سید عبدالوہاب شاہ شیرازی کے فکری و تحقیقی مضامین کا باضابطہ پلیٹ فارم
مختلف پوسٹیں

فرنیچر پالش کا سامان اور طریقہ کار

سید عبدالوہاب شاہ
1,152 مشاہدات
فرنیچر پالش کا سامان اور طریقہ کار

فرنیچر پالش کا سامان اور طریقہ کار

فرنیچر پالش کرنا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے، لیکن کاریگروں کے ریٹ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے لوگ اس خواہش کو دل ہی دل میں رکھ کر گزارا کرتے ہیں۔ آج اس پوسٹ میں ہم آپ کو فرنیچر پالش کرنے کا مکمل سامان اور فرنیچر پالش کا طریقہ کار بتاتے ہیں۔

اس پوسٹ میں ہم آپ کو نئے فرنیچر کو پالش کرنے اور پرانے فرنیچر کو دبارہ تازہ کرنے کا طریقہ الگ الگ بتائیں گے۔ اسی طرح پہلے سے رنگ شدہ فرنیچر کو کوئی دوسرا رنگ کرنے کا طریقہ بھی بتائیں گے۔

نئے فرنیچر کو پہلی بار پالش کرنے کا طریقہ

نئے فرنیچر کو پہلی بار پالش کرنے کا سامان

1۔ دانہ لاکھ چنا (دانہ لاگ)

[caption id="attachment_24755" align="aligncenter" width="300"]دانہ لاکھ چنا دانہ لاکھ چنا[/caption]

2۔ سپرٹ تھنر

[caption id="attachment_24756" align="aligncenter" width="225"]سپرٹ تھنر سپرٹ تھنر[/caption]

3۔ سیانہ پاوڈر (کالا سیانہ، پیلا سیانہ، لال سیانہ)

سیانہ پاوڈر

4۔ بیلجیم چاک مٹی پلاسٹر آف پیرس

[caption id="attachment_24758" align="aligncenter" width="300"]چاک مٹی پلاسٹر آف پیرس چاک مٹی پلاسٹر آف پیرس[/caption]

5۔ جرمن وائٹ گلو

6۔ وارنش

[caption id="attachment_24760" align="aligncenter" width="300"]وارنش وارنش[/caption]

7۔ ریگ مال ( پہلے 80 نمبر۔ پھر 150 نمبر والا)

[caption id="attachment_24753" align="aligncenter" width="300"]ریگ مال Sand paper ریگ مال Sand paper[/caption]

8۔ ململ کا کپڑا

یہ وہ سامان ہے جو نئے فرنیچر کو پہلی بار پالش کرنے کے لیے ضرورت ہے۔ اور اگر پرانے فرنیچر کا رنگ تبدیل کرنا ہو تو تب بھی یہی چیزیں ضرورت ہوتی ہیں۔

فرنیچر پالش کرنے کا طریقہ

1۔ سب سے پہلے ریگ مار کا استعمال کرنا ہے۔ (اگر فرنیچر بہت کھردرا ہو تو پہلے 80 نمبر کا ریگ مار استعمال کریں، پھر پوٹین کریں اور پھر دبارہ 150 نمبر کا ریگ مار استعمال کرنا ہوگا۔)

2۔ ریگ مار کے بعد دوسرا کام بیس بنانا ہوتا ہے۔ بیس بنانے کے لیے دانہ لاکھ چنا کا ایک کوٹ کرنا ہے۔

دانہ لاکھ تیار کرنے کا طریقہ

آدھا لیٹر سپرٹ تھنر میں 60 گرام دانہ لاکھ ڈالیں۔ اور چار پانچ گھنٹے اس میں رہنے دیں تاکہ وہ اچھی طرح اس میں مکس ہو جائے۔ جب تیار ہو جائے تو چھان کر فرنیچر پر ایک کوٹ اچھی طرح ململ کے کپڑے سے لگائیں۔

فرنیچر پالش کرنے کا طریقہ

3۔ دانہ لاکھ کے ایک کوٹ کے بعد پوٹین کرنا ہوتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مال کنگنی کیا ہے؟

پوٹین بنانے کا طریقہ

بیلجیم چاک مٹی ( پلاسٹر آف پیرس) میں جرمن وائٹ گلو کو مکس کریں، چاہیں تو دانہ سلیش بھی ڈال سکتے ہیں۔ بقدر ضرورت پانی بھی ڈال سکتے ہیں۔ جب پوٹین بن جائے تو اچھی طرح فرنیچر پر لگائیں اور آدھا گھنٹہ خشک ہونے کا انتظار کریں۔

نوٹ: پوٹین آپ سفید بھی بنا سکتے ہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ پوٹین میں بھی اسی کلر کا تھوڑا سا پاوڈر شامل کریں جو کلر آپ نے کرنا ہے۔

4۔ پوٹین کے بعد ایک بار پھر 150 نمبر ریگ مار کا استعمال کریں۔ تاکہ یہ ملائم ہو جائے۔

5۔  ریگ مار کے بعد پھر دوبارہ دانہ لاکھ والی پالش کا ایک اور کوٹ کریں۔ اس طرح آپ اپنی ضرورت کے مطابق دو تین یا جتنے بھی کوٹ کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔

6۔ بیس تیار ہو جانے کے بعد اب کلر لگانے کی باری آتی ہے۔ کلر آپ کی مرضی پر منحصر ہے جو بھی کرنا چاہیں وہ تیار کریں۔

کلر تیار کرنے کا طریقہ

اپنی مرضی کے رنگ کا سیانہ پاوڈر لیں۔ کسی برتن میں حسب ضرورت سیانہ پاوڈر ڈالیں، اور اس میں بقدر ضرور مٹی کا تیل ڈالیں، اور ساتھ تھوڑا سا وارنش بھی شامل کریں۔ اور اچھی طرح مکس کریں۔ اور اسے تین چار گھنٹے رکھ دیں تاکہ سیانہ کلر، مٹی کا تیل، اور وارنش اچھی طرح مکس ہو جائے۔

7۔ جب سیانہ پاوڈر کی پالش تیار ہو جائے تو پہلے ایک کوٹ کریں۔ اور آدھا گھنٹہ اسے خشک ہونے دیں۔ پھر دوسرا کوٹ کریں اور خشک ہونے دیں۔ اسی طرح آپ دو، تین، چار جتنے مرضی کوٹ کر سکتے ہیں۔

8۔ جب سیانہ پاوڈر کے تین چار کوٹ ہو جائیں تو اسے تین چار گھنٹے تک اچھی طرح خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد سب سے آخر میں چمک لگانی ہے۔ 

فرنیچر پالش کرنے کا طریقہ

چمک لگانے کا طریقہ

9۔ چمک لگانے کے لیے سب سے پہلے وہی دانہ لاکھ والی پالش کے دو کوٹ وقفے وقفے سے لگائیں۔

پھر اس کے بعد سندرس پالش لگانی ہے۔

سندرس پالش بنانے کا طریقہ

[caption id="attachment_24766" align="aligncenter" width="300"]سندرس سندرس[/caption]

1۔ سندرس کو پیس کر باریک کر لیں۔

2۔ سندرس کو کسی دیکچی میں ڈال کر آدھا لیٹر سپرٹ مکس کریں۔

3۔ اب دیکچی کو ہلکی آنچ پر رکھ لیں، جب دو تین ابال آجائیں تو اتار لیں۔

4۔ اب ململ کے کپڑے میں اسے چھان کر صاف کر لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔

5۔ آپ کی پالش تیار ہے۔ اب اسے فرنیچر پر ململ کے کپڑے کے ساتھ حسب ضرورت دو تین کوٹ کرلیں۔

[caption id="attachment_24767" align="aligncenter" width="300"]سندرس پالش سندرس پالش[/caption]

ہمارا چینل وزٹ کریں



پرانے فرنیچر کو چمکانے کے لیے سامان

1۔ سپرٹ تھنر آدھا لیٹر

2۔ سندرس آدھا پاو

3۔ ململ کا کپڑا

پالش بنانے کا طریقہ

1۔ سندرس کو پیس کر باریک کر لیں۔

2۔ سندرس کو کسی دیکچی میں ڈال کر آدھا لیٹر سپرٹ مکس کریں۔

3۔ اب دیکچی کو ہلکی آنچ پر رکھ لیں، جب دو تین ابال آجائیں تو اتار لیں۔

4۔ اب ململ کے کپڑے میں اسے چھان کر صاف کر لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔

5۔ آپ کی پالش تیار ہے۔ اب اسے پرانے فرنیچر پر استعمال کر سکتے ہیں۔

نوٹ: چولے پر ابال دیتے وقت ہلکی آگ جلائیں، سپرٹ کوآگ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

اگر پالش بچ جائے تو وہ خراب نہیں ہوتی پانچ چھ ماہ تک استعمال کر سکتے ہیں۔

اس کالم کو شیئر کیجیے:
سید عبدالوہاب شاہ

تحریر: سید عبدالوہاب شاہ

بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)

آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔

اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز

حفظ استاد انٹرویو سوالاتمختلف پوسٹیں
65

حفظ استاد انٹرویو سوالات

حفظ استاد انٹرویو سوالات حفظ قرآن کے استاد کا انتخاب کرنے کے لیے انٹرویو میں سوالات بچوں کو حفظِ قرآن کرانے کے لیے ایک استاد کا انتخاب کرتے وقت اس کے علم، تجربے، اور تربیت دینے کی صلاحیت کو پرکھنا ضرو

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
وطن عشق تو افتخارم اردو ترجمہمختلف پوسٹیں
207

وطن عشق تو افتخارم اردو ترجمہ

وطن عشق تو افتخارم اردو ترجمہ وطن! عشق تو افتخارم وطن تیراعشق میرا فخر ہے . وطن! در رهت جان نثارم وطن تیری راہ میں جان بھی نثار ہے ۔ وطن خاک پاکت بهشتم وطن تیری پاک مٹی میری جنت ہے ۔ وطن گلخنت لاله زا

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←