قسط نمبر17 جادو ختم کرنے کے ناجائز طریقے

جب کوئی شخص کسی جادوگرعامل کے پاس جاتا ہے اور اپنا علاج کرواتا ہے تو وہ جادوگر جادو کو ختم کرنے کے لیے خود بھی شرکیہ اور حرام کام و عملیات کرتا ہے اور مریض سے بھی جانے انجانے میں ناجائز کام کرواتا ہے۔ چنانچہ خود تو ایسے افعال سرانجام دیتا ہے جو اس نے مختلف چلوں میں سیکھے ہوتے ہیں کہ ایسا ایسا کرنے سے شیطان جنات خوش ہوں گے اور تم جو کہو گے وہ پورا کریں گے۔ چنانچہ وہ موم بتیاں جلاتا ہے، کچھ پڑتا ہے اور…

قسط نمبر16 جادو کا توڑ

جادو کا توڑ کیسے کیا جائے اب میں اس نہایت ہی اہم موضوع کی طرف آرہا ہوں جس کی تلاش میں لوگ مارے مارے جعلی عاملوں کے پیچھے پھر رہے ہوتے ہیں، یعنی جادو کا توڑ کیا ہے؟ جیسا کہ اوپر بخاری و مسلم کی وہ مشہور حدیث بیان کی جاچکی ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے:” لبید بن الاعصم نامی ایک آدمی نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کردیا، آپکو خیال ہوتا تھا کہ آپ کسی کام کو کررہے ہیں، حالانکہ…

قسط نمبر15 کیا جادو واقعی اثر رکھتا ہے

کیا جادو واقعی اثر رکھتا ہے؟ کیا نبی پر جادو کا اثر ہوتا ہے؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ سحر یعنی جادو ایک حقیقت ہے ، اور اس کے اثرات انسانی زندگی پر ہوتے ہیں۔بلکہ سحر سے انبیاءکا متاثر ہونا بھی قرآن و حدیث سے معلوم ہوتا ہے۔ قرآن حکیم میں اللہ تعالیٰ نے حضرت موسی علیہ السلام کے واقعے کو بڑی تفصیل سے بیان کیا ہے : قال بل القوا فاذا حبالھم وعصیھم یخیل الیہ من سحرھم انھا تسعی66۔فاوجس فی نفسہ خیفة موسی67۔ قلنا لا تخف انک انت…

قسط نمبر14 سایہ، آسیب اور ہسٹیریا

آسیب سایہ ہسٹیریا Hysteria آسیب دراصل فارسی کا لفظ ہے، جس کا اصل معنی صدمہ، تکلیف اور مصیبت ہے۔ آسیب کامطلب عام طورپریہ سمجھا جاتا ہے کہ آسیب زدہ کوجن (مومن یافاسق فاجر یاکافر)لگ گیا ہے۔اور اسی کے تصرف سے آسیب زدہ کے حرکات وسکنات ، افعال واقوال میں خلل پڑ گیا ہے۔آسیب زدگی کی شکایت زیادہ ترعورتوں میں دیکھی جاتی ہے ، لیکن ان میں سے اکثر واقع اور حقیقت میں آسیب زدگی نہیں، بلکہ اختناق یعنی ” ہسٹیریا ،، میں متلا ہوتی ہیں، یا پھر کسی ذاتی غرض…

قسط نمبر13 اولاد کی بندش

اولاد کی بندش انسانوں کے مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ اولاد کا نہ ہونا بھی ہے۔ جب مرد عورت کی شادی ہوتی ہے تو سب کی خواہش یہی ہوتی ہے اب اولاد ہو۔ کیونکہ یہ فطرت انسانی ہے وہ اولاد سے محبت کرتا ہے۔ چنانچہ کبھی تو اللہ کی طرف سے اولاد جلد ہوتی ہے اور کبھی دیر سے، اور کبھی بالکل بھی نہیں ہوتی۔ اسی طرح کسی کو صرف بیٹے ملتے ہیں اور کسی کو صرف بیٹیاں اور کسی کو دونوں۔ اگر کسی کی شادی کے بعد دو…

قسط نمبر12 رشتہ نہ ملنے کے مسائل اور استخارہ کی حقیقت

اس سلسلے کی تمام اقساط یہاں دیکھیں رشتہ نہ ملنے کے مسائل اور استخارہ کی حقیقت ہمارے معاشرے کے اہم مسائل میں سے ایک مسئلہ رشتوں کا نہ ملنا بھی ہے، خاص طور پر لڑکیوں کے رشتے نہیں ملتے۔ ان مسائل کا شکار زیادہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کا خاندانی اور قبائلی نظام تباہ ہوچکا ہے۔ البتہ جن لوگوں کا خاندانی نظام اب بھی قائم ہے وہ بچیوں کے رشتوں کے معاملے میں اتنے پریشان نہیں ہوتے اور خاندان میں سے آسانی سے رشتے مل جاتے ہیں۔ انگریز اور…

قسط نمبر11 کاوبار اور رزق کی بندش

کاوبار اور رزق کی بندش رزق اور کاروبار کی پریشانی تو بہت زیادہ لوگوں کو ہوتی ہے، چنانچہ مجھے بھی جتنے میسج آتے ہیں ان میں ایک بہت بڑی تعداد ایسے میسجز کی ہوتی ہے کہ ہمارا کاروبار بند ہے، ہم مقروض ہیں، جو بھی کاروبار شروع کرتے ہیں نہیں چلتا، گھر کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے وغیرہ وغیرہ۔ دنیا کا نظام 1۔سب سے پہلی اور بنیادی بات یہ یاد رکھیں، اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کو کچھ قوانین کے پابند بنایا ہوا ہے، کائنات میں جو کچھ بھی…

قسط نمبر10 علامات، سنبل،اور کوڈنگ

علامات، سنبل،اور کوڈنگ

علامات، سنبل،اور کوڈنگ قارئین کرام اللہ تعالیٰ نے مختلف چیزوں میں مختلف قسم کی تاثیر رکھی ہے۔ جیسے کھانے پینے کی چیزیں کسی کا مزاج گرم ہوتا ہے کسی کا سرد ہوتا ہے کسی کا بلغمی اور کسی کا سوداوی یا صفراوی وغیرہ۔ اسی طرح زہر کے اندر یہ تاثیر ہے کہ انسان کوہلاک کردیتا ہے، چاہے کوئی غلطی سے کھائے یا جان بوجھ کر ہلاک ہی ہوجاتا ہے۔ پانی میں اللہ نے یہ تاثیر رکھی ہے کہ انسان کی پیاس کو بجھا دیتا ہے۔ اللہ نے انسان کے خیال…

قسط نمبر9 جھوتے نبی، کہانت و عملیات

سید عبدالوہاب شاہ جھوٹے نبی اور جادوگری و عملیات قارئین کرام یہ بات شاید آپ کے لیے حیران کن ہو کہ زیادہ تر نبوت کے جھوٹے دعویدار پہلے جادوگری اور عملیات کا کام ہی کرتے تھے۔ بحیثیت مسلمان ہمارا یہ بنیادی عقیدہ اور ایمان ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری رسول اور نبی ہیں اور قیامت تک اب کوئی نبی یا رسول کسی بھی حیثیت میں نہیں آئے گا۔لیکن دنیا میں نبوت کے جھوٹے دعویدار سر اٹھاتے رہے، یہاں تک کہ خود حضور صلی اللہ علیہ…

قسط نمبر8 مسلمان اور عملیات کی دنیا

مسلمان اور عملیات کی دنیا سید عبدالوہاب شیرازی کسی بھی قوم کا عروج و زوال ان کی زندگیوں پر بہت اثر ڈالتا ہے، جب مسلمان دنیا میں عروج پر تھے، تو ان کام،تہذیب،تمدن،اخلاق،اقدار ہر چیز عروج پر تھی، لیکن خلافت اسلامیہ ختم ہونے کے بعد مسلمان زوال کا شکار ہوئے تو ہر چیز زوال کا شکار ہوگئی۔خاص طور پر ہندوستان پر دوسوسال تک انگریزوں کی حکمرانی نے یہاں کے مسلمانوں کو علم سے کوسوں دورکرکے ذہنی پستی کا شکار کردیا، اور جب کوئی ذہنی پستی کا شکار ہوتا ہے تو…