سید عبدالوہاب شاہ شیرازی کے فکری و تحقیقی مضامین کا باضابطہ پلیٹ فارم
جڑی بوٹیاں

خمیرہ ابریشم

سید عبدالوہاب شاہ
814 مشاہدات

خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا.

یہ خمیرہ خیالات فاسدہ اور خفقان کو دور کرتا ہے دل و دماغ و جگر کو قوت دیتا ہے ہر کمزوری کو دور کرتا ہے۔ بدن کو طاقتور بناتا ہے۔ خاص کر دل کی بند نالیوں کو کھولتا ہے انجائنا کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور آزمودہ نسخہ ہے۔
عورت و مرد بوڑھے بچے جوان سب ہی کھا سکتے ہیں۔

نسخہ :-

عود غرقی ۔4گرام
سنبل الطیب ،مصطگی، لونگ ، سبز الائچی ،سازج ہندی ہر ایک 5گرام
برادہء صندل سفید 6گرام
ابریشم خام مقشر 420گرام
ان دواؤں کو باریک کپڑے کی پوٹلی میں باندھ کر
عرق گاو زبان
عرق بید مشک
عرق گلاب
آب سیب
آب انار شیریں
آب بہی شیریں ہر ایک 140گرام
بارش کا پانی (یہ ملنا مشکل ہے اگر دوا ساز پانی جمع کر کے رکھتے ہوں تو مل جائے گا ) یا فلٹر پانی 2لیٹر
میں دوائیں ڈال کر اسقدر جوش دیں کہ پانی جل جائے پوٹلی کو نکال دیں اور دوا کے پانی میں
شہد خالص 250گرام، شکر 375 گرام شامل کرکے قوام بنائیں
پھر
عنبر خالص 6گرام عرق کیوڑا میں حل کرکے داخل کریں۔
ورق طلا،
ورق نقرہ
ہر ایک 6گرام
مرورید،
یاقوت
یشیب سبز
ہر ایک 9گرام
کہرباے شمعی۔
مرجان
ہر ایک 6 گرام
مشک خالص
زعفران
ہر ایک 5گرام
خوب کھرل کرکے قوام میں ملائیں۔
اور آگ سے نیچے اتار کر
اس قدر گھوٹیں کے مانند خیمرہ سفید ہوجائے ۔
صبح و شام 3گرام سے 6گرام عرق گاوزبان 15ملی لیٹر کے ساتھ کھائیں۔
یہ دوا مختلف کمپنیوں کی بنی بنائی بھی ملتی ہے۔
اس کالم کو شیئر کیجیے:
سید عبدالوہاب شاہ

تحریر: سید عبدالوہاب شاہ

بانی و ایڈیٹر نکتہ گائیڈنس (Nukta Guidance)

آپ کے فکری مضامین اور اصلاحی تجزیات پچھلے کئی سالوں سے لاکھوں قارئین تک پہنچ رہے ہیں، جن کا بنیادی مقصد فکری شعور اور اسلامی علوم کی حقیقی تفہیم ہے۔

اس کیٹگری کے مزید اہم کالمز

شاہ بلوط ریں کا پھلجڑی بوٹیاں
698

شاہ بلوط ریں کا پھل

شاہ بلوط ریں شاہ بلوط کے پھل کوپشتو میں پرگڑے یا سیڑے چیڑے ، جبکہ ہندکو زبان میں ریں کہا جاتاہے ۔انگریزی میں chestnut یا Acorns بھی کہتے ہیں۔ ہندی میں سیتاسپاری ،سندھی میں شاہ بلوط ماہیت۔ یہ ہمیشہ سبز

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
مال کنگنیجڑی بوٹیاں
1,194

مال کنگنی

مال کنگنی مال کنگنی کو لاطینی سلے سٹیرس پینے کولیٹا (Celastrus Peniculatas) کہتے ہیں جبکہ انگریزی میں (Staff Tree)کہتے ہیں۔ مال کنگنی ایک بیل نما پودا ہے جس کے بیج بہت شہرت رکھتنے ہیں۔ ویسے تو مال کنگ

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←
گل قاصدی Dandelionجڑی بوٹیاں
974

گل قاصدی Dandelion

گل قاصدی ۔ ککروندا Dandelion (سید عبدالوہاب شاہ) ڈینڈیلین کے پھول صبح کے وقت سورج کے ساتھ کھلتے ہیں اور شام کو یا اداس موسم میں بند ہوجاتے ہیں۔ گہرے بھورے رنگ کی جڑیں مانسل اور ٹوٹی پھوٹی ہوتی ہیں اور

سید عبدالوہاب شاہمکمل تحریر پڑھیں←