سید عبدالوہاب شاہ شیرازی کے فکری و تحقیقی مضامین کا باضابطہ پلیٹ فارم
طب و صحت

گردوں میں خطرناک انفیکشن کی علامات

سید عبدالوہاب شاہ
635 مشاہدات
گردوں میں خطرناک انفیکشن کی علامات

انسانی جسم میں گردوں کا بنیادی کام کچرے اور خون میں اضافی پانی کی صفائی ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ عضو پیشاب کی نالی سے جڑا ہوتا ہے جو کچرے کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ عام طور پر مثانے یا پیشاب کی نالی میں بیکٹریا کے نتیجے میں سوزش ہوتی ہے جس کا علاج نہ ہو تو وہ گردوں کے انفیکشن میں تبدیل ہوجاتی ہے، جس سے گردوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے یا دوران خون کے ذریعے پھیل کر جان لیوا انفیکشن کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق گردوں میں انفیکشن کا مرض آج کل بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں : ذہین افراد کی نشانیاں وجوہات جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ گردوں میں انفیکشن عام طور پر مثانے میں انفیکشن سے ہوتی ہے اور یہ بیکٹریا ای کولی کے باعث ہوتا ہے مگر کچھ اور بیکٹریا بھی یہ خطرہ بڑھاتے ہیں۔ یہ مرض خواتین اور مردوں دونوں کو لاحق ہوسکتا ہے تاہم خواتین میں اس کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح گردوں میں پتھری یا پیشاب میں رکاوٹ بننے والی کوئی وجہ بھی اس کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

علامات زیادہ پیشاب آنا گردوں میں انفیکشن کی ابتدائی علامت عام طور پر معمول سے زیادہ ٹوائلٹ کے چکر لگانے کی شکل میں سامنے آتی ہے، کیونکہ اس کے نتیجے میں مثانے کو خارج زیادہ ہوتی ہے اور وہ اس سے بچنے کے لیے پیشاب کے اخراج کا سہارا لیتا ہے۔ پیشاب میں خون آنا اکثر گردوں میں انفیکشن ایسے بیکٹریا سے ہوتا ہے جو پیشاب کی نالی سے سفر کرکے مثانے اور پھر گردوں میں پہنچتے ہیں، جب جسم اس انفیکشن کے خلاف مزاحمت کرتا ہے تو خون کے سرخ خلیات پیشاب کے راستے خارج ہونے لگتے ہیں۔ کمر درد گردے اگر انفیکشن سے متاثر ہو تو سوجن کا شکار ہوجاتے ہیں، جس کے نتیجے میں کمردرد کی شکایت ہوتی ہے کیونکہ وہ کمر کے بہت قریت ہوتے ہیں، یہ تیز درد کمر کے نچلے حصے میں محسوس ہوتا ہے۔ پیشاب کرتے ہوئے تکلیف چونکہ گردوں میں انفیکشن پیشاب کی نالی میں سوزش کی ایک قسم ہوتی ہے تو اس کا اثر مثانے کے نظام پر بھی ہوتا ہے۔ یہ بیکٹریا پیشاب کی نالی کے ٹشو اور اعصاب کو بھی متاثر کرتاہ ے جس کے باعث پیشاب کرتے ہوئے تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ پیشاب میں جھاگ گردوں میں انفیکشن کے نتیجے میں پیشاب جھاگ دار ہوسکتا ہے، طبی ماہرین کے مطابق اس انفیکش سے لڑنے کے لیے جسم خون کے سفید خلیات کو بھیجتا ہے، جو کہ پیشاب میں جھاگ کی شکل میں نظر آتا ہے۔ بدبو دار پیشاب پیشاب میں انتہائی ناگوار بو محسوس ہو تو یہ بھی گردوں میں انفیکشن کی ایک علامت ہوسکتی ہے، درحقیقت یہ بیکٹریا کا اجتماع ہوتا ہے تاہم اس کا فیصلہ ڈاکٹر پر چھوڑ دیں کیونکہ ایسا جسم میں پانی کی کمی کی صورت میں بھی ہوسکتا ہے۔ پیپ آنا سنگین معاملات میں پیشاب سے پیپ کا اخراج بھی ہوسکتا ہے۔ سر چکرانا اگر گردوں میں انفیکشن کا علاج نہ کرایا جائے تو یہ دوران خون تک پھیل جاتا ہے جس کے نتیجے میں پورا جسم متاثر ہوسکتا ہے، اس انفیکشن کا باعث بننے والے بیکٹریا سے ہونے والا ورم خون کی شریانوں کو پھیلا سکتا ہے جس سے بلڈ پریشر کی سطح اچانک کم ہوتی ہے اور سرچکرانے لگتا ہے۔ بخار گردوں میں انفیکشن کے نتیجے میں اکثر جسمانی درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے، یعنی بخار جیسی کیفیت طاری ہوجاتی ہے، یہ بنیادی طور پر جسم کا ردعمل ہوتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں : پیشاب کی نالی میں سوزش کی عام وجوہات بچاﺅ کے لیے کیا کریں؟ زیادہ مقدار میں پانی پینا عادت بنالیں تاکہ پیشاب کے راستے بیکٹریا خارج ہوجائیں۔ زیادہ آرام کریں۔ پیشاب نہ روکیں۔ کب ڈاکٹر سے رجوع کریں؟ اگر اوپر دی گئی علامات ظاہر ہوں تو ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں کیونکہ گردوں میں شدید انفیکشن جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے، خصوصاً اگر پیشاب میں خون آئے یا قے کرتے ہوئے نکلنے والے مواد میں خون کی آمیزش نظر آئے۔

اس کالم کو شیئر کیجیے:
سید عبدالوہاب شاہ

تحریر: سید عبدالوہاب شاہ

بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)

آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔

اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز

مہربان شفاء خانہطب و صحت
3

مہربان شفاء خانہ

مہربان شفاء خانہ روحانی و جسمانی سکون کا مرکز اسلام آباد کے معروف علاقے گولڑہ اسٹیشن روڈ پر واقع مہربان شفاء خانہ ایک ایسا ادارہ ہے جہاں جسمانی و روحانی امراض کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں کیا جاتا

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈولطب و صحت
7

فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول

فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول 2025 قومی طبی کونسل نے سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری کر دیا اسلام آباد (نکتہ گائیڈنس نیوز) قومی طبی کونسل حکومت پاکستان نے فاضل الطب و الجراحت کے سالانہ امتحانات 2

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندیطب و صحت
8

ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی

ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی: اسلام آباد ہیلتھ کیئر کا نیا فیصلہ اسلامی و یونانی طب میں حجامہ یعنی خون نکالنے کا طریقۂ علاج نہایت مؤثر، مقبول اور سنتِ نبوی ﷺ سے ثابت ہے، جسے دنیا بھر میں طبِ م

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←