تخم کونچ

0
2065
تخم کونچ

تخم کونچ

کونچ جلونی بوٹی، لاطینی میں Mucuna pruriens ، دیگرنام۔ کونچ پھل ہندی میں یاکماچہ سنسکرت میں شوک شمبی گجراتی میں کنواج پنجابی میں جلونی بوٹی کہتے ہیں ۔

تخم کونج 1

ماہیت۔

کونچ ایک بیل دار بوٹی ہے جو ارد گرد کے درختوں پر چڑھ جاتی ہے اس کا تنا سخت ہوتاہے
پتے تین چار انچ لمبے ڈیڈھ دو انچ چوڑے سیاہی مائل گہرے سبز سیم کے پتوں کی طرح تین تین جن پر رواں ہوتاہے۔پھول کی ڈنڈی آٹھ نو انچ لمبی جن پر پھول گچھوں میں لگتے ہیں
ان کا رنگ نیلا بیگنی ہوتاہے پھلی تین چار انچ لمبی اور آدھ انچ چوڑی بھورے رنگ کی ہوتی ہے
ان پر رواں ہوتاہے اگریہ جسم پر لگ جائے تو شدید خارش پیداکرتاہے اس پھلی کے اندر تخم بھرے ہوتے ہیں اسکے اندر تخم لوبیا کے مشابہ لیکن اس سے کچھ بڑے چکنے سیاہی مائل تخم نکلتے ہیں ۔
جن کے اوپر پتلامگر سخت چھلکا ہوتاہے
اور اندر سے سفید رنگ کی چکنے سیاہی مائل تخم نکلتے ہیں جن کے اوپر پتلامگر سخت چھلکا ہوتاہے
اور اندرسے سفید رنگ کی گری نکلتی ہے ۔
اسی کو مغزکونچ کہاجاتاہے جوکہ بطوردواءمستعمل ہے ۔تازہ پھلی مخملی جیسی شوخ رنگ والی دھاری دار نہایت خوبصورت معلوم ہوتی ہے۔
مغز کارنگ سیاہ اور اندر سے سفید جبکہ ذائقہ تلخ و تیز ہوتاہے۔اس کی دو اقسام ہیں ۔
۱۔
خودرو۔
۲۔
باغوں اور کھیتوں میں لگائی جاتی ہے۔

مقام پیدائش۔

وسط ہند بمبئی کالکا پٹھان کوٹ اور بنگال میں خودرو ہوتی ہے۔
مزاج۔
معتدل مائل بہ سرد ۔
افعال و استعمال۔
مقوی اعصاب اور مغلظ منی ہے امساک لاتی اور باہ کو قوت دیتی ہے اس لئے رقت منی سرعت جریان اور ضعف باہ کیلئے سفوفات اور معاجین میں شامل کرتے ہیں اس کی تاثیرتخم اٹنگن کے مشابہ ہے اس کو سفوف کوزہ مصری ملاکر مذکورہ امراض میں دودھ کے ساتھ کھلانا مفیدہے۔
نوٹ۔
جیساکہ ماہیت میں بیان کیاجاچکا ہے کہ پھلی کاروان جسم پرلگ کر خارش اور درد پیداکرتاہے تو اس مقام پر چکنائی نہ لگائیں ۔
اسکے لگنے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے بلکہ املی کو پانی یا کلونجی میں بھگو کر اس سے مقام ماؤف کودھونے سے تکلیف رفع ہوجاتی ہے۔
نفع خاص۔
مغلظ و ممسک۔
مضر۔
بے چینی اور متلی پیداکرتاہے۔
مصلح۔
روغن مصطگی و گوند ببول ۔
بدل۔
موصلی سنبل اور تخم اٹنگن ۔
مقدارخوراک۔
تین سے پانچ گرام تک۔

تخم کونچ

ہومیو پیتھک میں استعمال

ہومیو پیتھک میں اس کا نام Dolchos ہے
یہ دائیں جانب کی دوا ہے
جلد اور جگر کی علامات نمایاں ہوتی ہیں
سخت خارش جس کے ساتھ دانے نہیں بنتے
بوڑھے افراد کی خارش
قبض کے ساتھ خارش
یرقان جلد پر زرد داغ اور ساتھ خشک خارش
خون بواسیر کا رجحان
زیادتی رات کو کھجلانے سے دائیں جانب
طاقت: 6 اور خونی بواسیر میں مدر ٹنکچر

نسخہ 

🌱 نسخہ:
ثعلب مصری 150گرام
ستاور
موصلی سفید انڈیا
موصلی سیاہ
موصلی سمبھل
گوکھرو
لاجونتی
تالمکھانا
تخم کونچ
سب 150گرام
ثعلب پنجہ 100 گرام
مصری ڈیڑھ کلو
گھی دیسی ڈیڑھ کلو
تمام ادویہ کا باریک الگ الگ سفوف تیار کريں پھر ایک جگہ ملا لیں اور گھی کی مدد سے لڈو تیار کریں
فوائد ۔ جریان منی سرعت انزال انتشار کی کمی قوت باہ کا خزانہ ھے بوڑھے بھی جوان ہو جاتے ھیں۔ایک لڈو روزانہ ھمراہ شیر گاٶ ۔
🍀 نسخہ۔
اجزاء
گوکھرو 2 تولہ۔تخم کونچ 2 تولہ۔بیج بند 1 تولہ۔ستاور 2 تولہ ۔بداری قند 3 تولہ ۔اسکند ناگوری ۔1 تولہ۔بہمنین 2 تولہ ۔ست گلو 6 ماشہ ۔لال چندن ۔1 تولہ۔ الائچی خورد 1 تولہ ۔مگھاں 1 تولہ ۔تالمکھانہ 1 تولہ۔
ترکیب تیاری ——
تمام ادویات کا سفوف بنا لیں۔ اور 5 سیر شیر گاؤ لیکر آگ پر چڑھا لیں نرم آنچ پر دودھ کو پکائیں جب نصف رہ جائے تو سفوف مذکورہ شامل کر لیں۔ اور دوبارہ آگ پر چڑھا کر مثل کھویا بنائیں ۔جب قریب بشکل کھویا ہو جائے تو دو سیر شکر سفید شامل دوا کریں ۔ آگ سے اتار لیں ۔خشک ہونے پر چاہیں تو ڈلیاں بنائیں یا ایسے رہنے دیں
خوراک ۔
5 تولہ صبح ہمراہ دودھ گائے.
🍃یہ جو نسخہ میں آپ کو بتا رہا وہ انگلش گولیوں سے بھی کئ گنا زیادہ طاقتور ھے یہ صرف ایک دو چیزوں سے ہی بنتا ھے
آپ نے تخم کونچ کو پہلے دودھ میں ڈال کر ایک رات کے لیے رکھ دیں صِبح تخم کونچ کا چلھکا اتار کر باریک کر لیں
اس کے بعد بوہڑ کے دودھ میں ڈال کر خشک کر لیں اس کے دوبارہ باریک کر کہ 5 گرام سفوف رات کو دودھ کے ساتھ استعمال کریں
دس دن کے استعمال سے امساک زبردست ھو گا ۔
🍁معجون خاص مقوی مولد منی اور شہوت کامل پیدا کرتی ہے چہرہ کا رنگ نکھارتی ہے مقوی جگر و معدہ ہے ۔چند روز میں اتنی قوت پیدا کرتی ہے کہ تمام شب پہلوانی کر سکتے ہو ۔ ادویہ کے معیار اور مقدار سہی ہو🌿 نسخہ — جائفل ۔جاوتری ۔لونگ ۔عاقر قرحا اصلی ۔دار چینی ۔خولنجان ۔الائچی خورد ۔ہرایک 1 تولہ ۔چوب چینی ۔مصطگی رومی ۔موصلی سیاہ و سفید 1 تولہ ۔تخم اوٹنگن ۔تخم مولی ۔تخم کونچ ۔۔تخم گزر ۔مالکنگنی ۔ہر ایک 7 گرام ۔ثعلب مصری ۔اسپند بریان ۔منڈی ۔ہر ایک 1 تولہ ۔ناگسیر ۔ہلیلہ سیاہ ۔شقاقل مصری ہر ایک 1 تولہ ۔زعفران کشمیری 6 گرام ۔ ترکیب۔ تمام ادویہ کو علیحدہ علیحدہ کوٹ لیں ۔بعدہ معروف شہد میں معجون تیار کر لیں ۔اور زعفران کو عرق گلاب میں حل کرکے شامل دوا کریں خوراک۔ 1 تولہ ہمراہ صبح دودھ کے ساتھ ایک بار ۔۔شہد خالص ادویہ سے 3 گنا ۔۔۔آزمودہ ھے. ھم خود بنا کر استعمال کرواتے ھیں.

تخم کونچ کا اوپر والا حصہ کور زہریلا ہوتا ہے استعمال سے پہلے اس کا طریقہ ضرور جان لیں نہی تو نقصان ہو گا

قوت باہ کے اعلیٰ چیز ہے

  • تخم کونچ آدھا کلو
  • تخم مکھارہ آدھا کلو
  • گائے کا دودھ ایک کلو

نسخہ بنانے کا طریقہ نوٹ فرمالیں:

تخم کونچ اور تخم مکھارہ کو گائے کے دودھ میں ڈال کر ابال لیں ۔ پھر کسی برتن میں ڈال کر اچھی طریقہ سے پیس لیں۔ سب نسخہ تیار ہے ۔ 

نسخہ استعمال کرنے کا طریقہ نوٹ فرمالیں:

ایک گلاس گائے کے کچے دودھ کے ساتھ 3 گرام ایک ہفتہ تک کھائیں ۔

نسخہ کے فوائد:

 مردانہ طاقت میں اتنا اضافہ ہو گا کہ رات بھر میں مرد 20 عورتوں کو خوش کر سکتا ہے۔ جتنا ہو سکے آگے پہنچائیں انشاءاللہ صدقہ جاریہ بن کر ثواب دارین کا باعث بنے گا

تخم کونچ اور ٹیسٹوسٹیرون لیول

بہت سی غذائیں اور جڑی بوٹیاں ٹیسٹوسٹیرون لیول میں اضافہ کرتی ہیں مثال کے طور پر جو کا دلیہ، انڈے کی زردی، کیلا، ڈیری مصنوعات، چاکلیٹ پاؤڈر، شہد، زیتون، بادام، کھجور، گوشت، ٹیونا فش، سائمن فش، پالک، بند گوبھی، لہسن وغیرہ یہ ایسی غذائیں ہیں جوٹیسٹوسٹیرون لیول کو بڑھا دیتی ہیں اسی طرح تخم کونچ ( مدبر)، اسگند (پاکستانی)، موصلی سفید (انڈیا)، ستاور، سلاجیت، کلونجی، مروارید، چہار مغز اور دیگر بہت سی جڑی بوٹیاں آپ کے ٹیسٹوسٹیرون لیول میں اضافہ کرتی ہیں۔ لیکن ہم آپ کو صرف ایک ایسی چیز استعمال کرنے کا صحیح طریقہ بتا دیں گے کہ ایک غریب آدمی بھی اسے آسانی سے خرید سکے گا۔ اس کو بنانا اورکھانا بھی آسان، اس کا کوئی سائیڈ ایفکٹ بھی نہیں۔

ہر مغلظ کی ایک اپنی افادیت ہوتی ہے لیکن تخم کونچ میں ایسے زبردست خواص پائے جاتے ہیں کہ یہ بوڑھوں کو جوان بنا دیتا ہے، باڈی بلڈرز اور کھلاڑیوں کے مسلز کی گروتھ کر کے ان کا سٹیمنا امپروو کرتا ہے۔ موڈ کو فریش رکھتا ہے، ٹیسٹوسٹیرون لیول میں اضافہ کر کے سپرم کی افزائش کرتا ہے اور آپ کو بانجھ پن سے محفوظ رکھتا ہے اور جو لوگ بانجھ پن کا شکار ہیں ان کے لئے تو یہ بے حد مفید ہے۔

تخم کونچ کی پہچان اور اقسام

فوائد کے اعتبار سے تخم کونچ سیاہ کا شمار درجہ اول میں ہوتا ہے لیکن اسے ہماری بدقسمتی کہئے کہ جو سب سے بہترین چیز ہے وہ پاکستان میں دستیاب نہیں اور انڈیا میں اتنا زیادہ ہے کہ لوگ اس کو بطور سبزی بھی استعمال کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں پنسار سے صرف دو قسم کا تخم کونچ ملتا ہےایک بلکل سفید لیکن پیج کا سائز کافی بڑا ہوتا ہے دوسرا دیسی تخم کونچ اس کے بیج کا سائز چھوٹا اور بیرونی چھلکے کا رنگ ہلکا گندمی اور اس پر نشان ہوتے ہیں۔

جس طرح گندم کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے زہریلی گولی استعمال کی جاتی ہے اسی طرح تخم کونچ کی بوری میں بھی یہ گولی رکھی ہوتی اس لئے اس کو دھونے اور مدبر کرنے کے بغیر استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

تخم کونچ کو مدبر کرنا کیوں ضروری ہے

تخم کونچ کو چھلکے سمیت استعمال کرنے سے الرجی ہو سکتی ہے۔ قے کا باعث بھی بن سکتا ہے، طبیعت میں بے چینی، اضطراب اور تیزی پیدا کرتا ہے۔ اس لئے تخم کونچ کا چھلکا اتار کر یعنی مدبر کر کے استعمال کرنا چاہئے۔ تخم کونچ کو پانی یا دودھ میں بوائل کرنا ضروری نہیں ہے مقصد صرف چھلکا اتارنا ہے۔ آپ تخم کونچ کو 12 یا 16 گھنٹوں کے لئے پانی میں بھگو کر رکھ دیں جب چھلکا نرم ہو جائے تو چھلکا اتار کر پھینک دیں اور بیجوں کو دو گھنٹے دھوپ میں رکھیں تاکہ فنگس سے محفوظ رہیں اس کے بعد سایہ میں اچھی طرح خشک کر کے اس کا پاؤڈر بنا لیں اور مزے اڑائیں۔

تخم کونچ کی مقدار خوراک اور طریقہ استعمال

تخم کونچ صرف بالغ افراد کو ہی استعمال کرنا چاہئے نابالغ اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں۔ بالغ افراد کے لئے تخم کونچ کے سفوف کی مقدار خوراک 6 گرام تک ہے، یعنی ایک چائے کا چمچ، گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈے دودھ کے ساتھ اور سردیوں کے موسم میں نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ تخم کونچ کا مزاج سرد تر ہوتا ہے اس لئے اس کو رات کے وقت استعمال نہ کریں۔ صبح ناشتہ کے آدھا گھنٹہ بعد اور عصر کی نماز کے بعد استعمال زیادہ مفید رہتا ہے۔ جن کا معدہ لکڑ ہضم، پتھر ہضم ہے وہ پانی کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔شکریہ

یہ بھی پڑھیں: گیڈر تمباکو موتھر

Leave a Reply