سید عبدالوہاب شاہ شیرازی کے فکری و تحقیقی مضامین کا باضابطہ پلیٹ فارم
نسخہ جات

شربت دینار

سید عبدالوہاب شاہ
2,020 مشاہدات
شربت دینار

شربتِ دینار بنانے کا طریقہ

وجہ تسمیہ

۱۔ تخم کشوث کو دینار کہنے کی وجہ یہ ہے کہ دینار اکثر کیسہ (تھیلی) میں رکھا جاتا ہے اور تخم کشوث کو جوشاندہ اور دوسرے مشروبات میں در صُرّہ بستہ (پوٹلی میں باندھ کر) استعمال کرنے کی شرط ہے ، اِسی لئے فارسی میں تخم کشوث کو تخم کیسہ بھی کہتے ہیں۔
۲۔ اِس شربت کا رنگ دینار کے رنگ جیسا ہوتا ہے اس لئے اِس کو شربتِ دینار کہتے ہیں۔
۳۔ عباسی عہد کا مشہور طبیب بختیشوع جو اِس شربت کا مؤجد ہے، وہ اِس کی ایک خاص مقدار ایک دینار میں فروخت کرتا تھا اِس لئے یہ شربت دینار کے نام سے مشہور ہوا۔
افعال و خواص اور محل استعمال
امراض جگر اور تلینِ شکم کے لئے مخصوص ہے۔ معدہ ، جگر ، رحم اور مثانہ کی خرابی، استسقائ، ذات الجنب اور موسمی بخاروں میں مفید ہے۔

جزءِ خاص

تخم کشوث

دیگر اجزاء ا مع طریقۂ تیاری

پوست بیخ کاسنی ۱۰۰ گرام، تخم کاسنی، گُلِ سُرخ ہر ایک ۵۰ گرام گل نیلو فر،گلِ گاؤ زباں ہر ایک ۲۵ گرام، تخم کشوث ۸۰ گرام (در صرّہ بستہ)۔
جملہ ادویہ کو پانی میں جوش دے کر چھان کر قند سفید ایک کلو شامل کر کے قوام بنائیں اور ریوند چینی ۴۰ گرام سفوف کر کے داخل قوام کریں۔

مقدار خوراک

۲۵ تا ۵۰ ملی لیٹر۔


شربت دینار دوسرا نسخہ

" شربت دینار "

افعال و خواص

شربت دینار امراض جگر اور معدہ کے لئے مخصوص ہے۔ معدہ ، جگر ، رحم اور مثانہ کے درد، استسقاء, ذات الجنب اور موسمی بخاروں میں مفید ہے۔
جگر کی سوزش اور ورم کو دور کرتا ہے۔
یرقان میں اس کا استعمال نہایت مفید ہے۔
جگر کی خرابی کی وجہ سے جسم پر ورم۔
معدے کا ورم۔
پاخانہ صاف لاتا ہے۔
درد شکم
جگر کے سدے کھولنے، قبض کو توڑنے رحم اور مثانہ کے ورم کو تحلیل کرتا ہے ۔ ان اورام سے پیدا شدہ عضوی درد کو تسکین دیتا اور متعلقہ اعضاء کے افعال کی اصلاح اور کمزوری کو دور کرتا ہے ۔ پیٹ اور پہلو کے درد ( ذات الجنب) کو زائل کرتا ہے۔ استسقاء کے لئے مفید ہے اور معمولی قبض میں نفع بخش ہے۔ ۔
شربت دینار

اجزاءِ خاص معہ طریقۂ تیاری

پوست بیخ کاسنی 100 گرام، تخم کاسنی، گُلِ سُرخ ہر ایک 50 گرام ، گل نیلوفر، گلِ گاؤزباں ہر ایک 25 گرام، تخم کثوث 80 گرام (در پوٹلی یا تھیلی میں باندھ کر استعمال کرنے ہیں)۔ ریوندچینی 40 گرام، مکو سالم پودا 100 گرام۔

بنانے کا طریقہ

جملہ ادویہ بمعہ تھیلی بند تخم کثوث کو 2 لیٹر پانی میں رات بھر بھگو دیں اور صبح جوش دے کر چھان لیں اور چینی ایک کلو شامل کر کے قوام بنائیں,
شربت تیار ہونے کے بعد ریوندچینی 40 گرام باریک سفوف کر کے داخل قوام کریں۔

مقدار خوراک

2 سے 3 کھانے کے چمچ آدھا گلاس پانی یا آدھا کپ عرق سونف میں استعمال کریں
ریفرنس بیاض کبیر دہلی کے مرکبات
حکیم مظہر حسین جنجوعہ
اس کالم کو شیئر کیجیے:
سید عبدالوہاب شاہ

تحریر: سید عبدالوہاب شاہ

بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)

آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔

اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز

اومیگا3 فش آئل کے فوائدنسخہ جات
7

اومیگا3 فش آئل کے فوائد

اومیگا3 فش آئل کے فوائد اومیگا3 فش آئل فش آئل اور کریل آئل دونوں میں اومیگا-3 (Omega-3) فیٹی ایسڈز (EPA اور DHA) شامل ہوتے ہیں، لیکن فش آئل کی ساخت اور اثرات میں کچھ فرق ہوتا ہے۔ ذیل میں فش آئل کے فوا

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
کریل آئل (Krill Oil) کے فوائدنسخہ جات
3

کریل آئل (Krill Oil) کے فوائد

کریل آئل (Krill Oil) کے فوائد کریل آئل ایک سمندری جانور جو دیکھنے میں جھینگے کی شکل کا ہوتا ہے اس کا تیل ہے۔ اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں جنہیں نیچے بیان کیا جارہا ہے۔ [caption id="attachment_26034" alig

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
ہلدی ملے دودھ کے 16 فوائدنسخہ جات
5

ہلدی ملے دودھ کے 16 فوائد

ہلدی ملے دودھ کے 16 فوائد ہلدی اور دودھ میں قدرتی اینٹی بائیوٹک خصوصیات ہیں۔ ہلدی ملے دودھ کے 16 فوائد ان دو قدرتی اجزاء کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے سے بیماریوں اور انفیکشن سے بچا جا سکتا ہے

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←