حقانی اور قندہاری گروپ کے اختلافات ختم

حقانی اور قندہاری گروپ کے اختلافات ختم۔ افواہیں دم توڑ گئیں:
کابل: قومی دفاع اور داخلی سلامتی کے وزراء کی امیرالمومنین سے ملاقات، سلامتی صورتحال پر رپورٹ پیش
کابل (نیوز ڈیسک) – امارت اسلامیہ افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد، قائم مقام وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی اور ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس ملا عبدالحق واثق نے امیرالمومنین شیخ الحدیث مولوی ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر اپنی رپورٹ پیش کی۔
امارت اسلامیہ کے ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق، یہ اہم اجلاس جمعرات کی رات صوبہ قندھار میں منعقد ہوا، جس میں قومی دفاع کے نائب وزیر مولوی عبدالقیوم ذاکر اور داخلہ امور کے نائب وزیر مولوی محمد نبی عمری بھی شریک تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اجلاس میں دفاعی، سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی تجاویز پر غور کیا گیا اور ان کے آپریشنل امور کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ علاوہ ازیں، بہتر تنظیم سازی، سازوسامان اور صلاحیت سازی کے لیے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔
یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب امارت اسلامیہ کی قیادت اور ملک کے بعض اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان اختلافات کے حوالے سے مختلف پروپیگنڈے گردش کر رہے تھے۔ تاہم، اس اجلاس نے ان تمام افواہوں کو غلط ثابت کر دیا۔
افغانستان میں طالبان کے دو بڑے دھڑوں، حقانی گروپ اور قندہاری گروپ کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں، لیکن سراج الدین حقانی اور ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ملاقات کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ اس ویڈیو میں تفصیل سے جائزہ لیا گیا ہے کہ اس ملاقات کا پس منظر کیا ہے، طالبان کی اندرونی سیاست پر اس کا کیا اثر پڑے گا، اور عالمی سطح پر اس کا کیا مطلب ہے۔

تحریر: سید عبدالوہاب شاہ
بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)
آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔
اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز
نکتہ ویڈیوز
نکتہ ویڈیوزشوپی فائی کیا ہے؟
شوپی فائی کیا ہے؟ اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شوپی فائی ایمازون کی طرح ایک مارکیٹ پلیس ہے جہاں بس پروڈکٹ لگائیں اور سیل خود بخود شروع ہو جائے۔ یہی غلط فہمی کچھ لوگ کورسز بیچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ا
نکتہ ویڈیوزافغانستان نے پھر عام معافی کا اعلان کر دیا
ماں کی مامتا جاگ اٹھی | افغانستان نے پھر عام معافی کا اعلان کر دیا | جذباتی ویڈیو جب امریکا اور یورپی ممالک نے اپنے افغان اتحادیوں کو پناہ دینے سے انکار کر دیا، تب افغان ریاست نے ماں کی طرح بانہیں پھی
