ صرف طالبعلموں بلکہ اپنی صلاحیتوں اور علم میں اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔ ظاہر ہے ان خدمات کے نتیجے میں آپ کو بھاری فیس بھی ملے گی۔

چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے

10۔ شاعری اور ناول نگاری

اگر آپ ناول نگار، کہانی لکھاری یا شاعر ہیں تو چیٹ جی پی ٹی ChatGPT آپ کے کام کو آسان بنانے کا کام بھی بھرپور طریقے سے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ آپ کو شعر لکھ کر دے گا جس کی نوک پلک آپ خود سنوار سکتے ہیں، یہ آپ کو ناول یا کہانی لکھ کر دے گا، جس میں اپنی مرضی کے مطابق رد و بدل کرکے آپ پبلش کر سکتے ہیں اور ڈھیروں پیسہ اور شہرت کما سکتے ہیں۔ 

چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے

11۔ موٹیویشنل سپیکر سفارشی اور مشیر

آپ چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے کسی بھی موضوع پر راغب کرنے کے لیے مواد تیار کر سکتے ہیں، یا کوئی آپ سے کسی معاملے پر تجویز مانگتا ہے تو آپ اس ٹول کی مدد سے تعلیمی، سائنسی، ٹیکنیکل، طبی، خوراکی یا کاروباری تجاویز دے سکتے ہیں۔

12۔ قانونی مواد

آپ وکیل ہیں یا کسی بھی قانونی اور انتظامی شعبے سے وابستہ ہیں تو چیٹ جی پی ٹی یہاں بھی آپ کے کام کو آسان بناتا ہے۔ مثلا قانونی دستاویزات، اسٹام پیپر کی تحریر، معاہدوں، یا یہاں تک کہ عدالتی فائلنگ لکھنا شامل ہو سکتا ہے۔ 

چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے

13۔ رپورٹنگ و اعداد و شمار

آپ کسی بھی ادارے کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے، اعداد و شمار مرتب کرنے، پروسیسنگ کرکے رپورٹ تیار کرنے کے کام بھی چیٹ جی پی ٹی ChatGPT سے تیزی کے ساتھ کر سکتے ہیں۔ یعنی جس کام کے لیے بہت سا دماغ اور حاضر دماغی چاہیے وہ کام آپ منٹوں میں مرتب کرکے دے سکتے ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے
چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے

14۔ میڈیکل کی سہولیات

آپ طب و صحت کے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہیں چاہے وہ ایلوپیتھک ہو یا ہومیو پیتھک، طب یونانی ہو یا ایویردک یا کوئی اور ہو، میڈیکل سائنس میں میڈیسن کا شعبہ ہو یا سرجیکل کا شعبہ ہر ایک چیز کے بارے کسی بھی قسم کی معلومات آپ منٹوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے متعلقہ بیماری کی تمام تر تفصیلات علامات، علاج سمیت ہر چیز جان سکتے ہیں، کسی بھی بیماری سے متعلق میڈیسن تلاش کر سکتے ہیں، اور کسی بھی میڈیسن کی تمام تفصیل اور فارمولے، فوائد نقصانات اور سائیڈ ایفکٹ بھی منٹوں میں معلوم کر سکتے ہیں۔ اس میں طبی تحقیقی مقالے، کلینیکل ٹرائل رپورٹس، یا یہاں تک کہ مریض کی تعلیمی مواد لکھنا شامل ہو سکتا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے

15۔ سافٹ ویئر، ایپ یا ویب سائٹ ڈویلپر

اگر آپ سافٹ ویئر انجینئر ہیں، یا آپ ایپ ڈویلپر ہیں تو اب آپ کو بہت زیادہ مغز ماری کرنے اور پوری پوری رات بیٹھنے کی ضرورت نہیں، آپ چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے سافٹ ویئر بنانے، ایپ لانچ کرنے یا ویب سائٹ ڈویلپ کرنے کے لیے کوڈنگ منٹوں میں تیار کروا سکتے ہیں، اور اس کوڈنگ کو اپنے پراجیکٹ میں استعمال کرکے ہفتوں اور مہینوں کا کام چند گھنٹوں میں مکمل کر سکتے ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے

16۔ ویب سائٹ کی تیاری

اگر آپ ویب سائٹ بنانے کی خدمات فراہم کرتے ہیں تو کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو آپ کو صرف اتنا کہتے ہیں کہ ہم نے اس چیز کے بارے ویب سائٹ تیار کرانی ہے، مواد آپ خود ہی تلاش کریں۔ تو ایسی صورت میں آپ تحریری، صوتی، اور ویڈیو مواد سے بھرپور کئی صفحات کی زبردست ویب سائٹ دنوں میں تیار کرکے اپنے گاہک کو حیران کر سکتے ہیں اور اس سارے کام کی بھاری فیس وصول کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنریشن انجن کیا ہے

17۔ ایس ای او کی خدمات

چیٹ جی پی ٹی ChatGPT کی ذریعے آپ نہ صرف ویب سائٹ تیار کر سکتے ہیں بلکہ اپنے گاہکوں کو بہترین ایس ای او کی سروسز بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ کسی بھی ویب سائٹ کی ایس ای او کرنے کے لیے کی ورڈز کی تلاش، سرچ انجن کی رینکنگ کو بہتر بنانے کے طریقوں سمیت آن پیج ایس ای او ، آف پیج ایس ای او ، ٹیکنیکل ایس ای او کا کام بڑی آسانی کے ساتھ کر سکتے ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی سے پیسہ کمانے کے طریقے Earn Money from ChatGPT

Leave a Reply