جوارش شاہی اجزاء اور طریقہ

0
1051

 جوارش شاہی اجزاء اور طریقہ

لاجواب اجزاء

جوارش شاہی باکمال فوائد سے بھرپور ہے۔ ضعف بدن، دل کو تقویت دیتی ہے، خفقان اور گھبراہٹ وحشت کو دور کرتی ہے۔ وسواس سوداوی مالیخولیا کے لیے بہت مفید ہے۔ تبخیر معدہ کا قلع قمہ کرتی ہے۔

مزاج تر گرم

اجزاء نسخہ

مربہ آملہ ……….. 300 گرام

مربہ ہرڑ ………… 300 گرام

مربہ سیب ………… 300 گرام

گل قند………….. 125 گرام

زرشک…………… 250 گرام

الائچی چھوٹی……. 25 گرام

طباشیر………….. 25 گرام

کشنیز(خشک دھنیا)…………….. 25 گرام

ورق نقرہ(چاندی پیپر)…………. 20 عدد

رب انار…………….160 ملی لیٹر

چینی…………….. 500 گرام

عرق گلاب یاعرق بیدمشک .. 1 لیٹر

Health

ترکیب تیاری

1۔مربہ جات کی گٹھلیاں نکال لیں

2۔زرشک کی ڈنڈی دور کر کے ایک بار. دھو کر خشک کر لیں۔

3۔دیگر اجزاء کو کو باریک کرنے میں مبالغہ کریں۔

4۔رب انار….عرق گلاب میں چینی ڈال کر قوام کر لیں….

5۔مربہ جات زرشک کو قیمہ والی مشین سے نکال لیں یعنی باریک کر لیں۔پھر سب کو قوام میں شامل کر دیں۔ورق چاندی کو بھی ڈال کر ایک بار اچھی طرح… مکس کر لیں.

ورق چاندی اگر نہ شامل کرنا چاہیں تو نہ کیجئے رب انار نہ ملے تو انار کا رس 300 ملی لیٹر شامل کر لیں۔ یہ تھا اصل طریقہ بنانے کا

جوارش شاہی بنانے کا ایک اور آسان طریقہ

مربہ جات زرشک کو صفائی کےبعد عرق گلاب میں ڈال کر شیک کر لیں

اس شیک کو پتیلے میں ڈال کر رب انار یا رس انا اور چینی شامل کر کے…. ہلکی آنچ پر پکائیں جب گاڑھا ہو جائے تو نیچے اتار کر ٹھنڈا ہونے پرمسفوف ادویات شامل کیجئے زیادہ دیر تک رکھنا ہو تو نیم گرم میں في کلو کے حساب سے آدھا گرام سوڈیم بینزوویٹ شامل کیجئے

جوارش شاہی کے فوائد

مالیخولیا، خفقان، تبخیر اور قبض میں مفید ہے ،مقویٔ قلب اور اعضائے رئیسہ ہے، دھڑکن اور بےچینی کو دور کرتا ہے۔ ضرورت سے زیادہ پیاس بجھاتا ہے،

ہضم کا درست نہ ہونا سینہ میں جلن ہونا قبض جگر کے أفعال کا سست ہونا کرارے پاپڑ وغیرہ کھانے والے بچوں کیلئے  بہترین ٹانک ہے۔

مصالحہ دار پکوان غذائیں کھانے کی وجہ سے پریشان معدے کی طرح طرح کی تکالیف۔ جواریش شاہی معدہ کو مضبوط بناتا ہے۔ اس سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے۔

سائیکنیوروسس اور طفیلی میں فائدہ مند ہے۔

مقدار خوراک

5 گرام سے 7 گرام کھانے کے بعد…….ھمراہ پانی

بچوں کو عمر کے مطابق 1 گرام سے 3 گرام تک….. دن میں 2 سے 3 بار۔

آپ ہم سے بھی گھر بیٹھے جوارش شاہی منگوا سکتے ہیں

وٹس اپ: 03470005578

Jawarish Shahi strengthens the stomach. It increases appetite.

Beneficial in psychoneurosis and palpitation.

Relieves throbbing and restlessness. Quenches excessive thirst.

یعالج الخفقان والارتیاب والوسوسة و یزیل بخارات المعدة و یقوی القلب والدماغ۔

Leave a Reply