سید عبدالوہاب شاہ شیرازی کے فکری و تحقیقی مضامین کا باضابطہ پلیٹ فارم
طب و صحت

خشخاش کے عجیب فوائد

سید عبدالوہاب شاہ
1,066 مشاہدات
خشخاش کے عجیب فوائد

خشخاش کے عجیب فوائد

کیا آپ نے کبھی خشخاش کے دانے کھائے ہیں؟ اگر نہیں تو آپ اس عام دستیاب چیز سے حاصل ہونے والے متعدد فوائد سے خود کو محروم کررہے ہیں۔ جی ہاں آپ کو یقیناً ان دانوں کے فوائد معلوم نہیں ہوں گے۔ یہ بیج متعدد ممالک میں استعمال کیے جاتے ہیں اور پاکستان میں بھی عام ملتے ہیں جبکہ ان کا تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ اس کی مختلف اقسام ہیں سفید اور گہرے رنگت والے بیج ، جن کے فوائد درج ذیل ہیں

نظام ہاضمہ بہتر کرے

خشخاش کے بیج فائبر کے حصول میں مدد دیتے ہیں جس سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، یہ قبض کے خلاف مفید ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ فائبر آنتوں کے افعال کو درست کرنے میں مدد دینے والا جز ہے۔

بے خوابی کا علاج

ایک تحقیق کے مطابق خشخاش کے بیجوں کا مشروب جسم میں تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کی سطح کم کرتا ہے جس سے جسم کو سکون ملتا ہے، اس کے علاوہ اس میں موجود اجزا بھی اچھی نیند کے حصول میں مدد دیتے ہیں، تاہم بچوں کو اس کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہ کرائیں۔ سونے سے قبل خشخاش کی چائے بنانا لیٹتے ہی نیند میں مدد دے سکتا ہے، اس مقصد کے لیے ان بیجوں کو پیس کر پیسٹ بنالیں اور اسے گرم دودھ میں مکس کرلیں، سونے سے قبل اس کا ایک کپ پی لیں۔

منہ کے چھالوں کا علاج

خشخاش منہ کے چھالوں اور زخموں کے علاج میں بھی مدد دے سکتا ہے، یہ بیج جسم کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں اور اسی وجہ سے منہ کے چھالوں سے نجات میں کردار ادا کرسکتے ہیں، اس مقصد کے لیے پسا ہوا کھوپرا، شوگر کینڈی پاﺅڈر اور خشخاش کو پیس کر مکس کریں اور اسے پھانک لیں۔

توانائی بڑھائے

اس میں موجود پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس کی بہت زیادہ مقدار جسمانی توانائی کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں، یہ بیج کیلشیئم کو جذب کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں جس میں مداخلت تھکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔

دماغی صحت بہتر بنائے

دماغ کو اپنے افعال کے لیے مختلف اجزا جیسے کیلشیئم، آئرن اور کاپر وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے اور خشخاش کے بیج ان سے بھرپور ہوتے ہیں، جن سے دماغی افعال میں بہتری آتی ہے۔

ہڈیاں مضبوط بنائے

یہ بیج کیلشیئم اور کاپر سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ ہڈیوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ خشخاش میں موجود فاسفورس کیلشیئم کے ساتھ ملکر ہڈیوں کے ٹشوز کو بہتر کرتا ہے جبکہ مینگنیز سے جسم میں کولیگن بنتا ہے جو کہ ہڈیوں کو شدید نقصان سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

ذیابیطس کے علاج میں مددگار

یہ بیج فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں تو ذیابیطس کے شکار افراد کی غذا میں ان کا اضافہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، اس میں موجود اجزا ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

بینائی بہتر بنائے

ان بیجوں میں موجود زنک بینائی کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ عمر بڑھنے سے آنے والی کمزوری کی روک تھام کرتا ہے، اس کے علاوہ خشخاش میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس بھی آنکھوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

گردوں کی پتھری کا علاج

خشخاش میں پوٹاشیم بھی ہوتا ہے اور یہ منرل گردوں کی پتھری سے بچانے بلکہ علاج میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ مگر طبی ماہرین کے مطابق ان بیجوں کا استعمال اعتدال میں کرنا چاہئے ورنہ ان میں موجود کیلیشئم کی زیادہ مقدار اکھٹی ہوکر گردوں کی پتھری کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔

شفاف جلد کا حصول

دو چائے کے چمچ خشخاش کو دہی میں مکس کریں، اس پیسٹ کو نرمی سے چہرے اور گردن پر رگڑیں اور یہ عمل 10 منٹ تک جاری رکھیں۔ اس کے بعد روئی سے چہرہ پونچھ کر دھولیں۔ اس سے جلد شفاف اور جگمگانے لگے گی۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں

متعلقہ ٹیگز:#طب و صحت#بیج#خشخاش
اس کالم کو شیئر کیجیے:
سید عبدالوہاب شاہ

تحریر: سید عبدالوہاب شاہ

بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)

آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔

اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز

مہربان شفاء خانہطب و صحت
3

مہربان شفاء خانہ

مہربان شفاء خانہ روحانی و جسمانی سکون کا مرکز اسلام آباد کے معروف علاقے گولڑہ اسٹیشن روڈ پر واقع مہربان شفاء خانہ ایک ایسا ادارہ ہے جہاں جسمانی و روحانی امراض کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں کیا جاتا

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈولطب و صحت
7

فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول

فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول 2025 قومی طبی کونسل نے سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری کر دیا اسلام آباد (نکتہ گائیڈنس نیوز) قومی طبی کونسل حکومت پاکستان نے فاضل الطب و الجراحت کے سالانہ امتحانات 2

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندیطب و صحت
8

ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی

ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی: اسلام آباد ہیلتھ کیئر کا نیا فیصلہ اسلامی و یونانی طب میں حجامہ یعنی خون نکالنے کا طریقۂ علاج نہایت مؤثر، مقبول اور سنتِ نبوی ﷺ سے ثابت ہے، جسے دنیا بھر میں طبِ م

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←