امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والی حیرت انگیز وجوہات

مسوڑوں کے امراض
منہ میں موجود بیکٹریا وہاں سے خون میں پہنچ جاتا ہے اور شریانوں میں ورم کا باعث بن سکتا ہے، جس کے نتیجے میں چربی وہاں جمع ہونے لگتی ہے۔ مختلف طبی رپورٹس کے مطابق مسوڑوں کے امراض پر قابو پاکر دل کے امراض کا خطرہ بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ٹرینیں، طیارے اورگاڑیایوں کا شور
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ٹریفک کی آواز فشار خون یا بلڈ پریشر بڑھانے کا باعث بنتی ہیں اور آواز کی سطح میں ہر 10 ڈیسی بل کا اضافہ امراض قلب اور فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ سائنسدانوں کے خیال میں اس کی وجہ یہ ہے کہ آواز کی فریکوئنسی میں اضافہ جسم پر دباؤ کا باعث بنتا ہے جس کا اثر دل پر سب سے زیادہ ہوتا ہے۔آدھے سر کا درد بھی ایک وجہ
اس کی وجہ تو واضح نہیں مگر آدھے سر کا درد ہونے پر فالج، سینے میں درد اور ہارٹ اٹیک کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے خصوصاً سر کے اس درد کے ساتھ جسم پر کپکپی طاری ہونے پر۔ اگر خاندان میں امراض قلب کی تاریخ موجود ہے، دل کے مسئلے کا پہلے سے شکار ہیں تو یہ امکان زیادہ ہوتا ہے۔ ایسا ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کرکے اس کے علاج کے لیے مدد طلب کرنی چاہیے۔دفتر میں لمبی لمبی شفٹیں
ایک تحقیق کے مطابق جو افراد فی ہفتہ کم از کم 55 گھنٹے کام کرتے ہیں، ان میں امراض قلب کا امکان 35 سے 40 گھنٹے کام کرنے والے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جیسے دفتری تناؤ، زیادہ وقت بیٹھنا اور ناقص غذائی انتخاب وغیرہ۔غصہ کرنا
غصہ آنے پر ہارٹ اٹیک کا خطرہ لگ بھگ 5 گنا بڑھ جاتا ہے خصوصاً غصے کے اظہار کے 2 گھنٹے بعد فالج یا دل کی دھڑکن تیز ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ اگر تو آپ کو غصہ زیادہ آتا ہے تو اسے قابو میں رکھنے کے لیے کسی ماہر سے مدد لیں تاکہ طویل المعیاد بنیادوں پر دل کے امراض کا خطرہ ٹال سکیں۔چھوٹا قد ہونا
کسی ملک کے شہریوں کے اوسط قد سے ڈھائی انچ کم قد ہونا امراض قلب کا امکان 8 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ چھوٹے قد کے افراد میں کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسررائیڈ (triglyceride) کی سطح بڑھنے کا بھی زیادہ خدشہ ہوتا ہے۔ سائنسدانوں کے خیال میں اس کی وجہ جس طرح ہمارا جسم قد و قامت کو کنٹرول کرتا ہے، وہ نقصان دہ کولیسٹرول اور گلیسررائیڈ کو چھوٹے قد کے افراد میں بڑھانے کا باعث بن جاتا ہے۔تنہائی کا شکار
بہت کم دوست ہونا، اپنے پیاروں سے ناخوش ہونا بھی امراض قلب اور فالج کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ تنہا ہونے کا احساس ہائی بلڈ پریشر اور ذہنی تناؤ کا باعث بن سکتا ہے۔
تحریر: سید عبدالوہاب شاہ
بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)
آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔
اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز
طب و صحتمہربان شفاء خانہ
مہربان شفاء خانہ روحانی و جسمانی سکون کا مرکز اسلام آباد کے معروف علاقے گولڑہ اسٹیشن روڈ پر واقع مہربان شفاء خانہ ایک ایسا ادارہ ہے جہاں جسمانی و روحانی امراض کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں کیا جاتا
طب و صحتفاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول
فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول 2025 قومی طبی کونسل نے سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری کر دیا اسلام آباد (نکتہ گائیڈنس نیوز) قومی طبی کونسل حکومت پاکستان نے فاضل الطب و الجراحت کے سالانہ امتحانات 2
طب و صحتایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی
ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی: اسلام آباد ہیلتھ کیئر کا نیا فیصلہ اسلامی و یونانی طب میں حجامہ یعنی خون نکالنے کا طریقۂ علاج نہایت مؤثر، مقبول اور سنتِ نبوی ﷺ سے ثابت ہے، جسے دنیا بھر میں طبِ م
