آپ کے لئے آن لائن بزنس بہتر ہے یا آن لائن سروسز۔۔۔

0
251
حامد حسن
حامد حسن
آپ کے لئے آن لائن بزنس بہتر ہے یا آن لائن سروسز۔۔۔
اس کا جواب یہ ہے کہ
اگر آپ تعلیم یافتہ ہیں, سکل ہولڈر ہیں, ڈیجیٹل فیلڈ کو سمجھتے ہیں, ٹیکنیکل مائنڈ ہے تو آپ کے لئے آن لائن سروس بہتر ہے۔۔۔
اگر آپ کو بزنس میں تجربہ ہے, کوئی پروڈکٹس ہے, بزنس فیلڈ کی سمجھ ہے, انویسٹمنٹ ہے تو آپ کے لئے آن لائن بزنس بہتر ہے۔۔۔
———–
آن لائن سروس اور آن لائن بزنس کا موازنہ۔۔۔
آن لائن سروس میں آپ کو انویسٹمنٹ نہیں کرنی پڑتی, زیادہ بھاگ دوڑ نہیں ہوتی, زمان و مکان کی قید سے آزاد ہوتے ہیں,کسی ایک جگہ بیٹھ کر یا چلتے پھرتے بھی کام کیا جا سکتا ہے, آن لائن سروسز میں بغیر انویسٹمنٹ کئے اپنی صلاحیتیں لگا کر آمدن حاصل کرسکتے ہیں, اور سب سے بڑی اور اہم بات کہ آن لائن سروسز میں انکم کی لمٹ نہیں ہے جتنی محنت کریں گے اتنی آمدن ہوگی۔۔۔
اس کے برعکس آن لائن بزنس میں آپ کو انویسٹمنٹ کرنی پڑتی ہے, جتنی انویسٹمنٹ ہوگی اس میں منافع کا پرسنٹیج ہوگا, پروڈکٹس کی واپسی, کسٹمر کے نخرے, پیکنگ, مارکنگ, ڈیلوری, مال کی خرابی, پسند نہ آنا, نقصان کا اندیشہ, پیسے پھنس جانا, اور سب سے اہم بات کہ اس میں انکم محدود ہوتی ہے, انویسٹمنٹ کی ایورج پرسنٹ کے حساب سے ہی آمدن حاصل ہوتی ہے۔۔۔
———–
اس لئے اپنے آپ کا جائزہ لیں کہ آپ کے لئے زیادہ بہتر کیا ہے۔۔۔
اگر آپ کو آن لائن سروسز میں مہارت ہے, کوئی ایک سکل پروفیشنل لیول پر جانتے ہیں, ڈیجیٹل فیلڈ کو سمجھتے ہیں تو پھر بغیر دیر کئے آن لائن سروسز کو ہی ترجیح دیں, سکل ڈویلپ کریں اور اپنی سروسز دے کر بہترین انکم حاصل کریں۔۔۔
اور اگر آپ کے پاس انویسٹمنٹ ہے, بزنس میں تجربہ ہے, آپ کے پاس کوئی خاص پرودکٹ ہے تو پھر آن لائن بزنس کو ترجیح دیں, برانڈ بنا کر کام کریں, کوشش کریں کہ ہارڈ ورک سے سمارٹ ورک کی طرف منتقل ہوں, برانڈنگ پر کام کریں تاکہ کم وقت میں زیادہ فائدہ حاصل ہو, کم انویسٹمنٹ میں زیادہ پرسنٹیج منافع حاصل کریں۔۔۔
———–
بہت سارے لوگوں کو صحیح مشورہ دینے والے اور درست سمت بتانے والے نہیں ہوتے تو وہ اپنا نقصان کر دیتے ہیں وقت بھی ضائع, اور مالی نقصان الگ۔۔۔
اس لئے کبھی ظاہری چکا چوند اور ہلے گلے سے متاثر ہوکر دیکھا دیکھی کام نہیں شروع کرنا چاہئے۔۔۔
اپنی صلاحیتوں کو سمجھیں, اپنے آپ کا جائزہ لیں, اور پھر فیصلہ کریں کہ آپ کے لئے کیا بہتر ہے۔۔۔
بزنس مین بندہ اپنا منافع دیکھ کر اپنے دوست احباب کو بھی بزنس کا ہی مشورہ دیتا ہے یہ سمجھے بغیر کہ اگلے بندے میں بزنس کی صلاحیت ہے یا نہیں۔۔۔
جیسے سکل ہولڈر بندے کو بزنس کا مشورہ دینا فضول ہے۔۔۔ اسی طرح بزنس مین بندے کو آن لائن سروس کا مشورہ نہیں دیا جاسکتا۔۔۔
مزے کی بات یہ ہے کہ آن لائن سروس کے ساتھ آن لائن پروڈکٹس کا کام کیا جا سکتا ہے مگر آن لائن بزنس کے ساتھ آن لائن سروس کا کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔۔۔

Leave a Reply