نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار

گیس کنکشن

نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار

اسلام آباد: سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے گھریلو صارفین کے لیے نئے گیس کنکشن حاصل کرنے کا طریقہ کار اور فیس جاری کر دی ہے۔ حکام کے مطابق یہ نظام عوام کی سہولت کے پیش نظر مزید آسان بنایا گیا ہے تاکہ صارفین کم لاگت میں قدرتی گیس کے حصول سے مستفید ہو سکیں۔

فیس 

نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے فیس درج ذیل ہوگی:

سیکیورٹی ڈپازٹ: 20,000 روپے

10 مرلے تک گھر کے لیے کنکشن فیس: 21,000 روپے

10 مرلے سے بڑے گھروں کے لیے کنکشن فیس: 23,000 روپے

یہ فیس کنکشن کی منظوری کے بعد مقررہ طریقے سے جمع کرانی ہوگی۔

درخواست دینے کا طریقہ کار

گھریلو صارفین نئے گیس کنکشن کے لیے درخواست فارم دو طریقوں سے حاصل کر سکتے ہیں:

اپنے قریبی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے ریجنل آفس سے۔

کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے۔

فارم لازمی طور پر بڑے حروف (Capital Letters) میں پر کیا جائے گا۔ درخواست کا فیصلہ نیٹ ورک کی دستیابی اور تکنیکی امکانات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

ضروری دستاویزات

درخواست کے ساتھ درج ذیل دستاویزات منسلک کرنا لازمی ہے:

قومی شناختی کارڈ کی کاپی

جائیداد کی ملکیت کا ثبوت

ہمسایہ جائیداد کا گیس بل

معائنہ اور منظوری کا عمل

فارم اور مطلوبہ دستاویزات جمع ہونے کے بعد ایس این جی پی ایل کی ٹیم سائٹ کا معائنہ کرے گی۔ اگر تکنیکی اعتبار سے کنکشن ممکن ہوا تو درخواست دہندہ کو ’پروپوزل لیٹر‘ یا ’ڈیمانڈ نوٹس‘ جاری کیا جائے گا۔ اس خط میں:

انسٹالیشن کے رہنما اصول

منظور شدہ کنٹریکٹرز کی فہرست

شامل ہوگی تاکہ صارف اپنی مرضی کے مطابق کنٹریکٹر منتخب کر سکے۔

حکام کا مؤقف

ایس این جی پی ایل حکام کے مطابق نئے نظام کا مقصد صارفین کو کم قیمت پر قدرتی گیس کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس سے نہ صرف عوام کو آسانی ہوگی بلکہ کمپنی کی سروسز بھی مزید بہتر ہوں گی۔

Related posts

Leave a Reply