پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی کڑی شرط سامنے آگئی

624222 5535840 IMF updates 1

پاکستان کےلئےعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے اقتصادی پیکیج کی کڑی شرط سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے پیکیج کےلئے ہونے والے مذاکرات میں عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی موجود ایکسچینج ریٹ پالیسی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کے تعین کی پالیسی پر اعتراض کیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نہیں چاہتا کہ حکومت ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کنٹرول کرے۔

مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ پاکستان روپے کی قدر مستحکم رکھنے کی پالیسی ترک کرے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت کا تعین مارکیٹ خود کرے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی اعتراف کیا کہ آئی ایم ایف نے نئی ایکسچینج پالیسی لانے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نئی ایکسچینج پالیسی کا اعلان آئی ایم ایف سے قرض کے معاہدے میں شامل ہوگا،عالمی مالیاتی ادارہ چاہتا ہے نئی ایکسچینج ریٹ پالیسی کا باقاعدہ اعلان ہو۔

Leave a Reply