سینے کی جلن سے بچانے میں مددگار غذائی طریقے

کم اور آہستگی سے کھانا
جب پیٹ بہت زیادہ بھر جاتا ہے تو تیزاب غذائی نالی میں جانے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے، تو اس سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ دن میں 3 بار کھانے کی بجائے کم مقدار میں کئی بار کھانا عادت بنائیں جبکہ نوالے تسلی سے اچھی طرح چبائیں۔مخصوص غذاﺅں سے گریز
سینے میں جلن کی شکایت اکثر رہتی ہے تو ضروری ہے کہ چند غذاﺅں سے گریز کریں یا کم از کم کھائیں جن میں پودینہ، چربی یا چکنائی والی غذائیں، مصالحے دار غذائیں، ٹماٹر، پیاز، لہسن، کافی، چائے، چاکلیٹ اور الکحل شامل ہیں۔ اگر آپ ان میں سے کچھ کا استعمال اکثر کرتے ہیں تو سینے میں جلن کی شکایت پر قابو پانے کے لیے ان سے گریز کرنے کی کوشش کریں، اور مسئلے سے ناجت کے بعد ایک، ایک کرکے واپس اپنائیں۔سافٹ ڈرنکس سے گریز
ان مشروبات کا استعمال ڈکار کا باعث بنتا ہے، جس سے ایسڈ غذائی نالی میں چڑھ جاتا ہے، تو ان کی بجائے سادہ پانی کو ترجیح دیں۔کھانے کے بعد لیٹنے سے گریز
جب آپ کھڑے ہوتے ہیں یا بیٹھے ہوتے ہیں تو کشش ثقل ایسڈ کو معدے میں رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ کھانے کے 3 گھنٹے بعد بستر پر جانے کا سوچیں، یعنی دوپہر کو کھانے کے بعد قیلولہ نہ کریں یا سونے سے کچھ دیر پہلے کچھ مت کھائیں۔ یہ ان افراد کے لیے جن کو اکثر سینے میں جلن کی شکایت رہتی ہے۔بہت زیادہ تیزی سے چلنے سے بچیں
کھانے کے بعد 2 گھنٹے تک سخت ورزش سے گریز کریں، رات کو کھانے کے بعد چہل قدمی بہتر ہے مگر ورک آﺅٹ نہیں، کیونکہ اس سے بھی سینے میں جلن کا مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔تمباکو نوشی چھوڑ دیں
سیگریٹ میں موجود نکوٹین سینے میں جلن کا باعث بنتی ہے۔جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھیں
جسمانی وزن میں اضافے سے غذائی نالی کے نچلے حصے کے مسل کی ساخت بھی پھیلی ہے، جس سے وہ دباﺅ کم ہوتا ہے جو اسے بند رکھنے میں مدد دیتا ہے، جس کا نتیجہ سینے میں جلن کی شکل میں نکلتا ہے۔ادویات
کچھ مخصوص ادویات سے بھی یہ خطرہ بڑھتا ہے اور اگر آپ کو ادویات کھانے کے بعد اس کا سامنا ہوتا ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرکے ان کو بدلنے کے لیے مشورہ کریں۔ اگر ان تمام نکات سے مدد نہ ملے یا شدید درد ہو یا کھانا نگلنے میں مشکل ہو، تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ دیگر وجوہات کی تشخیص ہوسکے، کیونکہ ہوسکتا ہے طرز زندگی میں تبدیلیوں کے ساتھ ادویات کی بھی ضرورت ہو۔
تحریر: سید عبدالوہاب شاہ
بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)
آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔
اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز
طب و صحتمہربان شفاء خانہ
مہربان شفاء خانہ روحانی و جسمانی سکون کا مرکز اسلام آباد کے معروف علاقے گولڑہ اسٹیشن روڈ پر واقع مہربان شفاء خانہ ایک ایسا ادارہ ہے جہاں جسمانی و روحانی امراض کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں کیا جاتا
طب و صحتفاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول
فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول 2025 قومی طبی کونسل نے سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری کر دیا اسلام آباد (نکتہ گائیڈنس نیوز) قومی طبی کونسل حکومت پاکستان نے فاضل الطب و الجراحت کے سالانہ امتحانات 2
طب و صحتایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی
ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی: اسلام آباد ہیلتھ کیئر کا نیا فیصلہ اسلامی و یونانی طب میں حجامہ یعنی خون نکالنے کا طریقۂ علاج نہایت مؤثر، مقبول اور سنتِ نبوی ﷺ سے ثابت ہے، جسے دنیا بھر میں طبِ م
