How To Recharge MTag Online

0
387

How To Recharge MTag Online

موٹروے ایم ٹیگ کیسے رجسٹر کریں؟

ایم ٹیگ آئی ڈی کیسے معلوم کریں؟

ایم ٹیگ کیسے ری چارج کریں؟

پاکستان موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ M-tag  لگانا ضروری قرار دے دیا ہے۔ ایم ٹیگ M-tag لگانے میں ہمارے لیے ہی سہولت ہے کیونکہ ہمیں ٹول پلازہ پر لائن میں نہیں لگنا پڑتا اور نہ ہی پیسے باربار جمع کرانے پڑتے ہیں، بلکہ ٹول پلازے کا کیمرہ ہمارے ایم ٹیگ M-tag کو پڑھ کر خود بخود اس سے پیسے کاٹ لیتا ہے اور باقی بیلنس وہاں سکرین پر بھی نظر آجاتا ہے اور ہمیں ایس ایم ایس کے ذریعے بھی بتا دیا جاتا ہے۔

mtag registration online for motorway Nukta Guidance 1 1

موٹروے پر ایم ٹیگ M-tag کی رجسٹریشن کیسے کریں؟ How to Register for Mtag

ایم ٹیگ M-tag لگانے کے لیے ٹول پلازہ کے پاس ہی آفس بنا ہوا ہوتا ہے جہاں آپ سے شناختی کارڈ، گاڑی کی بک اور دیگر ضروری معلومات کمپیوٹر میں ڈال کر اور جتنا بیلنس آپ ڈالنا چاہیں وہ ڈال کر آپ کو ایم ٹیگ M-tag کا سٹیکر دے دیا جاتا ہے اور اسے آپ اپنی گاڑی کے سامنے والے شیشے پر لگا لیتے ہیں۔

جب بیلنس ختم ہو تو ایم ٹیگ M-tag کو ری چارج کرنے کا طریقہ

ایم ٹیگ M-tag کو ری چارج کرنے کے لیے آپ کو اپنے ایم ٹیگ M-tag کی آئی ڈی معلوم ہونی چاہیے جو آپ اسی وقت اسی آفس سے بھی معلوم کرسکتے ہیں اور بذریعہ ایس ایم ایس بھی معلوم کرسکتے ہیں جس کا طریقہ درج ذیل ہے:

ایم ٹیگ آئی ڈی کیسے معلوم کریں؟ How to check your ID

میسج میں mtag لکھیں، پھر سپیس دیں اور پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھیں اور 9909پر سینڈکردیں۔
مثلا: MTAG <space> CNIC Number” to 9909

ایم ٹیگ M-tag میں بیلنس کیسے ڈالیں۔ How to lwad Balance in Mtag

ایم ٹیگ M-tag میں بیلنس ڈالنے کے لیےآپ ایزی پیسہ، جاز کیش  کی ایپس میں ایم ٹیگ M-tag کی آپشن کو استعمال کرتے ہوئے لوڈ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح بینک ایپس اور کریڈٹ کارڈ وغیرہ سے بھی کرسکتے ہیں۔

mtag registration online for motorway Nukta Guidance 1 2

اسی طرح One Network  ایپ کو استعمال کرتے ہوئے بھی آپ یہ سارے کام کرسکتے ہیں۔

You can download the One Network App through the Google Play Store or Apple App Store.

One Network M tag 3

Leave a Reply