پیٹ پھولنے سے نجات دلانے میں مددگار مزیدار پھل

0
454

پیٹ پھولنا جسمانی عدم اطمینان کا باعث ہی نہیں بنتی بلکہ ایسا لگتا ہے جیسے معدہ غبارے کی طرح پھول کر پھٹ نہ جائے۔

اس عارضے میں غذائی نالی میں بہت زیادہ گیس بھر جاتی ہے اور بہت زیادہ تکلیف بھی محسوس ہوتی ہے۔

بہت زیادہ یا بہت تیزی سے کھانے کے نتیجے میں پیٹ پھول جاتا ہے یا یوں کہہ لیں اندر سے سوج جاتا ہے جس کے نتیجے میں کافی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔

تاہم اب ایسی غذاﺅں یا مشروبات کی شناخت آسان نہیں ہوتی تو اس تکلیف سے نجات کے لیے فوری طورپر کیا کرنا چاہیے؟

تو اس کا علاج ایک مزیدار پھل میں چھپا ہے اور وہ ہے کیلا۔

کیلے پوٹاشیم سے بھرپور پھل ہے جو نمکین غذاﺅں جیسے جنک فوڈ اور چپس سمیت فروزن غذاﺅں کے باعث پیٹ پھولنے کے مسئلے سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے۔

غذا میں زیادہ نمک بھی پیٹ پھولنے کا باعث بنتا ہے کیونکہ یہ نمک جسم میں پانی کو ایک جگہ اکھٹا کردیتا ہے۔

دوسری جانب پوٹاشیم نمک کے اس اثر کی روک تھام کرنے والا جز ہے اور جسم میں پوٹاشیم۔ نمکیات کو متوازن رکھنا پانی کے توازن کے لیے بھی ضروری ہوتا ہے۔

اگر رات کو کھانے کے بعد صبح اٹھنے پر پیٹ پھولنے کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو کیلوں کو کھانا اس مسئلے کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

کیلوں میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے جو معدے میں صحت کے لیے فائدے مند بیکٹریا کی نشوونما کرتا ہے جبکہ نظام ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔

Leave a Reply