قسط نمبر1 جادو نگری اور جنات وعملیات کی دنیا کتاب لکھنے کا مقصد


حساب کتاب کے نام پر عاملوں نے جو سلسلہ شروع کیا اس سے لوگوں کا یہ عقیدہ بن گیا کہ یہ عامل غیب جانتا ہے اور میرے ماضی حال،مستقبل اور میرے نفع نقصان کی خبر رکھتا ہے۔ لوگوں کا قرآن کے بارے عجیب تصور بن چکا ہے، ان کا خیال ہے قرآن محض اس بات کی کتاب ہے کہ اس فلاں آیت کو اتنی بار پڑھا جائے تو کاروبار چلتا ہے اور فلاں آیت کا اسٹیکر دکان میں لگانے سے دکان چلتی ہے۔ جبکہ قرآن کا اصل مقصد اسے سمجھ کر اللہ کے پیغام کو جاننا اور اس پر عمل کرنا ختم ہوگیا۔