مہربان ٹرسٹ ماہانہ اجلاس

مہربان ٹرسٹ مئی اجلاس
آج مورخہ 30مئی 2021 کو گولڑہ اسٹیشن کے قریب مہربان فاونڈیشن کا ماہانہ خصوصی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام عہدیداران اور ارکان شوریٰ نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز مولانا عطاء اللہ شاہ کی تلاوت و ترجمہ قرآن سے ہوا، اس کے بعد مولانا مفتی عبیداللہ شاہ نے حدیث کی روشنی میں جانوروں کو پانی پلانے کی فضیلت کو بیان کیا۔ اس کے بعد مولانا عمیر شاہ نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی۔
پھر اجلاس کی کاروائی کا ایجنڈے کے مطابق باقاعدہ آغاز ہوا، اور گذشتہ ایک ماہ میں مہربان فاونڈیشن کی خدمات کا جائزہ اور رپورٹ پیش کی گئی۔ الحمدللہ رمضان المبارک میں مہربان فاونڈیشن کی طرف سے رمضان المبارک میں مستحقین، عام لوگوں بالخصوص سادات خاندانوں کے غریب اور ضرورت مند لوگوں میں تقریبا 4لاکھ روپے راشن اور نقدی کی صورت میں تقسیم کیے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ خصوصی مشاورتی اجلاس ہر ماہ اور عمومی اجلاس تین ماہ بعد منعقد کیا جائے گا، جس میں تمام فاونڈیشن کے ارکان کو دعوت دی جائے گی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام ارکان زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹرسٹ کا رکن بنانے کی خصوصی مہم چلائیں۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تمام ارکان وادی کونش میں مستحق سادات، اور غیر سادات خاندانوں کے نام بھی ٹرسٹ کے ریکارڈ میں لائیں تاکہ جب ضرورت پڑے ان کے ساتھ تعاون کیا جاسکے۔
اجلاس میں شوری کے ارکان کی تعداد بڑھانے پر غور کیا گیا اور علاقہ درل کے سمیع اللہ شاہ، اور علاقہ لمی کے مولانا عباس شاہ کو بھی شوریٰ کے ارکان میں شامل کرلیا گیا۔
اجلاس میں گذشتہ دنوں چھتر پلین میں ہونے والے تصادم پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا کہ انتظامیہ کی سستی اور نااہلی کی وجہ عوام مشتعل ہوئی ،جس سے جھگڑا پیدا ہوا، کچھ لوگوں پر تشدد کیا گیا اور مسجد کا تقدس بھی پامال ہوا۔
مہربان فاونڈیشن دیگر تفصیلات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تحریر: سید عبدالوہاب شاہ
بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)
آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔
اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز
مہربان فاونڈیشنمہربان فاونڈیشن ماہانہ اجلاس13 نومبر 2022
مہربان فاونڈیشن ماہانہ اجلاس13 نومبر 2022 آج 13 نومبر بروز اتوار بوقت 4 بجے سہ پہر چیئرمین مہربان فاونڈیشن سید عبدالوہاب شاہ کے گھر اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز مولانا فرقان شاہ کی تلاوت قرآ
مہربان فاونڈیشنمفت علاج کا شاندار نظام
مفت علاج کا شاندار نظام علماء کے لیے خوشخبری کم آمدن رکھنے والے وابستگان مساجد ومدارس وجامعات کیلئے مفت علاج کا شاندار نظام (*خادم۔ موذن- امام- مدرس۔ قاری۔ خطیب- مفتی اور انکی خواتین) ہم سب جانتے ہیں
مہربان فاونڈیشنمہربان فاؤنڈیشن کا ماہانہ اجلاس 3جولائی 2022
مہربان فاؤنڈیشن کا ماہانہ اجلاس بروز اتوار 3جولائی 2022کو مفتی سید عبید اللہ شاہ صاحب کے گھر منعقد ہوا ۔اجلاس کاافتتاح بندہ ناچیز کی تلاوت سے ہوا/ بعد از تلاوت کے مولانا عبد الوھاب شاہ صاحب نے ایک حدی
