Eat figs for free || تازہ انجیر مفت کھائیں وادی کونش چنارکوٹ میں مفت انجیر کھائیں اور خوبصورتی کی سیر کریں۔
Tag: travel
چنارکوٹ انٹرچینج سیروسیاحت
چنارکوٹ انٹرچینج سیروسیاحت ضلع مانسہرہ میں سی پیک کے کنارے چنارکوٹ انٹر چینج سے باہر نکل کر بائیں طرف وادی کونش پٹیاں، نلیاں، نلہ ڈنہ اور کھبل کی سیر کریں۔ یہ مقامات ہیں جہاں لوگ نہیں آرہے حالانکہ یہ جگہیں کاغان ناران سے زیادہ خوبصورت ہیں۔ یہ انتہائی پر امن علاقہ ہے۔ البتہ سڑک کچی پکی ہے۔ فی الحال ہوٹل وغیرہ بہت کم ہیں لیکن آپ اپنے ہوٹل سے دن دن کو یہاں وزٹ کر سکتے ہیں۔
امریکہ کا ویزا اپلائی کرنے کا طریقہ
امریکہ کا ویزا اپلائی کرنے کا طریقہ امریکی ویزا کےلئے اپلائی کرنے کیلئے آن لائن طریقہ رائج ہے۔ جس کے مطابق آپ آن لائن ایپلی کیشن سسٹم کی ویب سائٹ ceac.state.gov/genniv پر الیکٹرانک ویزا فارمDS-160 پُر کر کے enter کریں اور اس کے کنفرمیشن پیج کا پرنٹ نکال لیں۔ اب دوسرا مرحلہ ویزا فیس جمع کرانے کا ہے۔ اس کیلئے ustraveldocs.com/pk کھول کر اپنی آئی ڈی بنائیں اور پیمنٹ آپشن پر کلک کریں۔ویزا ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے آن لائن فیس جمع کرانی ہے تو یہ آپشن منتخب کریں…