موچرس

0
727

موچرس

موچرس کا انگریزی نام  Silk Cotton Tree Gum/سلک کاٹن ٹری گم ہے۔

جبکہ نباتاتی نام: Scientific Name:Ceiba pentandra ہے۔ 

جبکہ عربی نام : لبان شجرة القطن والحرير

 جبکہ ہندی نام Hindi Name:सिल्क कॉटन ट्री गम ہے۔

 Silk Cotton Tree Gum موچرس super pansar 350x350 1 1
موچرس سنبھل درخت کی گوند ہے جب پہلے نکلتی ہے تو سفید گاڑھی اور لیس دار ہوتی ہے۔ لیکن خشک ہوکر سرخ رنگ کے گول کھوکھلے ٹکڑوں کی صورت اختیار کرلیتی ہے، اور یہ آسانی سے ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی ہے۔ جب سنبھل کے درخت پر گوند نکلتی ہے تو وہ خوبصورت یاقوتی رنگ کی ہوتی ہے۔ گوند اتار لینے کے کچھ عرصہ بعد خوبصورت رنگ قائم نہیں رہتا بلکہ یہ سیاہی مائل رنگت اختیار کر لیتی ہے۔

موچرس سنبھل کی گوند کے خواص اور استعمال 800x500 1 2
موچرس کا ذائقہ کسیلا اور لیس دار ہوتا ہے۔جبکہ اس کا مزاجسرد خشک درجہ سوم ہے۔ یہ قابض، مجفف حابس الدم ممسک سیلان الرحم، مغلظ منی ہے۔ جبکہ اس کا نفع خاص یہ ہے کہ یہ ممسک و مغلظ منی حابس سیلان الرحم ہے۔ موچرس دیر ہضم ہوتی ہے گرم مصالحہ جات اور دار چینی سے اس کی اصلاح کی جاسکتی ہے۔
موچرس کوحابس، اسہال، جریان و رقت سلسل البول، کثرت حیض اور سیلان الرحم کے لیے سفوفات یا معاجین میں شامل کرتے ہیں۔ قابض ہونے کے باعث استحکام دندان کی غرض سے سنونات میں شامل کرتے ہیں۔ جوش دہن جوکہ پارہ کی وجہ سے ہو اس کے جوشاندے سے مضمضہ (کلی) کراتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عقرقرحا

معجون موچرس

یہ معجون خواتین کے مرض سیلان (لیکوریا) میں نہایت مفید ہے۔ رحم کی خراب رطوبتوں کو خشک کرتی ہے اور رحم کو طاقت دیتی ہے۔

معجون موچرس

آملہ خشک 50 گرامزعفرانزعفرانزعفرانزعفران
بنسلوچن 50 گرام
بہیڑہ 50 گرام
پوست انار 75 گرام
پوست ہلیلہ زرد 50 گرام
حب الاس 50 گرام
سپاری 50 گرام
گل سرخ 50 گرام
گل ارمنی 25 گرام
گل ملتانی 25 گرام
مازو سبز 50 گرام
موچرس 50 گرام
موصلی سفید 100 گرام
موصلی سیاہ 100 گرام
نشاستہ گندم 50 گرام
رب انار شیریں 150 گرام
رب بہی 150 گرام
قوام شکر 2 کلو گرام

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: تمام دواؤں کو کوٹ چھان کر سفوف تیار کریں۔ اس کے بعد رب انار اور رب بہی اور قوام شکر تینوں کو پتیلے میں ڈال کر آگ پر رکھیں۔ جب یہ گرم ہو جائیں تو نیچے اتار لیں اور ان میں تھوڑا تھوڑا سفوف ڈالتے جائیں اور مکس کرتے جائیں، جب تمام سفوف حل ہوجائے تو اسے شیشے کے مرتبان میں محفوظ کرلیں۔ 10 گرام یہ معجون صبح کو 250 ملی لیٹر دودھ کے ساتھ استعمال کرائیں

Leave a Reply