سید عبدالوہاب شاہ شیرازی کے فکری و تحقیقی مضامین کا باضابطہ پلیٹ فارم
طب و صحت

سیگریٹ نوشی کا ایک اور خطرناک نقصان سامنے آگیا

سید عبدالوہاب شاہ
494 مشاہدات
سیگریٹ نوشی کا ایک اور خطرناک نقصان سامنے آگیا

سیگریٹ نوشی کی عادت پھیپھڑوں کے لیے تباہ کن ہوتی ہے جبکہ اس کے دیگر کئی اور نقصانات بھی ہیں اور اب ان میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ تمباکو نوشی کا بہت زیادہ استعمال بینائی کو کمزور کردیتا ہے۔ تحقیق میں یہ دریافت کیا گیا کہ ایک دن میں 20 سے زیادہ سیگریٹ پینے سے بینائی بہت حد تک متاثر ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:نسوار کس نے اور کیوں ایجاد کی ان دونوں کا استعمال شریانوں کو پہنچنے والے نقصان کی شرح دوگنا بڑھا دیتا ہے۔ امریکا میں ہونے والی اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس وقت امریکا کی 3 کروڑ 43 لاکھ نوجوانوں کی تعداد سیگریٹ پیتی ہے، جبکہ ان میں سے ایک کروڑ 60 لاکھ نوجوان کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں۔ اس تحقیق میں 71 ایسے افراد کو شامل کیا گیا جو ایک دن میں 15 سیگریٹ سے کم پینے کے عادی ہیں، جبکہ 63 ایسے افراد تھے جو روزانہ 20 سیگریٹ سے زیادہ پینے کے عادی ہیں۔ ان افراد کی عمر 25 سے 45 کے درمیان تھی، جن کی بینائی کا ٹیسٹ عمر کے حساب سے کیا گیا۔ تحقیق کے دوران ان سب کو کئی رنگ دکھائے گئے، جبکہ دیکھا گیا کہ وہ افراد جو زیادہ سیگریٹ پیتے ہیں انہیں سرخ، سبز، نیلے اور زرد رنگوں کو پہنچاننے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ جس سے یہ بات سامنے آئی کہ بہت زیادہ تمباکو نوشی سے بینائی اس حد تک متاثر ہوسکتی ہے کہ رنگوں کو پہچانے کی صلاحیت ختم ہوجائے۔ اس تحقیق کے نتائج ایک طبی کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے۔

اس کالم کو شیئر کیجیے:
سید عبدالوہاب شاہ

تحریر: سید عبدالوہاب شاہ

بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)

آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔

اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز

مہربان شفاء خانہطب و صحت
3

مہربان شفاء خانہ

مہربان شفاء خانہ روحانی و جسمانی سکون کا مرکز اسلام آباد کے معروف علاقے گولڑہ اسٹیشن روڈ پر واقع مہربان شفاء خانہ ایک ایسا ادارہ ہے جہاں جسمانی و روحانی امراض کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں کیا جاتا

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈولطب و صحت
7

فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول

فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول 2025 قومی طبی کونسل نے سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری کر دیا اسلام آباد (نکتہ گائیڈنس نیوز) قومی طبی کونسل حکومت پاکستان نے فاضل الطب و الجراحت کے سالانہ امتحانات 2

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندیطب و صحت
8

ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی

ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی: اسلام آباد ہیلتھ کیئر کا نیا فیصلہ اسلامی و یونانی طب میں حجامہ یعنی خون نکالنے کا طریقۂ علاج نہایت مؤثر، مقبول اور سنتِ نبوی ﷺ سے ثابت ہے، جسے دنیا بھر میں طبِ م

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←