کمردرد سے نجات میں مددگار گھریلو ٹوٹکے

0
352

آپ بیٹھتے ہیں تو آپ کے کمر کے نچلے حصے میں درد ہوتا ہے، کھڑے ہونے پر بھی تکلیف محسوس ہوتی ہے جبکہ لیٹنے پر بھی کوئی سکون نہیں ملتا۔
تو آپ کو کمر کے نچلے حصے میں درد یا ٹیل بون پین کا سامنا ہے جو کہ انتہائی تکلیف دہ تجربہ ہوتا ہے۔
اگر آپ کو اس تکلیف کا سامنا کافی عرصے سے ہے تو اس سے بچنے کے لیے درج ذیل گھریلو ٹوٹکے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

گرم یا ٹھنڈے سے مدد لیں
اس کے لیے آپ کو گرم پانی کی بوتل یا ایک آئس پیک کی ضرورت ہوگی، پانی کی بوتل یا آئس پیک کو متاثرہ حصے پر 20 منٹ کے لیے رکھ دیں، اس عمل کو دن میں 3 سے 4 بار دہرائیں۔ یہ ٹوٹکا کمر کے نچلے حصے میں درد سے نجات کے لیے بہت زیادہ عام استعمال ہوتا ہے اور مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں بھی یہ بات سامنے آچکی ہے کہ اس طریقہ کار سے کمر کے درد میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس سے ورم بھی کم ہوتا ہے۔
مالش بھی فائدہ مند
سرسوں، ناریل یا کسی بھی قسم کے مالش کے لیے استعمال ہونے والے تیل سے متاثرہ حصے پر 10 سے 15 منٹ تک نرمی سے دباﺅ ڈالتے ہوئے مساج کریں۔ اس طریقہ کار کو دن میں 2 بار آزمانا کمردرد میں کمی لاتا ہے، چند دن تک اسے آزمانے سے آپ اس درد سے ہمیشہ کے لیے نجات پاسکتے ہیں۔
وٹامنز کا استعمال
کمر کے نچلے حصے میں درد اکثر وٹامن ڈی، بی 6 اور بی 12 کی کمی کا نتیجہ ہوتی ہے، وٹامن ڈی ہڈیوں کی صحت مستحکم رکھنے کے لیے ضروری ہے اور اس کی کمی ہڈیوں کے تکلیف دہ عارضے کا باعث بنتی ہے۔ وٹامن ڈی کیلشیئم کے ساتھ مل کر ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے جبکہ بی وٹامن ہڈیوں کی صحت کے لیے حفاظت کا کام کرتے ہیں۔ اگر آپ اکثر کمردرد کے شکار رہتے ہیں تو دن کی روشنی میں زیادہ گھومیں اور سی فوڈ، انڈے، پنیر، مٹر، چکن اور دالیں وغیرہ زیادہ کھائیں۔
کیسٹر آئل
چند قطرے کیسٹر آئل کو معمولی گرم کرکے اسے متاثرہ حصے پر لگائیں اور پھر بینڈیج سے کور کرلیں، یہ کام ہر رات سونے سے پہلے کریں، یہ کمردرد سے نجات کا بہترین ٹوٹکا ہے، کیسٹر آئل ورم کش خصوصیات کا حامل ہوتا ہے جو کمردرد سے فوری ریکوری میں مدد دیتا ہے۔

Leave a Reply