رومن اردو لکھنا چھوڑ دیں!

Roman Urdu

رومن اردو لکھنا چھوڑ دیں! رومن اردو(یعنی اردو کو انگریزی حروف تہجی سے لکھنا) (سید عبدالوہاب شیرازی) قوموں کی شناخت جن چیزوں سے ہوتی ہے ان میں سے ایک زبان اور رسم الخط بھی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بحیثیت مسلمان ہماری سب سے بڑی پہچان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ پر نازل ہونے والی کتاب قرآن پر حقیقی معنوں میں ایمان لانا ہی ہے۔زبان،رنگ و نسل، جغرافیہ وغیرہ ثانوی حیثیت رکھتے ہیں بلکہ ایک لحاظ سے ایمانی رشتے کے مقابلے میں ان کی کوئی…

ارطغرل ڈرامہ اور کرنے کا کام

ارطغرل ڈرامہ اور کرنے کا کام (سید عبدالوہاب شیرازی) پچھلے کچھ عرصے ترکی صدر رجب طیب اردگان کی سرپرستی میں بننے والا ڈرامہ غازی ارطغرل دنیا بھر میں کے مسلمانوں میں بہت مقبول ہو چکا ہے۔ اس کی شہرت ایک سال پہلے ہی پاکستان میں بھی ہو چکی تھی، لیکن ایک ماہ قبل وزیر اعظم کی ایڈوائس پر جب اسے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا گیا تو سوشل میڈیا پر کسی چیز کے وائرل ہونے کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ ارطغرل کی پہلی قسط صرف بیس دن میں پاکستان…

آئی ٹی کی دنیا کے ڈیجیٹل مداری

آئی ٹی کی دنیا کے ڈیجیٹل مداری

(سیدعبدالوہاب شاہ) پہلے مداری صرف میلوں ٹھیلوں ، اور تقریبات میں نظر آتے تھے ، لیکن جدید دور میں مداری بھی جدید ہوگئے ہیں، ٹیکنالوجی کااستعمال بھی سیکھ لیا ہے اور اپنی ڈگڈگی بھی بدل لی ہے۔پرانے مداری سڑک کنارے جب ڈگڈگی بجاتے تھے آہستہ آہستہ لوگ ان کے اردگرد جمع ہونا شروع ہو جاتے، جومداری جتنے زور سے اور جتنی تیزی سےڈکڈگی بجاتا اتنے ہی زیادہ لوگ جمع کرلیتا تھا۔مداری کا یہ کمال ہوتا تھا کہ وہ اپنی باتوں اور جسم کی حرکات و سکنات سے لوگوں کو اپنے…

کیا عوام کو ترجمہ قرآن پڑھنا ناجائز ہے

عوام کو ترجمہ قرآن پڑھنا

کیا عوام کو ترجمہ قرآن پڑھنا ناجائز ہے (نکتہ: سیدعبدالوہاب شیرازی) غلط بات آج کل ایک غلط بات مشہور کردی گئی ہے کہ عوام کو ترجمہ قرآن پڑھنا یاکسی آیت،رکوع کا مفہوم علماءکی تفاسیر سے ذہن نشین کرکے بیان کرنا ناجائز ہے۔چنانچہ اس غلط بات کو پھیلانے والے اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں اور عوام نے قرآن کریم کو محض برکت حاصل کرنے کی کتاب سمجھ کا طاقِ نسیان میں رکھ دیا ہے۔ہندوستان کی تاریخ سے واقف لوگ جانتے ہیں کہ یہاں 200سال تک انگریز حکومت کرکے گیا ہے،…

وحدت امت

نکتہ

وحدت امت سید عبدالوہاب شیرازی حضور اکرم ﷺ 23 سال کے مختصر سے عرصے میں ایک عظیم انقلاب برپا کرکے اور دنیا کا عظیم الشان نظام قائم کرکے گئے تھے، پھر خلفائے راشدین نے اس نظام کو مزید پھیلایا اور مضبوط کیا۔ لیکن بدقسمتی سے آہستہ آہستہ اس نظام کو کچھ لوگوں نے خراب کرنا شروع کیا اور تنزلی آتی گئی، لیکن پھر بھی جیسے کیسے یہ نظام خلافت 1924 ؁ء تک قائم رہا۔ 1924 ؁ء میں باقاعدہ اس نظام کے خاتمے کا اعلان ہوا اور اس وقت سے لے…

ڈی جی آئی ایس پی آر اور جامعۃ الرشید کے ندیدے

ڈی جی آئی ایس پی آر اور جامعۃ الرشید کے ندیدے (سیدعبدالوہاب شیرازی) جامعۃ الرشید پاکستان کا معروف و مشہور مدرسہ ہے، جس کی نسبت مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمہ اللہ کی طرف کی جاتی ہے۔ مفتی صاحب رحمہ اللہ نہایت ہی قناعت پسند اور حد درجہ متقی وپرہیزگار انسان تھے۔ ان کے ایک اشارے پر نہ صرف مال و دولت کے ڈھیر لگ سکتے تھے بلکہ لوگ اپنی جان نچھاور کرنے کو تیار ہو جاتے تھے۔ مفتی صاحب کی خاص بات یہ تھی کہ وہ کسی سے متاثر نہیں…

ربیع الاول کا پیغام

Iqbal Day 6

ربیع الاول کا پیغام (نکتہ: سید عبدالوہاب شیرازی) ربیع الاول کے حوالے سے دو سوال پیدا ہوتے ہیں، ایک یہ کہ ہم تذکرہ رسول کیوں کرتے ہیں؟ دوسرا سوال یہ کہ اللہ کیا چاہتا ہے کہ ہم تذکرہ رسول کیوں کریں؟۔ پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ: ۱۔ ہم تذکرہ رسول اس لئے کرتے ہیں تاکہ ہماری نسبت واضح ہوجائے، ہماری پوزیشن سامنے آجائے کہ ہم کس کیمپ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ دنیا میں طرح طرح کے کیمپ لگے ہوئے ہیں، طرح طرح کی دعوتیں، مذاہب اور ادیان ہیں۔…

10 جولائی

سید عبدالوہاب شیرازی آ ج صبح آذان فجر سے ایک گھنٹہ قبل زور دار دھماکوں سے اچانک میری آنکھ کھلی، پندرہ سے بیس سیکنڈ کے بعد ایک زور دار دھماکہ ہوتا اور میرے کمرے کی کھڑکی لرزجاتی۔ایسی گھبراہٹ جو عام طور پر کسی اچانک واقع یا زلزلے سے ہوتی ہے اور آدمی فورا ادھر ادھر بھاگتا ہے ایسی گھبراہٹ تو نہیں ہوئی۔ لیکن کلیجہ منہ کو آرہا تھا اور میں خلاف معمول اٹھا اور گھر سے باہر نکل گیا، یہ دھماکے ایک تسلسلے کے ساتھ تقریبا ہمارے گھر سے ڈیڑھ…

سنگین امراض کی وہ علامات جن سے ہر ایک واقف نہیں

4 16 7

انسان اور بیماری کے درمیان آنکھ مچولی چلتی رہتی ہے اور یہ ہماری زندگی کا حصہ ہے۔ مگر آپ کسی سنگین مرض کا شکار ہوجائیں تو کیا ڈاکٹر کے پاس جائے بغیر اس کا اندازہ لگانا ممکن ہے؟ جی ہاں ایسا ممکن ہے درحقیقت کچھ واضح آثار سامنے آجاتے ہیں جو کسی بیماری کے ابتدائی علامات ہوتے ہیں، بس آپ کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ کونسی علامت کس مرض کا اشارہ دے رہی ہوتی ہے۔ تو ایسی ہی علامات کے بارے میں جانیں جو سنگین امراض کی نشانی ہوتی…

استقبال رمضان، قرآن اور اقامت دین کی جدجہد

(سید عبدالوہاب شیرازی) قرآن اور اقامت دین کی جدجہد حضورﷺ استقبال رمضان میں تین بار صحابہ سے پوچھتے تھے: مَاذا یَستَقبِلُکم وَ تَستَقبِلُون؟ قالھا ثلاثا، فقال عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ: یا رسول اللہ وحی نزل؟ قالا لا۔ قال: عدو حضر؟ قال لا۔ قال فماذا؟ قال: ان اللہ یغفر فی اول لیلة من شہر رمضانَ لکل اہل ہذہ القبلة۔ واشار بیدہ الیہا (ابن خزیمہ۔ شعب الایمان۔ منذری۔ الترغیب والترہیب) کون تمہارا استقبال کررہا ہےا ور تم کس کا استقبال کررہے ہو؟۔ یا فرمایا: ایک آنے والا تمہارے سامنے آرہا…