سید عبدالوہاب شاہ شیرازی کے فکری و تحقیقی مضامین کا باضابطہ پلیٹ فارم
طب و صحت

بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار مزیدار میوہ

سید عبدالوہاب شاہ
662 مشاہدات
بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار مزیدار میوہ
اخروٹ کھانے کی عادت بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے اور ذیابیطس ٹائپ ٹو سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ جریدے جرنل نیوٹریشن ریسرچ اینڈ پریکٹس میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانا بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کے ساتھ بلڈ پریشر کو بھی ریگولیٹ کرتا ہے۔ اس کی وجہ اخروٹ میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہیں جو فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھا کر گلوکوز لیول کو کم کرتے ہیں۔ ذیابیطس کے شکار افراد بھی اخروٹ کو روزانہ کھا کر اپنے بلڈشوگر لیول کو مستحکم رکھ سکتے ہیں۔ اس تحقیق میں 119 افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا جو میٹابولک سینڈروم کا شکار تھے۔ ان لوگوں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا اور ایک گروپ کو 16 ہفتے تک روزانہ 45 گرام اخروٹ کا استعمال کرایا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو سفید ڈبل روٹی کھانے کی ہدایت کی گئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اخروٹ کھانے والے گروپ کے افراد میں بلڈ شوگر لیول کو مستحکم پایا گیا جبکہ فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بہتر ہوگئی جس سے ہائی بلڈ پریشر کو بھی فائدہ ہوا۔ محققین کا کہنا تھا کہ جنک فوڈ کی جگہ اخروٹ کھانے کی عادت ذیابیطس کے مریضوں کی صحت بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے جبکہ صحت مند افراد بلڈ شوگر بڑھنے کے مسئلے کو ٹال سکتے ہیں۔
اس کالم کو شیئر کیجیے:
سید عبدالوہاب شاہ

تحریر: سید عبدالوہاب شاہ

بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)

آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔

اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز

مہربان شفاء خانہطب و صحت
3

مہربان شفاء خانہ

مہربان شفاء خانہ روحانی و جسمانی سکون کا مرکز اسلام آباد کے معروف علاقے گولڑہ اسٹیشن روڈ پر واقع مہربان شفاء خانہ ایک ایسا ادارہ ہے جہاں جسمانی و روحانی امراض کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں کیا جاتا

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈولطب و صحت
7

فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول

فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول 2025 قومی طبی کونسل نے سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری کر دیا اسلام آباد (نکتہ گائیڈنس نیوز) قومی طبی کونسل حکومت پاکستان نے فاضل الطب و الجراحت کے سالانہ امتحانات 2

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندیطب و صحت
8

ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی

ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی: اسلام آباد ہیلتھ کیئر کا نیا فیصلہ اسلامی و یونانی طب میں حجامہ یعنی خون نکالنے کا طریقۂ علاج نہایت مؤثر، مقبول اور سنتِ نبوی ﷺ سے ثابت ہے، جسے دنیا بھر میں طبِ م

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←