سید عبدالوہاب شاہ شیرازی کے فکری و تحقیقی مضامین کا باضابطہ پلیٹ فارم
طب و صحت

بچے کی پیدائش کے بعد ماؤں کے جھڑتے بالوں کا قدرتی علاج

سید عبدالوہاب شاہ
739 مشاہدات
بچے کی پیدائش کے بعد ماؤں کے جھڑتے بالوں کا قدرتی علاج
بچے کی پیدائش کے بعد ماؤں کے لیے ایک نئی زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔ زندگی میں آنے والی اس خوشگوار تبدیلی کے ساتھ جہاں خود کو ڈھالنا بہت ضروری ہے وہیں اپنا خیال رکھنا ہرگز نہیں بھولنا چاہیے۔ زیادہ تر نئی مائیں حمل کے مرحلے کے بعد اپنی جلد پر زیادہ دھیان نہیں دیتیں اور گرتے بالوں کا بھی خیال نہیں رکتھیں۔ دراصل جب بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو ماؤں میں اسٹروجن میں کمی ہونے لگتی ہے اور اسی لیے بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو ایسے 5 طریقے بتائیں گے جو گرتے بالوں کی شکایت دُور کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ مزید پڑھیے: پتے کی پتھری کاخطرہ کم کرنے والی غذائیں انڈے کی سفیدی اپنے سر میں انڈے کی سفیدی میں 3 چمچ زیتون کا تیل ملا کر لگائیں۔ یہ ایک بہترین کنڈیشنگ ٹریٹمنٹ ہے، اس مکسچر سے آپ کے بال نہ صرف نرم و ملائم ہوں گے بلکہ اس سے بالوں کی بہتر نشو و نما بھی ہوگی۔ میتھی دانہ اگر یہ کہا جائے کہ میتھی دانہ گرتے بالوں کے لیے ایک جادوئی چیز ہے تو غلط نہیں ہوگا۔ آپ کو کرنا صرف اتنا ہے کہ میتھی دانوں کو پوری رات کے لیے پانی میں بھگو دیجیے اور اگلے دن اس پانی کو سر اور بالوں پر لگائیں اور 2 گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیجیے۔ اس پانی سے نہ صرف آپ کے بالوں کی صحت بہتر ہوگی بلکہ خشکی بھی ختم ہوجاتی ہے۔ دہی دہی بالوں کے لیے ایک بہترین ٹانک اور کنڈیشنر ہے۔ دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر اسے سر پر لگائیے اور 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیجیے اور پھر کمال دیکھیے۔ ناریل کا دودھ ناریل کے تیل سے تو سب واقف ہیں جو گرتے بالوں کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ تاہم کئی لوگ یہ نہیں جانتے ہیں کہ اگر ناریل کے دودھ کو باقاعدگی کے ساتھ سر اور بالوں پر لگایا جائے تو اس سے نہ صرف گرتے بالوں میں کمی آتی ہے بلکہ بال لمبے بھی ہوتے ہیں۔ بھنگرہ False daisy یا بھنگرہ آپ کو آس پاس کی نرسری یا گارڈن سے مل سکتی ہے۔ بھنگرہ کے مٹھی بھر پتوں کو پیس کر پیسٹ بنالیجیے اس کے بعد یا تو اسے سیدھا بالوں میں لگائیے یا پھر دودھ میں ملا کر لگائیے، دونوں میں سے چاہے کوئی بھی طریقہ اپنائیں، اثر کمال کا ہوگا۔
اس کالم کو شیئر کیجیے:
سید عبدالوہاب شاہ

تحریر: سید عبدالوہاب شاہ

بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)

آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔

اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز

مہربان شفاء خانہطب و صحت
3

مہربان شفاء خانہ

مہربان شفاء خانہ روحانی و جسمانی سکون کا مرکز اسلام آباد کے معروف علاقے گولڑہ اسٹیشن روڈ پر واقع مہربان شفاء خانہ ایک ایسا ادارہ ہے جہاں جسمانی و روحانی امراض کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں کیا جاتا

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈولطب و صحت
7

فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول

فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول 2025 قومی طبی کونسل نے سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری کر دیا اسلام آباد (نکتہ گائیڈنس نیوز) قومی طبی کونسل حکومت پاکستان نے فاضل الطب و الجراحت کے سالانہ امتحانات 2

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندیطب و صحت
8

ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی

ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی: اسلام آباد ہیلتھ کیئر کا نیا فیصلہ اسلامی و یونانی طب میں حجامہ یعنی خون نکالنے کا طریقۂ علاج نہایت مؤثر، مقبول اور سنتِ نبوی ﷺ سے ثابت ہے، جسے دنیا بھر میں طبِ م

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←