سید عبدالوہاب شاہ شیرازی کے فکری و تحقیقی مضامین کا باضابطہ پلیٹ فارم
مہربان فاونڈیشن

مہربان فاونڈیشن اجلاس دسمبر 2021

سید عبدالوہاب شاہ
486 مشاہدات
مہربان فاونڈیشن اجلاس دسمبر 2021

مہربان فاونڈیشن اجلاس دسمبر 2021

آج بروز اتوار 2021 12/12 مہربان فاؤنڈیشن کاماہانہ اجلاس سید جواد شیرازی کے گھر H/ 13 میں منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی شورا کے علاوہ اور بھی کافی سارے حضرات نے شرکت کی

اور تین نۓ حضرات نےباقاعدہ فاؤنڈیشن کی رکنیت بھی حاصل کی رکنیت حاصل کرنے والوں میں سے سید جواد شیرازی سید شاہ خالد شیرازی اورسید دانش شیرازی تھے ۔۔۔۔۔۔۔

چیئرمین مہربان فاونڈیشن مولانا عبدالوہاب شاہ نے اجلاس میں موجود پہلی بار آنے والے حضرات کو مہربان فاونڈیش کا تعارف اور مقاصد سے آگاہ کیا صلہ رحمی کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: جو شخص دراز عمر اور وافر رزق چاہتا ہے وہ رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرے۔ لہذا ہم جہاں اپنے دوستوں سے ہر قسم کا تعاون کرتے ہیں وہیں اپنے خاندان کے لوگوں اور رشتہ داروں سے خصوصی تعاون کریں۔ جو کسی کو سفارش کرکے نوکری دلا سکتا ہے وہ اپنے اس اختیار کو استعمال کرتے ہوئے خاندان کے بیروزگار پڑھے لکھے لوگوں کو تھوڑی سی کوشش کرکے نوکری پر لگا دے۔ جو ان پڑھ ہیں انہیں ان کے ہنر کے مطابق کاروبار وغیرہ لگا کردیا جائے۔ ضرورت مندوں کو قرضہ حسنہ فراہم کرنے کی کوشش کی جائے۔ یہی چیزیں ہمیں اور دوسروں کو فائدہ دیں گی اور ہمارے رزق میں برکت اور عمر میں برکت کا باعث بنیں گیں۔

[caption id="attachment_18167" align="aligncenter" width="300"] شاہ خالد شیرازی اور سید عبدالوہاب شیرازی[/caption]

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ خالد شیرازی نے مہربان فاونڈیش کے مقاصد سے اتفاق کرتے ہوئے اس کے کام کو سراہا اور مشورہ دیا کہ اسے صرف چنارکوٹ تک محدود نہ رکھا جائے۔ تمام شرکاء نے ان کی اس تجویز سے اتفاق کیا، محترم جناب شاہ خالد شیرازی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس سلسلے کو اسی طرح جاری رکھا جائے تاکہ شہری زندگی کی مصروفیات کی وجہ سے ہماری ایک دوسرے سے دوری اور لاتعلقی کا سدباب ہوسکے اور ہم خوشی غمی کے مواقع کے علاوہ بھی اس طرح ہرماہ مل بیٹھ کر بیٹھیں گپ شپ کریں اور ایک دوسرے کے حالات سے واقفیت حاصل کریں۔

انہوں نے تجویز دی کہ راولپنڈی اسلام آباد میں موجود خاندان کے تمام لوگوں کے پاس جاکر انہیں اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش کی جائے اجلاس کے شرکاء کے لیے سید جواد شیرازی نے خصوصی کھانے کا اہتمام بھی کیا تھا اجلاس کے آخر میں سید جواد شیرازی کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔ آخر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ مولانا سید عبدالوہاب شاہ شیرازی صاحب نے اپنی مسجدکےحوالے سے بتایا کہ ماشاء اللہ مسجد میں ناظرہ پڑھنے والےبچوں کی تعداد تقریبا پچاس سے بڑ ھ گئ ھے ضرورت کے پیشِ نظر ایک اور قاری صاحب کورکھنے پر بھی غور کیا گیا

اور اجلاس میں یہ بات بھی رکھی گئ ھے کہ ان شاء اللہ رمضان تک حفظ کی کلاس بھی شروع کی جاۓ گئ

اللہ پاک سے دعا ھے کہ اللہ پاک اس فاؤنڈیشن کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرماۓ

اور اپنے مقاصدمیں کامیاب و کامران فرماۓ آمین یارب العلمین

سیکر ٹری اطلاعت مہربان فاؤنڈیشن اسلام آباد

اس کالم کو شیئر کیجیے:
سید عبدالوہاب شاہ

تحریر: سید عبدالوہاب شاہ

بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)

آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔

اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز

مہربان فاونڈیشن ماہانہ اجلاس13 نومبر 2022مہربان فاونڈیشن
662

مہربان فاونڈیشن ماہانہ اجلاس13 نومبر 2022

مہربان فاونڈیشن ماہانہ اجلاس13 نومبر 2022 آج 13 نومبر بروز اتوار بوقت 4 بجے سہ پہر چیئرمین مہربان فاونڈیشن سید عبدالوہاب شاہ کے گھر اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز مولانا فرقان شاہ کی تلاوت قرآ

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
مفت علاج کا شاندار نظاممہربان فاونڈیشن
760

مفت علاج کا شاندار نظام

مفت علاج کا شاندار نظام علماء کے لیے خوشخبری کم آمدن رکھنے والے وابستگان مساجد ومدارس وجامعات کیلئے مفت علاج کا شاندار نظام (*خادم۔ موذن- امام- مدرس۔ قاری۔ خطیب- مفتی اور انکی خواتین) ہم سب جانتے ہیں

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
مہربان فاؤنڈیشن کا ماہانہ اجلاس 3جولائی 2022مہربان فاونڈیشن
628

مہربان فاؤنڈیشن کا ماہانہ اجلاس 3جولائی 2022

مہربان فاؤنڈیشن کا ماہانہ اجلاس بروز اتوار 3جولائی 2022کو مفتی سید عبید اللہ شاہ صاحب کے گھر منعقد ہوا ۔اجلاس کاافتتاح بندہ ناچیز کی تلاوت سے ہوا/ بعد از تلاوت کے مولانا عبد الوھاب شاہ صاحب نے ایک حدی

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←