فائبرومائلجیا 𝑭𝒊𝒃𝒓𝒐𝒎𝒚𝒂𝒍𝒈𝒊𝒂
فائبرومائلجیا ایک لمبے دورانیے والی بیماری ہے جس میں آپ کے پورے جسم میں درد اور ہاتھ لگانے پر دکھن محسوس ہوتی ہے, اس کے ساتھ ہی تھکاوٹ اور نیند بھی متاثر ہوتی ہے. اس بیماری کی وجہ ابھی تک نہیں پتہ چل سکی لیکن اس کا علاج ممکن ہے. جن لوگوں کو فائبرومائلجیا ہو ان میں درد کی حساسیت کافی بڑھ جاتی ہے. جسم کے جوڑوں, پٹھوں اور مہروں کے ارد گرد کھچاؤ ہوتا ہے. آرام کرنے کی کوشش سے درد کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے اور شدت میں کمی ورزش میں مصروف رہنے سے ہوتی ہے.
ع͟ل͟ا͟م͟ا͟ت͟
1- پورے جسم میں درد اور اکڑاؤ محسوس ہونا
2- دن کے وقت تھکاوٹ
3- ڈپریشن اور پریشانی میں رہنا
4- نیند کا نہ آنا
5- سوچنے, دھیان لگانے اور یادداشت کا مسلہ ہونا
6- سر میں درد رہنا
7- جوڑوں میں درد ہونا خصوصاً صبح بیداری کے بعد
8- اسہال اور قبض
9- ہاتھ پیر کا سن ہونا
10- چڑچڑا پن
ف͟ا͟ئ͟ب͟ر͟و͟م͟ا͟ئ͟ل͟ج͟ی͟ا͟ ͟ک͟ی͟ ͟و͟ج͟و͟ہ͟ا͟ت͟
ابھی تک کی تحقیق کے مطابق اسے جینیاتی بیماری بھی کہا جا رہا ہے اور عمر کے ڈھلنے کے ساتھ ساتھ پیدا ہونے والی بیماریوں میں بھی شامل کیا جا رہا ہے, مزید یہ کہ مستقل ذہنی دباؤ یا نیند کا نہ آنا بھی فائبرومائلجیا کی طرف لے جاتا ہے لیکن اصل وجہ ابھی تک شامل تحقیق ہے.