وہ غذائیں جو یادداشت کی کمزوری کا سبب بن سکتی ہیں

سفید چاول
سفید چاولوں میں کاربس زیادہ مقدار میں موجود ہونے کے باعث یہ ذہنی فنکشن کے لیے ٹھیک نہیں، ان چاولوں کو زیادہ کھانے سے ڈپریشن کا خطرہ بھی کافی حد تک بڑھ سکتا ہے۔اس سے بہتر یہ ہے کہ آپ گندم کا استعمال اپنی زندگی میں بڑھا دیں۔سویا ساس
سویا ساس جیسی چیز آپ کو فائدہ پہنچانے سے زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے، اس میں نمک اور سوڈیم کی مقدار بےانتہا زیادہ ہوتی ہے اور ان دونوں کا زیادہ استعمال دماغ کے لیےانتہائی نقصان دہ ہے، یہ دماغ تک خون کے بہاؤ کوکم کرتا ہے جس سے یادداشت کمزور ہونے کے ساتھ ساتھ کئی اور مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ٹونا مچھلی
ٹونا مچھلی میں بےانتہا پروٹینز موجود ہوتے ہیں، اور یہ انسانی صحت کے لیے فائدہ مند بھی ہے، لیکن اسے بہت زیادہ کھانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہےاس مچھلی کو 2 ہفتوں میں صرف ایک بار کھایا جائے تو بہتر ہے، یہ اتنی گرم ہوتی ہے کہ اگر اسے زیادہ کھایا جائے تو دماغ متاثر ہوسکتا ہے، جس سے یادداشت بھی کمزور ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔کینو کا جوس
کینو کے جوس میں چینی کی مقدار بےانتہا زیادہ ہوتی ہے، اور یہ بہت سی وجوہات کے باعث خطرناک ہے۔اس کا زیادہ استعمال آپ کی روز مرہ کی زندگی کومتاثر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے ذہن کو کمزور کرتا ہے، جبکہ اس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے انسان آہستہ آہستہ خود کو کمزور محسوس کرنے لگتا ہے۔
تحریر: سید عبدالوہاب شاہ
بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)
آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔
اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز
طب و صحتمہربان شفاء خانہ
مہربان شفاء خانہ روحانی و جسمانی سکون کا مرکز اسلام آباد کے معروف علاقے گولڑہ اسٹیشن روڈ پر واقع مہربان شفاء خانہ ایک ایسا ادارہ ہے جہاں جسمانی و روحانی امراض کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں کیا جاتا
طب و صحتفاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول
فاضل طب والجراحت امتحانات شیڈول 2025 قومی طبی کونسل نے سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری کر دیا اسلام آباد (نکتہ گائیڈنس نیوز) قومی طبی کونسل حکومت پاکستان نے فاضل الطب و الجراحت کے سالانہ امتحانات 2
طب و صحتایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی
ایف ٹی جے حکیموں پر حجامہ کی پابندی: اسلام آباد ہیلتھ کیئر کا نیا فیصلہ اسلامی و یونانی طب میں حجامہ یعنی خون نکالنے کا طریقۂ علاج نہایت مؤثر، مقبول اور سنتِ نبوی ﷺ سے ثابت ہے، جسے دنیا بھر میں طبِ م
