دینی مدارس اور ادارے اساتذہ کو تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ

حامد حسن

جو دینی مدارس اور ادارے اساتذہ کو تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ فنڈنگ کی عدم دستیابی بتاتے ہیں۔۔۔ انہی مدارس اور ادراوں کی عالیشان تعمیرات بھی ہورہی ہوتی ہیں، پہلی ٹائلز موجود ہونے کے باوجود مزید بہتر اور امپورٹڈ ٹائلز لگائی جاتی ہیں، پرانے قالین اٹھا کر نئے قالین بچھائے جاتے ہیں، پرانے اے سی تبدیل کر کے نئے اے سی بھی لگائے جاتے ہیں، اساتذہ کو 5،5 6،6 ماہ کی تنخواہیں نہیں ملی مگر مسجد کا مینار مزید اونچا اور مرصع ہورہا ہوتا ہے، ادارے کا رنگ و روغن…

اپنی فیس بک آئی ڈی سے بیچنا

حامد حسن

اپنی فیس بک آئی ڈی سے بیچنا ہمارے بہت سارے دوست احباب اپنی فیس بک آئی ڈی سےمختلف اشیاء بیچ رہے ہیں، اپنی فیس بک آئی ڈی پر پروڈکٹس کی تصویروں تحریروں کے ساتھ تعریف بھری پوسٹیں لگا کرمختصر سی دکانداری کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ یا آن لائن بزنس سمجھتے ہیں جب کہ یہ بڑی غلط فہمی اور لاعلمی ہے۔ مثال کے طور پر ایک بندے کی فیس بک فرینڈ لسٹ میں 5ہزار فرینڈز ہیں اور10ہزار فالور ہیں اور وہ اپنی وال پر اپنی پروڈکٹس بیچنا چاہتا ہے، اس کی…

باصلاحیت علماء

حامد حسن

بہت سارے دینی مدارس کے مدرسین, آئمہ مساجد انتہائی باصلاحیت اور قابل ترین ہونے کے باوجود مختصر سے معاوضے پر خدمات سرانجام دیتے ہیں۔۔۔ ساری عمر قناعت اور تنگی پر خاموشی سے گزر بسر کرتے ہیں۔۔۔ ایک طالب علم جب پہلے سال مدرسے میں داخل ہوتا ہے تو اس کی ذہن سازی کی جاتی ہے کہ دینی علوم ہم اپنی دنیا اور آخرت سنوارنے کے لئے حاصل کر رہے ہیں۔۔۔ بے شک دین ہمارا اصل مقصد ہے دین میں ہی ہماری نجات اور خیر و بھلائی ہے۔۔۔ لیکن قانون فطرت…

پارٹنر شپ کی ذلالت۔۔۔

حامد حسن

پارٹنر شپ کی ذلالت۔۔۔ کسی سمجھدار انسان کا قول ہے کہ شراکت داری اپنے سگے باب کے ساتھ بھی درست نہیں چہ جائے کہ دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ کی جائے۔۔۔ ہمارے معاشرے میں عموماً شراکت داری یعنی پارٹنر شپ کا انجام عبرت ناک اور زلت آمیز ہوتا ہے۔۔۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ پارٹنر شپ انسان کے لئے سوہانِ روح ثابت ہوتی ہے، عمر بھر کی دشمنی اور ناراضگی کا سبب بنتی ہے۔۔۔ عموماً 99 فیصد پارٹنر شپ والے بزنس فیل ہوجاتے ہیں۔۔۔ کچھ عرصے کے بعد کاروبار…

آپ کے لئے آن لائن بزنس بہتر ہے یا آن لائن سروسز۔۔۔

حامد حسن

آپ کے لئے آن لائن بزنس بہتر ہے یا آن لائن سروسز۔۔۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اگر آپ تعلیم یافتہ ہیں, سکل ہولڈر ہیں, ڈیجیٹل فیلڈ کو سمجھتے ہیں, ٹیکنیکل مائنڈ ہے تو آپ کے لئے آن لائن سروس بہتر ہے۔۔۔ اگر آپ کو بزنس میں تجربہ ہے, کوئی پروڈکٹس ہے, بزنس فیلڈ کی سمجھ ہے, انویسٹمنٹ ہے تو آپ کے لئے آن لائن بزنس بہتر ہے۔۔۔ ———– آن لائن سروس اور آن لائن بزنس کا موازنہ۔۔۔ آن لائن سروس میں آپ کو انویسٹمنٹ نہیں کرنی پڑتی, زیادہ…

علمائے کرام کے لئے آسان کاروبار۔۔۔

حامد حسن

علمائے کرام کے لئے آسان کاروبار۔۔۔ ذیل میں چندایسے آسان کاروبار کا ذکر کیا جارہا ہے جو مختصر انویسٹمنٹ سے شروع کئے جا سکتے ہیں اور اپنے فارغ اوقات کو کارآمد بنا کر تدریس، امامت کے ساتھ ساتھ بہترین آمدن حاصل کی جا سکتی ہے۔۔۔ اس سے پہلے ایک بات یاد رکھیں۔۔۔ مشورے ہر کوئی دیتا ہے مگر عملی طور پر میدان میں آنے والے بہت کم لوگ ہوتے ہیں، اپنے حالات کا ذمہ دار انسان خود ہوتا ہے، معاشی پریشانی ہو یا گھر میں کوئی تکلیف اس کے لئے…

بیروزگار نوجوانوں کے لئے خوش خبری۔۔۔

حامد حسن

بیروزگار نوجوانوں کے لئے خوش خبری۔۔۔ جو نوجوان بیروزگار ہیں معاشی تنگی اور پریشانی کا شکار ہیں وہ اس پوسٹ کو غور سے پڑھیں۔۔۔ اللہ رب العزت نے ہر جاندار کا رزق اپنے ذمہ لیا ہوا ہے, کیڑے کو مٹی میں, مچھلی کو پانی میں, پرندے کو فضاء میں, چیونٹی کو اندھیرے میں, سانپ کو سخت چٹانوں میں روزی دیتا ہے۔۔۔ اس لئے مایوسی چھوڑیے اور عزم کریں کچھ کرنے کا, آپکا رزق آپ کو مل کر رہے گا وہ جہاں بھی ہو۔۔۔ بیروزگاری, معاشی تنگی, زندگی کو مشکل سے…

آپ کی دکان ہے یا ریہڑی

حامد حسن

آپ کی دکان ہے یا ریہڑی, آپ بزنس مین ہیں یا ملازم, آپ بروکر ہیں یا ایجنٹ کوئی بھی فزیکلی کام کر رہے ہیں اور آپ کے پاس روزانہ 3,5 گھنٹے فارغ ہوتے ہیں تو اس میں کوئی نہ کوئی آن لائن کام کریں۔۔۔ جاب یا فزیکلی بزنس کے ساتھ ساتھ آپ کو آن لائن کچھ نہ کچھ کرنا چاہئے آن لائن کی ترغیب کیوں دے رہا ہوں یہ ابھی سمجھاتا ہوں۔۔۔ آپ دنیا کا کوئی بھی فزیکلی بزنس کر رہے ہیں مثلاً آپ کی شاپ ہے کپڑا, جوتا, موبائل,…

سوشل میڈیا مارکیٹنگ کیوں ضروری؟

حامد حسن

آپ کے کاروبار کیلیے سوشل میڈیا مارکیٹنگ کیوں ضروری؟ آج کے دور میں کاروبار کرنے والے لوگوں کی اکثریت سوشل میڈیا مارکیٹنگ سے بے خبر ہیں۔ ٭Hamid Hassan سوشل میڈیا کی اہمیت ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں کم و بیش 3.2 بلین لوگ باقاعدگی سے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔سوشل میڈیا کی دنیا ناقابل یقین رفتار سے بدل رہی ہے، سوشل میڈیا مارکیٹنگ تیزی سے مارکیٹنگ کے ناگزیر پہلوؤں میں سے ایک بن چکی ہے جو حیران کن فوائد کے ساتھ ساتھ بہت آسانیاں فراہم کرتی ہے اور…

ہمارے خواب بڑے بڑے ہیں

ہمارے خواب بڑے بڑے ہیں۔۔۔ ہم راتوں رات کروڑ پتی بننا چاہتے ہیں۔۔۔ ہم وزیروں، وڈیروں، نوابوں اور حکمرانوں کی طرح لگزری اور عالیشان زندگی جینا چاہتے ہیں۔۔۔ہماے لئے ان کی زندگی آئیڈل ہوتی ہے۔۔۔ ہم عمر بھر اس بات کی تمنااور آرزو کرتے ہیں کہ ہماری زندگی بھی ان جیسی عالیشان ہوجائے۔۔۔ ہم دنیا کا کامیاب اور خوشحال ترین انسان اسی کو سمجھتے ہیں جس کے پاس ڈھیر سارابنک بیلنس ہے، مہنگی گاڑیاں، عالیشان بنگلے،کوٹھیاں اور لگزری گاڑیاں ہیں، جس کی زندگی میں ہر نعمت موجود ہے۔۔۔ ہم ہمیشہ…